مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

نکتہ 17

مواد کو قابلِ‌سمجھ بنائیں

مواد کو قابلِ‌سمجھ بنائیں

1-‏کُرنتھیوں 14:‏9

خلاصہ:‏ سامعین کی مدد کر‌یں کہ وہ آپ کے پیغام کو آسانی سے سمجھ سکیں۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • مواد کا اچھی طرح مطالعہ کر‌یں۔‏ موضوع کو اچھی طرح سمجھیں تاکہ آپ سادہ طریقے سے اور اپنے لفظوں میں اِس کی وضاحت کر سکیں۔‏

  • چھوٹے جملے اور سادہ اِصطلا‌حیں اِستعمال کر‌یں۔‏ اگرچہ لمبے جملے اِستعمال کر‌نے میں کوئی حرج نہیں ہے تو بھی اہم نکا‌ت کو واضح کر‌نے کے لیے چھوٹے جملے اور سادہ الفاظ اِستعمال کر‌یں۔‏

  • ایسی اِصطلا‌حوں کی وضاحت کر‌یں جن سے سامعین نا‌واقف ہیں۔‏ ایسی اِصطلا‌حیں کم سے کم اِستعمال کر‌یں جن سے آپ کے سامعین واقف نہیں ہیں۔ اگر آپ کو ایسی کسی اِصطلا‌ح، بائبل کے کسی کر‌دار، قدیم زمانے کے کسی رواج یا پیمائش کی کسی اِکائی کا ذکر کر‌نا پڑے تو اِس کی وضاحت کر‌یں۔‏