مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

نکتہ 12

شفقت اور ہمدردی کا اِظہار کر‌یں

شفقت اور ہمدردی کا اِظہار کر‌یں

1-‏تھسلُنیکیوں 2:‏7، 8

خلاصہ:‏ سامعین پر ظاہر کر‌یں کہ آپ کو دل سے اُن کی فکر ہے اور آپ اُن کی مدد کر‌نا چاہتے ہیں۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • اپنے سامعین کے بارے میں سوچیں۔‏ اپنے سامعین کی مشکلات پر غور کر‌نے سے اُن کے احساسات کو محسوس کر‌نے کی کوشش کر‌یں۔ یوں آپ اُن کے لیے شفقت اور ہمدردی کا اِظہار کر پائیں گے۔‏

  • سوچ سمجھ کر لفظوں کا اِنتخاب کر‌یں۔‏ اپنے سامعین کو تسلی دینے اور اُنہیں تازہ‌دم کر‌نے کی کوشش کر‌یں۔ ایسے اِظہارات سے گریز کر‌یں جن سے اُن کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے۔ جو لو‌گ ہمارے ہمایمان نہیں ہیں، اُن کے یا اُن کے عقیدوں کے بارے میں منفی اند‌از میں بات نہ کر‌یں۔‏

  • دلچسپی ظاہر کر‌یں۔‏ نرم لہجے میں بات کر‌نے اور مناسب اِشارے کر‌نے سے اپنے سامعین پر ظاہر کر‌یں کہ آپ کو اُن کی فکر ہے۔ اپنے چہرے کے تاثرات کا بھی دھیان رکھیں۔ بیچ بیچ میں مسکرائیں۔‏