مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

نکتہ 15

پورے یقین سے بات کر‌یں

پورے یقین سے بات کر‌یں

1-‏تھسلُنیکیوں 1:‏5

خلاصہ:‏ یہ ظاہر کر‌یں کہ آپ کو اِس بات پر پکا یقین ہے کہ جو کچھ آپ کہہ رہے ہیں، وہ سچ اور اہم ہے۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • اچھی طرح تیاری کر‌یں۔‏ اُس وقت تک مواد کا مطالعہ کر‌یں جب تک آپ یہ سمجھ نہ جائیں کہ اہم نکا‌ت کیا ہیں اور بائبل کے ذریعے اِنہیں سچ کیسے ثابت کِیا جا سکتا ہے۔ اپنے حصے یا پیشکش کے اہم نکا‌ت کو چند سادہ لفظوں میں بیان کر‌نے کی کوشش کر‌یں۔ اِس بات پر غور کر‌یں کہ اِن معلومات سے آپ کے سامعین کو کیا فائدہ ہوگا۔ خدا سے پاک روح مانگیں۔‏

  • ایسے الفاظ اِستعمال کر‌یں جن سے ظاہر ہو کہ آپ کو اپنی بات پر پورا یقین ہے۔‏ مواد کو ہوبہو پڑھنے کی بجائے اپنے لفظوں میں بیان کر‌یں۔ ایسے الفاظ چُنیں جن سے ظاہر ہو کہ آپ کو اُن باتوں پر پورا یقین ہے جو آپ کہہ رہے ہیں۔‏

  • پُرجوش اند‌از میں اور خلوصِ‌دل سے بات کر‌یں۔‏ مناسب آواز میں بات کر‌یں۔ اگر موزوں ہو تو سامعین کی آنکھوں میں دیکھ کر بات کر‌یں۔‏