مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

نکتہ 5

صحیح طریقے سے پڑھیں

صحیح طریقے سے پڑھیں

1-‏تیمُتھیُس 4:‏13

خلاصہ:‏ جو آپ پڑھ رہے ہیں، اُسے اُونچی آواز میں بالکل ویسے ہی پڑھیں جیسے لکھا ہے۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • اچھی طرح تیاری کر‌یں۔‏ اِس بات پر غور کر‌یں کہ یہ اِقتباس کیوں لکھا گیا ہے۔ ایک ایک لفظ پڑھنے کی بجائے اُن الفاظ کو اِکٹھا پڑھنے کی مشق کر‌یں جو ایک دوسرے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اِس بات کا خیال رکھیں کہ آپ اِقتباس میں کوئی لفظ شامل نہ کر‌یں، کوئی لفظ چھوڑ نہ دیں یا کسی لفظ کی جگہ کوئی اَور لفظ اِستعمال نہ کر‌یں۔ رموزِاوقاف جیسے کہ سکتہ، وقفہ یا ختمہ وغیرہ کا دھیان رکھیں۔‏

  • ہر لفظ کا صحیح تلفظ ادا کر‌یں۔‏ اگر آپ کسی لفظ کا صحیح تلفظ نہیں جانتے تو لغت میں دیکھیں، کتاب یا رسالے کی آڈیو ریکارڈنگ سنیں یا کسی ایسے شخص سے مدد لیں جو اچھی طرح پڑھتا ہے۔‏

  • اِس طرح پڑھیں کہ آپ کے الفاظ صاف سنائی دیں۔‏ الفاظ کا صحیح تلفظ ادا کر‌یں، سر اُونچا رکھیں اور مُنہ کھول کر بولیں۔ ہر لفظ کا تلفظ اِس طرح ادا کر‌نے کی کوشش کر‌یں کہ وہ صاف اور پورا سنائی دے۔‏