نکتہ 20
مؤثر اِختتام کریں
واعظ 12:13، 14
خلاصہ: آخر کے چند جملوں میں اپنے سامعین کی حوصلہافزائی کریں کہ اُنہوں نے جو باتیں سیکھی ہیں، وہ اُنہیں قبول کریں اور اُن پر عمل کریں۔
آپ کیا کر سکتے ہیں؟
-
اِختتام کو اپنے موضوع کے ساتھ جوڑیں۔ اہم نکات اور مرکزی خیال کو دُہرائیں۔
-
سامعین کو ترغیب دیں۔ سامعین پر یہ واضح کریں کہ اُنہیں کیا کرنا ہے اور کن وجوہات کی بِنا پر کرنا ہے۔ خلوصِدل اور پورے یقین سے بات کریں۔
-
اِختتام کو سادہ اور مختصر رکھیں۔ نئے نکات متعارف نہ کرائیں۔ ضرورت کے مطابق کم سے کم الفاظ میں سامعین کو ضروری قدم اُٹھانے کی نصیحت کریں۔