مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سبق نمبر 05

بائبل خدا کا کلام ہے

بائبل خدا کا کلام ہے

یہوواہ خدا نے ہمیں ایک خوب‌صورت تحفہ دیا ہے۔ یہ تحفہ بائبل ہے اور اِس میں 66 کتابیں ہیں۔ لیکن شاید آپ سوچیں:‏ ”‏بائبل ہم تک کیسے پہنچی؟ یہ کس کی طرف سے ہے؟“‏ اِن سوالوں کے جواب حاصل کرنے کے لیے آئیں، اِس بارے میں بات‌چیت کریں کہ بائبل میں موجود خدا کا پیغام ہم تک کیسے پہنچا۔‏

1.‏ اگر اِنسانوں نے بائبل لکھی ہے تو یہ خدا کی طرف سے کیسے ہو سکتی ہے؟‏

بائبل کو تقریباً 40 آدمیوں نے لکھا۔ اِسے 1513 قبل‌ازمسیح سے تقریباً 98 عیسوی کے دوران لکھا گیا۔ اِس کا مطلب ہے کہ اِسے لکھنے میں کوئی 1600 سال لگے۔ جن آدمیوں نے بائبل کو لکھا، اُن کا پس‌منظر یعنی خاندان، تعلیم اور پیشہ وغیرہ ایک دوسرے سے فرق تھا۔ اِس کے باوجود بائبل کے تمام حصے ایک دوسرے سے میل کھاتے ہیں۔ لیکن یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ ایسا اِس لیے ہو سکتا ہے کیونکہ بائبل خدا کی طرف سے ہے۔ (‏1-‏تھسلُنیکیوں 2:‏13 کو پڑھیں۔)‏ بائبل کو لکھنے والے آدمیوں نے اِس میں اپنے خیالات نہیں لکھے۔ اِس کی بجائے ‏”‏پاک روح اِنسانوں کو ترغیب دیتی تھی اور وہ خدا کی طرف سے بولتے تھے۔“‏ a (‏2-‏پطرس 1:‏21‏)‏ اصل میں خدا اپنی پاک روح کے ذریعے اِنسانوں کو اپنے خیال بتاتا تھا اور وہ اِنہیں لکھتے تھے۔—‏2-‏تیمُتھیُس 3:‏16‏۔‏

2.‏ کیا سب لوگ بائبل سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں؟‏

‏”‏ہر قوم اور قبیلے اور زبان اور نسل“‏ کے لوگ بائبل سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ (‏مکاشفہ 14:‏6 کو پڑھیں۔)‏ خدا نے یہ اِنتظام کِیا کہ بائبل کا ترجمہ بہت ساری زبانوں میں کِیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنی زبان میں بائبل مل سکے۔ آج تک کسی بھی کتاب کا اُتنی زبانوں میں ترجمہ نہیں کِیا گیا جتنی زبانوں میں بائبل کا ترجمہ کِیا گیا ہے۔ چاہے ایک شخص کہیں بھی رہتا ہو، وہ بائبل کو کسی ایسی زبان میں پڑھ یا سُن سکتا ہے جو وہ سمجھتا ہے۔‏

3.‏ یہوواہ خدا نے بائبل کو آج تک کیسے محفوظ رکھا ہے؟‏

بائبل ایسی چیزوں پر لکھی گئی جو کچھ عرصے بعد خراب ہو جاتی ہیں جیسے کہ چمڑا۔ لیکن جو لوگ بائبل کی قدر کرتے تھے، وہ بڑے دھیان سے ہاتھ سے اِس کی نقلیں بناتے رہے۔ کچھ حکمرانوں اور مذہبی رہنماؤں نے بائبل کو مٹانے کی کوشش کی۔ مگر کئی لوگ ایسے تھے جنہوں نے اِسے محفوظ رکھنے کے لیے اپنی جان تک خطرے میں ڈال دی۔ یہوواہ خدا نے ہمیشہ اِس بات کا خیال رکھا کہ کسی بھی شخص یا چیز کی وجہ سے بائبل مٹ نہ سکے اور وہ اِس کے ذریعے اِنسانوں سے بات کرتا رہے۔ بائبل میں لکھا ہے:‏ ‏”‏ہمارے خدا کا کلام ابد تک [‏یعنی ہمیشہ تک]‏ قائم ہے۔“‏‏—‏یسعیاہ 40:‏8‏۔‏

موضوع کی گہرائی میں جائیں

اِس بارے میں مزید جانیں کہ خدا نے اِنسانوں سے بائبل کیسے لکھوائی، اِسے محفوظ کیسے رکھا اور اِسے سب اِنسانوں تک کیسے پہنچایا۔‏

4.‏ بائبل میں بتایا گیا ہے کہ یہ کس کی طرف سے ہے

ویڈیو چلائیں‏۔‏ پھر 2-‏تیمُتھیُس 3:‏16 کو پڑھیں اور اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

  • اگر اِنسانوں نے بائبل لکھی ہے تو اِسے خدا کا کلام کیوں کہا جاتا ہے؟‏

  • آپ کے خیال میں کیا یہ ماننا صحیح ہوگا کہ خدا نے اِنسانوں تک اپنے خیال پہنچائے؟‏

جب ایک باس اپنے سیکرٹری سے خط لکھواتا ہے تو یہ خط سیکرٹری کی طرف سے نہیں بلکہ باس کی طرف سے ہوتا ہے۔ اِسی طرح خدا نے اِنسانوں سے بائبل لکھوائی لیکن اِس میں لکھی باتیں خدا کی طرف سے ہیں۔‏

5.‏ بائبل کو مٹانے کی ساری کوششیں ناکام رہیں

اگر بائبل خدا کی طرف سے ہے تو ظاہر ہے کہ وہ اِسے محفوظ بھی رکھے گا۔ فرق فرق زمانوں میں حکمرانوں نے بائبل کو مٹانے کی کوشش کی اور مذہبی رہنماؤں نے یہ کوشش کی کہ لوگ اِسے حاصل نہ کر سکیں۔ بہت سے لوگوں کی مخالفت کی گئی اور اُنہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ لیکن پھر بھی اُنہوں نے بائبل کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈال دیں۔ ایسے ہی ایک شخص کے بارے میں جاننے کے لیے ویڈیو چلائیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • جب آپ اِس بات پر غور کرتے ہیں کہ بائبل کو محفوظ رکھنے کے لیے کتنی کوششیں کی گئیں تو کیا آپ کا اِسے پڑھنے کو دل چاہتا ہے؟ اگر ہاں تو کیوں؟‏

زبور 119:‏97 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • بہت سے لوگوں نے بائبل کا ترجمہ کرنے اور اِسے لوگوں تک پہنچانے کے لیے اپنی جانیں خطرے میں کیوں ڈال دیں؟‏

6.‏ بائبل سب لوگوں کی پہنچ میں ہے

آج تک کسی بھی کتاب کا اُتنی زبانوں میں ترجمہ نہیں کِیا گیا جتنی زبانوں میں بائبل کا ترجمہ کِیا گیا ہے۔ بائبل کسی بھی دوسری کتاب کے مقابلے میں سب سے زیادہ لوگوں کی پہنچ میں رہی ہے۔ اعمال 10:‏34، 35 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

  • خدا یہ کیوں چاہتا ہے کہ اُس کے کلام کا اِتنی زیادہ زبانوں میں ترجمہ کِیا جائے اور یہ سب لوگوں تک پہنچے؟‏

  • آپ کو بائبل کے بارے میں کون سی بات سب سے اچھی لگتی ہے؟‏

پوری دُنیا میں

تقریباً ہر شخص

بائبل کو کسی ایسی زبان میں

پڑھ یا سُن سکتا ہے جو وہ سمجھتا ہے۔‏

پوری بائبل یا اِس کے کچھ حصے

3000

سے زیادہ زبانوں میں

دستیاب ہیں۔‏

بائبل کی تقریباً

5 ارب کاپیاں چھپ چُکی ہیں۔‏

آج تک کسی بھی کتاب کی اِتنی زیادہ کاپیاں نہیں چھپیں۔‏

کچھ لوگ کہتے ہیں:‏ ”‏بائبل بدل گئی ہے۔“‏

  • آپ کا کیا خیال ہے؟‏

  • اِس بات کے کیا ثبوت ہیں کہ بائبل نہیں بدلی؟‏

خلاصہ

بائبل خدا کا کلام ہے اور اُس نے یہ اِنتظام کِیا ہے کہ سب لوگ اِس سے فائدہ حاصل کر سکیں۔‏

دُہرائی

  • خدا نے اِنسانوں سے بائبل کیسے لکھوائی؟‏

  • جب آپ نے سیکھا کہ بائبل آج تک محفوظ کیسے رہی اور اِسے سب لوگوں تک پہنچانے کے لیے کیا کچھ کِیا گیا تو آپ کو کیسا لگا؟‏

  • جب آپ اِس بات پر غور کرتے ہیں کہ خدا نے آپ تک اپنا کلام پہنچانے کے لیے کتنا کچھ کِیا ہے تو آپ کو کیسا لگتا ہے؟‏

اب یہ کرنا ہے:‏

مزید جانیں

اِس مضمون میں پڑھیں کہ بائبل کو کیسے محفوظ رکھا گیا اور اِس کا ترجمہ کیسے کِیا گیا۔‏

‏”‏بائبل ہمارے زمانے تک محفوظ کیسے رہی؟“‏ (‏‏”‏جاگو!‏“‏ کا مضمون)‏

اِن مضامین میں پڑھیں کہ بائبل کن تین خطروں کے باوجود محفوظ رہی۔‏

‏”‏بائبل قائم‌ودائم کیسے رہی؟“‏ (‏‏”‏مینارِنگہبانی“‏ کے مضامین)‏

اِس ویڈیو میں دیکھیں کہ بائبل کا ترجمہ کرنے کے لیے لوگوں نے کتنے خطرے مول لیے۔‏

اُنہیں بائبل جان سے پیاری تھی (‏26:‏14)‏

بائبل کی بہت سی نقلیں بنائی گئیں اور اِس کا بہت سی زبانوں میں ترجمہ کِیا گیا۔ پھر بھی آپ اِس بات کا یقین کیوں رکھ سکتے ہیں کہ بائبل بدلی نہیں ہے؟‏

‏”‏کیا بائبل بدل گئی ہے؟“‏ (‏ویب‌سائٹ پر مضمون)‏

a سبق نمبر 7 میں آپ سیکھیں گے کہ پاک روح خدا کی قوت ہے۔‏