مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سبق نمبر 32

خدا کی بادشاہت حکمرانی کر رہی ہے!‏

خدا کی بادشاہت حکمرانی کر رہی ہے!‏

خدا کی بادشاہت نے 1914ء میں آسمان میں حکمرانی شروع کی۔ اُسی سال اِنسانی حکومتوں کا آخری دَور بھی شروع ہو گیا۔ ہم یہ بات کیسے جانتے ہیں؟ ہم اِس حوالے سے بائبل میں لکھی ایک پیش‌گوئی پر غور کریں گے اور یہ بھی دیکھیں گے کہ 1914ء سے دُنیا کے حالات اور لوگوں کے رویوں میں کیا تبدیلی آئی ہے۔‏

1.‏ بائبل میں لکھی ایک پیش‌گوئی سے کیا پتہ چلتا ہے؟‏

بائبل میں دانی‌ایل کی کتاب میں ‏”‏سات دَور“‏ کے ایک عرصے کا ذکر کِیا گیا ہے۔ اِس میں ظاہر کِیا گیا ہے کہ خدا کی بادشاہت نے اِس عرصے کے ختم ہونے پر حکمرانی شروع کرنی تھی۔ (‏دانی‌ایل 4:‏16، 17‏)‏ سینکڑوں سال بعد یسوع مسیح نے اِس عرصے کو ‏”‏قوموں کا مقررہ وقت“‏ کہا اور بتایا کہ یہ عرصہ اُن کے زمانے تک ختم نہیں ہوا تھا۔ (‏لُوقا 21:‏24‏)‏ ہم دیکھیں گے کہ سات دَور کا یہ عرصہ 1914ء میں ختم ہوا۔‏

2.‏ سن 1914ء سے دُنیا کے حالات اور لوگوں کے رویوں میں کیا تبدیلی آئی ہے؟‏

یسوع مسیح کے شاگردوں نے اُن سے پوچھا:‏ ”‏ہمیں بتائیں کہ یہ باتیں کب ہوں گی اور آپ کی موجودگی اور دُنیا کے آخری زمانے کی نشانی کیا ہوگی؟“‏ (‏متی 24:‏3‏)‏ اِس سوال کے جواب میں یسوع مسیح نے بتایا کہ جب وہ آسمان پر خدا کی بادشاہت کے بادشاہ کے طور پر حکمرانی شروع کریں گے تو اِس کے بعد کیا کچھ ہوگا۔ مثال کے طور پر یسوع مسیح نے کہا کہ جنگیں ہوں گی، کھانے پینے کی چیزوں کی کمی ہوگی اور زلزلے آئیں گے۔ (‏متی 24:‏7 کو پڑھیں۔)‏ اِس کے علاوہ بائبل میں بتایا گیا ہے کہ ‏”‏آخری زمانے میں“‏ لوگوں کے رویوں کی وجہ سے زندگی ‏”‏مشکل“‏ ہو جائے گی۔ (‏2-‏تیمُتھیُس 3:‏1-‏5‏)‏ یہ ساری چیزیں خاص طور پر 1914ء سے دیکھنے میں آ رہی ہیں۔‏

3.‏ جب سے خدا کی بادشاہت نے حکمرانی شروع کی ہے، دُنیا کے حالات اِتنے خراب کیوں ہو گئے ہیں؟‏

جب یسوع مسیح خدا کی بادشاہت کے بادشاہ بنے تو اِس کے تھوڑی دیر بعد اُنہوں نے آسمان میں شیطان اور بُرے فرشتوں کے خلاف جنگ کی۔ شیطان اُس جنگ میں ہار گیا۔ بائبل میں لکھا ہے کہ ‏”‏اُسے نیچے زمین پر پھینک دیا گیا اور اُس کے فرشتوں کو بھی اُس کے ساتھ پھینک دیا گیا۔“‏ (‏مکاشفہ 12:‏9، 10،‏ 12‏)‏ شیطان بہت غصے میں ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ بہت جلد اُسے ختم کر دیا جائے گا۔ اِس لیے وہ ایسے کام کرتا ہے جن کی وجہ سے پوری دُنیا میں لوگوں کو تکلیفیں اُٹھانی پڑتی ہیں۔ اِس بات میں کوئی شک نہیں کہ دُنیا کے حالات بہت بُرے ہیں۔لیکن خدا کی بادشاہت سب کچھ ٹھیک کر دے گی۔‏

موضوع کی گہرائی میں جائیں

غور کریں کہ ہم یہ کیسے جانتے ہیں کہ خدا کی بادشاہت نے 1914ء میں حکمرانی شروع کی اور اِس بات کا ہم سے کیا تعلق ہے۔‏

4.‏ پیش‌گوئی کے مطابق خدا کی بادشاہت نے 1914ء میں حکمرانی شروع کی

خدا نے بابل کے بادشاہ نبوکدنضر کو ایک خواب دِکھایا جس میں یہ ظاہر کِیا گیا کہ مستقبل میں کیا ہوگا۔ بائبل میں بتایا گیا ہے کہ وہ خواب کیا تھا اور دانی‌ایل نے اُس کی کیا وضاحت کی۔ اُس خواب سے پتہ چلتا ہے کہ وہ نبوکدنضر کی حکومت کے بارے میں بھی تھا اور خدا کی بادشاہت کے بارے میں بھی۔‏‏—‏دانی‌ایل 4:‏17 کو پڑھیں۔‏ a

دانی‌ایل 4:‏20-‏26 کو پڑھیں اور پھر چارٹ اِستعمال کرتے ہوئے اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ‏(‏1)‏ نبوکدنضر نے خواب میں کیا دیکھا؟—‏20 اور 21 آیتوں کو دیکھیں۔‏

  • ‏(‏2)‏ درخت کے ساتھ کیا ہونا تھا؟—‏23 آیت کو دیکھیں۔‏

  • ‏(‏3)‏ ”‏سات دَور“‏ ختم ہونے پر کیا ہونا تھا؟—‏26 آیت کو دیکھیں۔‏

درخت کے بارے میں نبوکدنضر کے خواب کا خدا کی بادشاہت سے کیا تعلق ہے؟‏

پیش‌گوئی ‏(‏دانی‌ایل 4:‏20-‏36‏)‏

حکمرانی

‏(‏1)‏ ایک بہت بڑا درخت

حکمرانی روک دی گئی

‏(‏2)‏ ”‏درخت کو کاٹ ڈالو“‏ اور ”‏سات دَور“‏ گزرنے دو

حکمرانی پھر سے قائم ہو گئی

‏(‏3)‏ ”‏تُو اپنی سلطنت پر پھر قائم ہو جائے گا“‏

جب یہ پیش گوئی پہلی بار پوری ہوئی تو ‏.‏ ‏.‏ ‏.‏

  • ‏(‏4)‏ درخت سے کیا مُراد تھی؟—‏22 آیت کو دیکھیں۔‏

  • ‏(‏5)‏ نبوکدنضر کی حکمرانی کیسے روک دی گئی؟‏‏—‏دانی‌ایل 4:‏29-‏33 کو پڑھیں۔‏

  • ‏(‏6)‏ ”‏سات دَور“‏ ختم ہونے پر نبوکدنضر کے ساتھ کیا ہوا؟‏‏—‏دانی‌ایل 4:‏34-‏36 کو پڑھیں۔‏

جب یہ پیش‌گوئی پہلی بار پوری ہوئی

حکمرانی

‏(‏4)‏ بابل کا بادشاہ نبوکدنضر

حکمرانی روک دی گئی

‏(‏5)‏ سن 606 قبل‌ازمسیح کے بعد نبوکدنضر کی ذہنی حالت خراب ہو گئی اور وہ سات سال تک حکمرانی نہیں کر پائے

حکمرانی پھر سے قائم ہو گئی

‏(‏6)‏ نبوکدنضر کی ذہنی حالت ٹھیک ہو گئی اور وہ دوبارہ سے حکمرانی کرنے لگے

جب یہ پیش‌گوئی دوسری بار پوری ہوئی تو ‏.‏ ‏.‏ ‏.‏

  • ‏(‏7)‏ درخت سے کیا مُراد تھی؟‏‏—‏1-‏تواریخ 29:‏23 کو پڑھیں۔‏

  • ‏(‏8)‏ اِسرائیل کے بادشاہوں کی حکمرانی کیسے روک دی گئی؟ ہم کیسے جانتے ہیں کہ جب یسوع مسیح زمین پر تھے تو اِسرائیل کے بادشاہ حکمرانی نہیں کر رہے تھے؟‏‏—‏لُوقا 21:‏24 کو پڑھیں۔‏

  • ‏(‏9)‏ یہ حکمرانی پھر سے کب اور کہاں شروع ہوئی؟‏

جب یہ پیش‌گوئی دوسری بار پوری ہوئی

حکمرانی

‏(‏7)‏ اِسرائیل کے بادشاہ جو کہ خدا کی بادشاہت کی نمائندگی کرتے تھے

حکمرانی روک دی گئی

‏(‏8)‏ یروشلیم کو تباہ کر دیا گیا اور 2520 سال کے لیے اِسرائیل کے بادشاہوں کا سلسلہ روک دیا گیا

حکمرانی پھر سے قائم ہو گئی

‏(‏9)‏ یسوع مسیح نے خدا کی بادشاہت کے بادشاہ کے طور پر حکمرانی شروع کی

سات دَور کا عرصہ کتنا لمبا تھا؟‏

بائبل کے کچھ حصے اِس کے دوسرے حصوں کو سمجھنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر مکاشفہ کی کتاب میں بتایا گیا ہے کہ ساڑھے تین دَور یا وقت 1260 دن کے برابر ہیں۔ (‏مکاشفہ 12:‏6،‏ 14‏)‏ اِس حساب سے سات دَور 2520 دنوں کے برابر ہوئے۔ بائبل میں کبھی کبھار ایک دن ایک سال کی طرف اِشارہ کرتا ہے۔ (‏حِزقی‌ایل 4:‏6‏)‏ دانی‌ایل کی کتاب میں سات دَور کے جس عرصے کا ذکر کِیا گیا ہے، اُس میں بھی ایک دن ایک سال کی طرف اِشارہ کرتا ہے۔ اِس کا مطلب ہے کہ سات دَور یعنی 2520 دنوں سے مُراد 2520 سال ہیں۔‏

5.‏ سن 1914ء سے دُنیا کے حالات بدل گئے ہیں

یسوع مسیح نے بتایا تھا کہ اُن کے بادشاہ بننے کے بعد دُنیا کے حالات کیسے ہوں گے۔ لُوقا 21:‏9-‏11 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • آپ نے اِن میں سے کن باتوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے یا اِن کے بارے میں سنا ہے؟‏

پولُس رسول نے بتایا کہ اِنسانوں کی حکمرانی کے آخری زمانے میں لوگ کیسے ہوں گے۔ 2-‏تیمُتھیُس 3:‏1-‏5 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • آپ نے لوگوں میں اِن میں سے کون سی باتیں دیکھی ہیں؟‏

6.‏ خدا کی بادشاہت کے بارے میں جان کر ہمیں کیا کرنا چاہیے؟‏

متی 24:‏3،‏ 14 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

  • کس اہم کام سے ثابت ہوتا ہے کہ خدا کی بادشاہت حکمرانی کر رہی ہے؟‏

  • آپ اِس کام میں کیسے حصہ لے سکتے ہیں؟‏

خدا کی بادشاہت حکمرانی کر رہی ہے اور وہ دن دُور نہیں جب پوری دُنیا پر اِس کا اِختیار قائم ہو جائے گا۔ عبرانیوں 10:‏24، 25 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • جب ہم دیکھتے ہیں کہ ”‏وہ دن نزدیک ہے“‏ تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟‏

اگر آپ کو کوئی ایسی بات پتہ چلے جس سے دوسروں کو فائدہ ہو سکتا ہے اور اُن کی زندگی بچ سکتی ہے تو آپ کیا کریں گے؟‏

شاید کوئی شخص پوچھے:‏ ”‏یہوواہ کے گواہ 1914ء کے بارے میں اِتنی بات کیوں کرتے ہیں؟“‏

  • آپ اِس سوال کا کیا جواب دیں گے؟‏

خلاصہ

بائبل میں لکھی ایک پیش‌گوئی اور دُنیا کے حالات سے ثابت ہوتا ہے کہ خدا کی بادشاہت حکمرانی کر رہی ہے۔ اِجلاسوں میں جانے اور خدا کی بادشاہت کی مُنادی کرنے سے ہم اِس بات پر یقین ظاہر کرتے ہیں کہ یہ بادشاہت حکمرانی کر رہی ہے۔‏

دُہرائی

  • دانی‌ایل کی کتاب میں سات دَور کے جس عرصے کا ذکر کِیا گیا ہے، اُس کے ختم ہونے پر کیا ہوا؟‏

  • آپ کو یہ یقین کیوں ہے کہ خدا کی بادشاہت نے 1914ء میں حکمرانی شروع کی؟‏

  • آپ اِس بات پر یقین کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ خدا کی بادشاہت حکمرانی کر رہی ہے؟‏

اب یہ کرنا ہے:‏

مزید جانیں

اِس مضمون میں پڑھیں کہ متی 24:‏14 میں لکھی پیش‌گوئی کا ایک شخص کی زندگی پر کیا اثر ہوا۔‏

‏”‏مجھے بیس بال سے عشق تھا“‏ (‏مینارِنگہبانی،‏ نمبر 3 2017ء)‏

ہم کیسے جانتے ہیں کہ دانی‌ایل 4 باب میں لکھی پیش‌گوئی خدا کی بادشاہت کے بارے میں ہے؟‏

‏”‏خدا کی بادشاہت نے کب حکمرانی کرنا شروع کی؟ (‏پہلا حصہ)‏“‏ (‏‏”‏مینارِنگہبانی“‏ کا مضمون)‏

 اِس بات کا کیا ثبوت ہے کہ دانی‌ایل 4 باب میں ”‏سات دَور“‏ کے جس عرصے کا ذکر کِیا گیا ہے، وہ 1914ء میں ختم ہوا؟‏

‏”‏خدا کی بادشاہت نے کب حکمرانی کرنا شروع کی؟ (‏دوسرا حصہ)‏“‏ (‏‏”‏مینارِنگہبانی“‏ کا مضمون)‏

a اِس سبق کے حصے ”‏مزید جانیں“‏ کے  آخری دو مضمون دیکھیں۔‏