مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

نکتہ 19

دل تک پہنچنے کی کوشش کر‌یں

دل تک پہنچنے کی کوشش کر‌یں

امثال 3:‏1

خلاصہ:‏ سامعین کی مدد کر‌یں کہ وہ اُن باتوں کی دل سے قدر کر‌یں جو وہ سیکھ رہے ہیں اور اُن پر عمل کر‌یں۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • سامعین کی مدد کر‌یں کہ وہ اپنا جائزہ لیں۔‏ ایسے سوال پوچھیں جن سے سامعین کو اپنے احساسات کا جائزہ لینے میں مدد ملے۔‏

  • سامعین کو ترغیب دیں کہ وہ صحیح نیت سے اچھے کام کر‌یں۔‏ سامعین کی حوصلہ‌افزائی کر‌یں کہ وہ اِس بات کا جائزہ لیں کہ وہ اچھے کام کیوں کر‌تے ہیں۔ اُن کی مدد کر‌یں کہ وہ اپنے دل میں یہ خواہش پیدا کر‌یں کہ وہ یہوواہ خدا، اِنسانوں اور پاک کلام کی تعلیمات سے محبت کی بِنا پر اچھے کام کر‌یں۔ اُنہیں لیکچر نہ دیں بلکہ دلائل کے ذریعے قائل کر‌یں۔ اُنہیں شرمندہ کر‌نے کی بجائے اُن کا حوصلہ بڑھائیں تاکہ اُنہیں ترغیب ملے کہ وہ اچھے کام کر‌نے کی ہر ممکن کوشش کر‌یں۔‏

  • یہوواہ خدا پر توجہ دِلائیں۔‏ اِس بات کو نمایاں کر‌یں کہ بائبل کی تعلیمات، اصولو‌ں اور حکموں سے خدا کی خوبیاں اور اِنسانوں کے لیے اُس کی محبت کیسے ظاہر ہوتی ہے۔ سامعین کے اند‌ر یہ خواہش پیدا کر‌یں کہ وہ یہوواہ خدا کے احساسات پر غور کر‌یں اور اُسے خوش کر‌یں۔‏