مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سبق نمبر 57

اگر آپ سے کوئی سنگین گُناہ ہو جاتا ہے تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

اگر آپ سے کوئی سنگین گُناہ ہو جاتا ہے تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

بے‌شک آپ یہوواہ خدا سے بہت پیار کرتے ہیں اور پوری کوشش کرتے ہیں کہ آپ کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے وہ دُکھی ہو۔ پھر بھی کبھی کبھار آپ سے غلطیاں ہو سکتی ہیں۔ اور کچھ غلطیاں تو بہت سنگین ہو سکتی ہیں۔ (‏1-‏کُرنتھیوں 6:‏9، 10‏)‏ اگر آپ سے کوئی سنگین گُناہ ہو جاتا ہے تو یاد رکھیں کہ یہوواہ آپ سے پیار کرنا نہیں چھوڑتا۔ وہ آپ کو معاف کرنے اور آپ کی مدد کرنے کے لیے تیار رہتا ہے۔‏

1.‏ ہمیں یہوواہ خدا سے معافی حاصل کرنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟‏

جب یہوواہ خدا سے پیار کرنے والوں کو یہ احساس ہوتا ہے کہ اُنہوں نے کوئی سنگین گُناہ کِیا ہے تو وہ بے‌حد دُکھی ہو جاتے ہیں۔ لیکن اُنہیں یہوواہ کے اِس وعدے سے بڑی تسلی ملتی ہے:‏ ‏”‏اگرچہ تمہارے گُناہ قرمزی [‏یعنی گہرے سُرخ رنگ کے]‏ ہوں وہ برف کی مانند سفید ہو جائیں گے۔“‏ (‏یسعیاہ 1:‏18‏)‏ اگر ہم دل سے توبہ کرتے ہیں تو یہوواہ ہمیں پوری طرح معاف کر دیتا ہے۔ ہم توبہ کیسے کرتے ہیں؟ ہمیں اپنی غلطی پر شدید پچھتاوا ہوتا ہے اِس لیے ہم غلط کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور یہوواہ خدا سے معافی کی اِلتجا کرتے ہیں۔ پھر ہم اپنی غلط سوچ اور اُن عادتوں کو بدلنے کی پوری کوشش کرتے ہیں جن کی وجہ سے ہم سے گُناہ ہوا تھا۔ اِس کے علاوہ ہم خدا کے پاک معیاروں کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔—‏یسعیاہ 55:‏6، 7 کو پڑھیں۔‏

2.‏ جب ہم گُناہ کرتے ہیں تو یہوواہ خدا بزرگوں کے ذریعے ہماری مدد کیسے کرتا ہے؟‏

اگر ہم سے کوئی سنگین گُناہ ہو جاتا ہے تو یہوواہ خدا ہمیں نصیحت کرتا ہے کہ ہم ‏”‏کلیسیا کے بزرگوں کو اپنے پاس“‏ بلا‌ئیں‏۔‏ (‏یعقوب 5:‏14، 15 کو پڑھیں۔)‏ بزرگ یہوواہ سے اور اُس کے بندوں سے پیار کرتے ہیں۔ اُنہیں تربیت دی جاتی ہے کہ وہ ہماری مدد کریں تاکہ ہم یہوواہ کے ساتھ اپنی دوستی بحال کر سکیں۔—‏گلتیوں 6:‏1‏۔‏

اگر ہم سے کوئی سنگین گُناہ ہو جاتا ہے تو بزرگ ہماری مدد کیسے کرتے ہیں؟ دو یا تین بزرگ بائبل کی آیتوں کے ذریعے ہماری اِصلاح کرتے ہیں۔ اِس کے علاوہ وہ ہمیں اچھے مشورے دیتے ہیں اور ہماری حوصلہ‌افزائی کرتے ہیں تاکہ ہم دوبارہ گُناہ کرنے سے بچ سکیں۔ شاید وہ ہم پر یہ پابندی لگائیں کہ ہم اُس وقت تک کلیسیا میں کچھ کام نہیں کر سکتے جب تک یہوواہ خدا کے ساتھ ہماری دوستی بحال نہیں ہو جاتی۔ اگر سنگین گُناہ کرنے والا شخص توبہ نہیں کرتا تو بزرگ اُسے کلیسیا سے خارج کر دیتے ہیں تاکہ کلیسیا کو اُس کے بُرے اثر سے محفوظ رکھا جا سکے۔‏

موضوع کی گہرائی میں جائیں

جانیں کہ اگر ہم سے کوئی سنگین گُناہ ہو جاتا ہے تو یہوواہ خدا ہماری مدد کیسے کرتا ہے اور ہم اُس کی مدد کے لیے شکرگزار کیسے ہو سکتے ہیں۔‏

3.‏ اپنے گُناہ کا اِقرار کرنے سے یہوواہ خدا کے ساتھ ہماری دوستی بحال ہو سکتی ہے

ہم جو بھی گُناہ کرتے ہیں، اُس سے یہوواہ خدا دُکھی ہوتا ہے۔ اِس لیے یہ ضروری ہے کہ ہم اُس کے سامنے اپنے گُناہ کا اِقرار کریں۔ زبور 32:‏1-‏5 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • یہ کیوں اچھا ہے کہ ہم اپنے گُناہوں کو چھپانے کی بجائے یہوواہ کے سامنے اُن کا اِقرار کریں؟‏

یہوواہ کے سامنے اپنے گُناہوں کا اِقرار کرنے کے علاوہ بزرگوں سے مدد حاصل کرنے سے بھی ہمیں اِطمینان ملتا ہے۔ ویڈیو چلائیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • بزرگوں نے یہوواہ کے پاس لوٹنے میں کینن کی مدد کیسے کی؟‏

بزرگ ہماری مدد کے لیے ہیں اِس لیے ہمیں کُھل کر اُنہیں سب کچھ سچ سچ بتانا چاہیے۔ یعقوب 5:‏16 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • اگر ہم بزرگوں کو کُھل کر سب کچھ بتائیں گے تو اُن کے لیے ہماری مدد کرنا آسان کیوں ہو جائے گا؟‏

اپنے گُناہ کا اِقرار کریں، بزرگوں کو سب کچھ سچ سچ بتائیں اور یہوواہ کی طرف سے ملنے والی مدد کو قبول کریں۔‏

4.‏ کسی شخص کو کلیسیا سے خارج کرنے سے کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟‏

اگر سنگین گُناہ کرنے والا شخص یہوواہ خدا کے معیاروں پر چلنے سے اِنکار کر دیتا ہے تو وہ کلیسیا کا حصہ نہیں رہ سکتا۔ ایسے شخص کو کلیسیا سے خارج کر دیا جاتا ہے۔ ہم ایسے شخص سے میل جول نہیں رکھتے، یہاں تک کہ اُس سے بات‌چیت بھی نہیں کرتے۔ 1-‏کُرنتھیوں 5:‏6،‏ 11 اور 2-‏یوحنا 9-‏11 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • تھوڑا سا خمیر پورے آٹے کو خمیر کر دیتا ہے۔ اِس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے بتائیں کہ توبہ نہ کرنے والا شخص کلیسیا پر کیا اثر ڈال سکتا ہے؟‏

بہت سے لوگ جنہیں کلیسیا سے خارج کِیا جاتا ہے، بعد میں یہوواہ کے پاس لوٹ آتے ہیں۔ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں؟ یہ سچ ہے کہ اُن کی اِصلاح کے لیے جو کارروائی کی جاتی ہے، اُس سے اُنہیں بڑی تکلیف پہنچتی ہے۔ لیکن اِس سے اُنہیں اپنے گُناہ کا احساس ہو جاتا ہے۔ (‏زبور 141:‏5‏)‏ ویڈیو چلائیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • کلیسیا سے خارج کیے جانے کی وجہ سے سونیا کو کیا احساس ہوا اور اِس کا کیا نتیجہ نکلا؟‏

جب کسی شخص کو کلیسیا سے خارج کِیا جاتا ہے تو ‏.‏ ‏.‏ ‏.‏

  • یہوواہ کے نام کی بڑائی کیسے ہوتی ہے؟‏

  • یہ کیسے ظاہر ہوتا ہے کہ یہوواہ پیار کرنے والا خدا ہے اور وہ جو کام کرتا ہے، صحیح کرتا ہے؟‏

5.‏ یہوواہ خدا توبہ کرنے والوں کو معاف کر دیتا ہے

یسوع مسیح نے ایک مثال کے ذریعے سمجھایا کہ جب کوئی شخص توبہ کرتا ہے تو یہوواہ خدا کو کیسا لگتا ہے۔ لُوقا 15:‏1-‏7 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • اِس مثال سے آپ یہوواہ خدا کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟‏

حِزقی‌ایل 33:‏11 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • توبہ کرنے والے شخص کو کون سا اہم قدم اُٹھانا چاہیے؟‏

جیسے ایک چرواہا اپنی بھیڑوں کا خیال رکھتا ہے ویسے ہی یہوواہ اپنی بھیڑوں کا بہت خیال رکھتا ہے۔‏

کچھ لوگ کہتے ہیں:‏  ”‏اگر مَیں نے بزرگوں کو اپنے گُناہ کے بارے میں بتایا تو مجھے کلیسیا سے خارج کر دیا جائے گا۔“‏

  • آپ ایسی سوچ رکھنے والے شخص سے کیا کہیں گے؟‏

خلاصہ

اگر ہم سے کوئی سنگین گُناہ ہو جاتا ہے تو ہمیں دل سے توبہ کرنی چاہیے اور اُس گُناہ کو دوبارہ نہ کرنے کا عزم کرنا چاہیے۔ پھر یہوواہ خدا ہمیں معاف کر دے گا۔‏

دُہرائی

  • یہ کیوں اچھا ہے کہ ہم یہوواہ خدا کے سامنے اپنے گُناہوں کا اِقرار کریں؟‏

  • ہمیں کیا کرنا چاہیے تاکہ یہوواہ خدا ہمارے گُناہ معاف کر دے؟‏

  • اگر ہم نے کوئی سنگین گُناہ کِیا ہے تو ہمیں بزرگوں سے مدد کیوں لینی چاہیے؟‏

اب یہ کرنا ہے:‏

مزید جانیں

اِس ویڈیو میں دیکھیں کہ ایک شخص نے اِس بات کا تجربہ کیسے کِیا کہ یسعیاہ 1:‏18 میں لکھی بات بالکل سچ ہے۔‏

یہوواہ بڑا رحم‌دل ہے (‏02:‏5)‏

اِس مضمون میں پڑھیں کہ جب کسی شخص کو کلیسیا سے خارج کِیا جاتا ہے تو اُن سب لوگوں کو فائدہ کیسے ہوتا ہے جو اِس سے متاثر ہوتے ہیں۔‏

‏”‏توبہ نہ کرنے والوں کو کلیسیا سے خارج کرنا—‏ایک پُرمحبت بندوبست“‏ (‏مینارِنگہبانی،‏ 15 اپریل 2015ء)‏

جانیں کہ آپ کسی ایسے شخص کو جو یہوواہ کا گواہ نہیں ہے، کلیسیا سے خارج کیے جانے کے بندوبست کے بارے میں کیسے سمجھا سکتے ہیں۔‏

‏”‏کیا یہوواہ کے گواہ ایسے لوگوں سے قطع تعلق کر لیتے ہیں جو اُن کے مذہب کو چھوڑ دیتے ہیں؟“‏ (‏ویب‌سائٹ پر مضمون)‏

آپ‌بیتی ”‏مجھے یہوواہ کی طرف لوٹنے کی ضرورت تھی“‏ میں پڑھیں کہ ایک ایسا شخص یہوواہ کے پاس کیسے لوٹ آیا جو سچائی سے پھر گیا تھا۔‏

‏”‏پاک کلام کی تعلیم زندگی سنوارتی ہے“‏ (‏‏”‏مینارِنگہبانی“‏ کا مضمون)‏