مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سبق نمبر 18

آپ سچے مسیحیوں کو کیسے پہچان سکتے ہیں؟‏

آپ سچے مسیحیوں کو کیسے پہچان سکتے ہیں؟‏

دُنیا میں اربوں لوگ یہ کہتے ہیں کہ وہ مسیحی ہیں۔ لیکن نہ تو اُن سب کے عقیدے ایک جیسے ہیں اور نہ ہی وہ سب ایک جیسے معیاروں پر چلتے ہیں۔ تو پھر ہم یہ کیسے پہچان سکتے ہیں کہ سچے مسیحی کون ہیں؟‏

1.‏ مسیحی کسے کہتے ہیں؟‏

مسیحی، یسوع مسیح کے شاگردوں یا پیروکاروں کو کہتے ہیں۔ (‏اعمال 11:‏26 کو پڑھیں۔)‏ وہ کیسے ثابت کرتے ہیں کہ وہ یسوع کے شاگرد ہیں؟ اِس سلسلے میں یسوع مسیح نے کہا:‏ ‏”‏اگر آپ میری باتوں پر عمل کرتے رہیں گے تو آپ واقعی میرے شاگرد ہوں گے۔“‏ (‏یوحنا 8:‏31‏)‏ اِس کا مطلب ہے کہ سچے مسیحی یسوع کی تعلیمات پر عمل کرتے ہیں۔ جس طرح یسوع مسیح کی تعلیمات کی بنیاد پاک صحیفے تھے اُسی طرح سچے مسیحیوں کے عقیدوں کی بنیاد بائبل ہے۔—‏لُوقا 24:‏27 کو پڑھیں۔‏

2.‏ سچے مسیحی محبت کیسے ظاہر کرتے ہیں؟‏

یسوع مسیح نے اپنے پیروکاروں سے کہا:‏ ‏”‏آپ ایک دوسرے سے ویسے ہی محبت کریں جیسے مَیں نے آپ سے محبت کی ہے۔“‏ (‏یوحنا 15:‏12‏)‏ یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کے لیے محبت کیسے ظاہر کی؟ اُنہوں نے اپنے شاگردوں کے ساتھ وقت گزارا، اُن کا حوصلہ بڑھایا اور اُن کی مدد کی۔ یسوع نے تو اُن کی خاطر اپنی جان تک قربان کر دی۔ (‏1-‏یوحنا 3:‏16‏)‏ اِسی طرح مسیح کے سچے پیروکار صرف یہ کہتے نہیں ہیں کہ وہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں بلکہ وہ اپنی باتوں اور کاموں سے ایک دوسرے کے لیے محبت ظاہر بھی کرتے ہیں۔‏

3.‏ سچے مسیحی کس خاص کام میں مصروف رہتے ہیں؟‏

یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو ایک خاص کام دیا۔ ‏”‏اُنہوں نے اُن کو بھیجا تاکہ وہ خدا کی بادشاہت کی مُنادی کریں۔“‏ (‏لُوقا 9:‏2‏)‏ جو لوگ شروع شروع میں یسوع کے پیروکار بنے، وہ عبادت‌گاہوں میں بھی مُنادی کرتے تھے اور لوگوں کے گھروں میں اور ایسی جگہوں پر بھی جہاں لوگوں کا آنا جانا رہتا تھا۔ (‏اعمال 5:‏42؛‏ 17:‏17 کو پڑھیں۔)‏ آج بھی سچے مسیحی ہر اُس جگہ خدا کے کلام کی مُنادی کرتے ہیں جہاں لوگ مل سکتے ہیں۔ وہ دوسروں سے محبت کرتے ہیں۔ اِس لیے وہ خوشی سے اپنا وقت اور توانائی صرف کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو بائبل سے اُمید اور تسلی دے سکیں۔—‏مرقس 12:‏31‏۔‏

موضوع کی گہرائی میں جائیں

غور کریں کہ آپ سچے مسیحیوں اور اُن لوگوں میں فرق کیسے پہچان سکتے ہیں جو نہ تو یسوع مسیح کی تعلیمات پر عمل کرتے ہیں اور نہ ہی اُن کی مثال پر۔‏

4.‏ سچے مسیحی بائبل میں پائی جانے والی سچائیوں کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں

اِبتدائی مسیحی خدا کے کلام کی قدر کرتے تھے۔‏

جو لوگ خود کو مسیحی کہتے ہیں، اُن میں سے کئی یہ نہیں سمجھتے کہ بائبل میں پائی جانے والی سچائیوں کو جاننا کتنا ضروری ہے۔ ویڈیو چلائیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • کچھ چرچوں نے کیا کِیا تاکہ لوگ یسوع مسیح کی تعلیمات کو نہ جان سکیں؟‏

یسوع مسیح نے لوگوں کو وہ سچائی بتائی جو خدا کے کلام میں درج ہے۔ یوحنا 18:‏37 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • اِس آیت کے مطابق ہم اُن مسیحیوں کو کیسے پہچان سکتے ہیں جو ”‏سچائی کی طرف“‏ ہیں؟‏

5.‏ سچے مسیحی بائبل میں پائی جانے والی سچائیوں کی مُنادی کرتے ہیں

اِبتدائی مسیحی خدا کے کلام کی مُنادی کرتے تھے۔‏

یسوع مسیح نے آسمان پر جانے سے پہلے اپنے پیروکاروں کو ایک خاص کام دیا جو آج تک کِیا جا رہا ہے۔ متی 28:‏19، 20 اور اعمال 1:‏8 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • مُنادی کا کام کتنے بڑے پیمانے پر کِیا جانا تھا؟‏

6.‏ سچے مسیحی اُن باتوں پر عمل کرتے ہیں جو وہ دوسروں کو سکھاتے ہیں

ٹام نامی شخص کو یہ یقین کیسے ہوا کہ اُسے سچا مذہب مل گیا ہے؟ ویڈیو چلائیں اور پھر اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

  • ٹام مذہب سے نااُمید کیوں ہو گئے تھے؟‏

  • ٹام کو یہ یقین کیوں ہے کہ اُنہیں سچے مسیحی مل گئے ہیں؟‏

کسی کی باتوں سے زیادہ اُس کے کاموں سے پتہ چلتا ہے کہ وہ کس قسم کا شخص ہے۔ متی 7:‏21 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • یسوع مسیح کے نزدیک کیا زیادہ اہم ہے، یہ بات کہ ہم اُن کے پیروکار ہونے کا دعویٰ کریں یا یہ بات کہ ہم اپنے کاموں سے ثابت کریں کہ ہم اُن کے پیروکار ہیں؟‏

7.‏ سچے مسیحی ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں

اِبتدائی مسیحی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔‏

کیا سچے مسیحیوں نے ایک دوسرے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالی ہے؟ ویڈیو چلائیں اور پھر اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

  • لوئیڈ نے بھائی یوہانسن کے لیے اپنی جان خطرے میں کیوں ڈالی؟‏

  • آپ کے خیال میں کیا لوئیڈ نے ثابت کِیا کہ وہ سچے مسیحی ہیں؟‏

یوحنا 13:‏34، 35 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

  • یسوع مسیح کے شاگرد یعنی سچے مسیحی دوسری قوموں یا نسلوں کے لوگوں سے کیسے پیش آتے ہیں؟‏

  • جب کہیں جنگ ہوتی ہے تو سچے مسیحی دوسری قوموں یا نسلوں کے لوگوں کے لیے محبت کیسے ظاہر کرتے ہیں؟‏

کچھ لوگ کہتے ہیں:‏ ”‏سارے مسیحی ایک جیسے ہیں پھر چاہے اُن کا تعلق کسی بھی فرقے سے ہو۔“‏

  • آپ کن آیتوں کے ذریعے اُنہیں بتا سکتے ہیں کہ ہم سچے مسیحیوں کو کیسے پہچان سکتے ہیں؟‏

خلاصہ

سچے مسیحی بائبل میں لکھی باتوں پر عمل کرتے ہیں، ایک دوسرے کے لیے بے‌لوث محبت ظاہر کرتے ہیں اور بائبل میں پائی جانے والی سچائیوں کی مُنادی کرتے ہیں۔‏

دُہرائی

  • سچے مسیحیوں کے عقیدوں کی بنیاد کیا ہے؟‏

  • سچے مسیحیوں کی پہچان کس بات سے ہوتی ہے؟‏

  • سچے مسیحی کون سا خاص کام کرتے ہیں؟‏

اب یہ کرنا ہے:‏

مزید جانیں

ایک ایسی تنظیم کے بارے میں جانیں جو یسوع مسیح کی تعلیمات اور مثال پر عمل کرنے کی پوری کوشش کرتی ہے۔‏

یہوواہ کے گواہ—‏ہم کون ہیں؟‏ (‏13:‏1)‏

اِس مضمون میں ایک ایسی عورت کے بارے میں پڑھیں جو پہلے کیتھولک سسٹر تھی اور اب ایک ایسی برادری کا حصہ ہے جو صحیح معنوں میں یسوع مسیح کی تعلیمات پر عمل کرتی ہے۔‏

‏”‏اُنہوں نے ہر سوال کا جواب بائبل میں سے دیا!‏“‏ (‏‏”‏مینارِنگہبانی“‏ کا مضمون)‏

اِس ویڈیو میں دیکھیں کہ سچے مسیحی اُس وقت اپنے ہم‌ایمانوں کے لیے محبت کیسے ظاہر کرتے ہیں جب کوئی قدرتی آفت آتی ہے۔‏

قدرتی آفت میں بہن بھائیوں کی مدد کے لیے اِقدام—‏حصہ (‏57:‏3)‏

اِن مضامین میں پڑھیں کہ آج‌کل سچے مسیحی ایسے کون سے کام کرتے ہیں جو اِبتدائی مسیحیوں نے بھی کیے اور جن سے پتہ چلتا ہے کہ مسیح کے سچے پیروکار کون ہیں۔‏

‏”‏سچے مسیحیوں کی پہچان کیا ہے؟“‏ (‏مینارِنگہبانی،‏ 1 مئی 2012ء)‏