مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سبق نمبر 59

آپ اذیت کے باوجود یہوواہ خدا کے وفادار رہ سکتے ہیں

آپ اذیت کے باوجود یہوواہ خدا کے وفادار رہ سکتے ہیں

سب مسیحیوں کو کبھی نہ کبھی مخالفت، یہاں تک کہ اذیت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کیا اِس وجہ سے ہمیں خوف‌زدہ ہو جانا چاہیے؟‏

1.‏ ہم یہ توقع کیوں کرتے ہیں کہ ہمیں اذیت پہنچائی جائے گی؟‏

بائبل میں صاف صاف لکھا ہے:‏ ‏”‏اُن سب کو اذیت دی جائے گی جو مسیح یسوع کے پیروکاروں کے طور پر خدا کی بندگی کرنا چاہتے ہیں۔“‏ (‏2-‏تیمُتھیُس 3:‏12‏)‏ یسوع مسیح کو اِس لیے اذیت دی گئی کیونکہ وہ شیطان کی دُنیا کا حصہ نہیں تھے۔ ہم بھی دُنیا کا حصہ نہیں ہیں اِس لیے ہم اُس وقت حیران نہیں ہوتے جب حکومتیں یا مذہبی تنظیمیں ہمیں اذیت پہنچاتی ہیں۔—‏یوحنا 15:‏18، 19‏۔‏

2.‏ ہم اذیت کا سامنا کرنے کے لیے کیسے تیار ہو سکتے ہیں؟‏

ہمیں ابھی سے یہوواہ خدا پر اپنے بھروسے کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ اِس لیے ہر روز اُس سے دُعا کرنے اور اُس کے کلام کو پڑھنے کے لیے وقت نکالیں اور باقاعدگی سے اِجلاسوں میں جائیں۔ اِس طرح آپ کو ہر قسم کی اذیت اور مخالفت کا سامنا کرنے کی ہمت ملے گی پھر چاہے یہ آپ کے گھر والوں کی طرف سے ہی کیوں نہ ہو۔ پولُس رسول نے کئی بار اذیت کا سامنا کِیا مگر اُنہوں نے کہا:‏ ‏”‏یہوواہ میرا مددگار ہے۔ مَیں نہیں ڈروں گا۔“‏‏—‏عبرانیوں 13:‏6‏۔‏

باقاعدگی سے مُنادی کا کام کرنے سے بھی ہماری ہمت بڑھ سکتی ہے۔ جب ہم مُنادی کرتے ہیں تو ہم یہوواہ خدا پر بھروسا کرنا اور اِنسان کے ڈر کا مقابلہ کرنا سیکھتے ہیں۔ (‏امثال 29:‏25‏)‏ اگر آپ ابھی مُنادی کرنے کی ہمت پیدا کریں گے تو آپ ایسے حالات میں بھی مُنادی کر پائیں گے جب حکومت کی طرف سے ہمارے کام پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔—‏1-‏تھسلُنیکیوں 2:‏2‏۔‏

3.‏ ہمیں اذیت سہنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟‏

ظاہر سی بات ہے کہ جب ہمیں اذیت دی جاتی ہے تو ہمیں اچھا نہیں لگتا۔ لیکن جب ہم اذیت کے باوجود ثابت‌قدم رہتے ہیں تو ہمارا ایمان اَور مضبوط ہوتا ہے۔ اِس کے علاوہ ہم یہوواہ خدا کے اَور قریب ہو جاتے ہیں کیونکہ ہم اُس وقت اُس کی مدد کو محسوس کرتے ہیں جب ہماری ہمت جواب دے رہی ہوتی ہے۔ (‏یعقوب 1:‏2-‏4 کو پڑھیں۔)‏ جب ہمیں اذیت سہنی پڑتی ہے تو یہوواہ خدا کو دُکھ ہوتا ہے لیکن جب ہم ثابت‌قدم رہتے ہیں تو وہ خوش ہوتا ہے۔ بائبل میں لکھا ہے:‏ ‏”‏اگر آپ اِس لیے مشکلات برداشت کرتے ہیں کیونکہ آپ اچھے کام کرتے ہیں تو یہ خدا کے نزدیک اچھی بات ہے۔“‏ (‏1-‏پطرس 2:‏20‏)‏ جو لوگ اذیت کے باوجود ثابت‌قدم رہتے ہیں، اُنہیں یہوواہ خدا کی طرف سے اجر ملے گا۔ وہ ایک ایسی دُنیا میں ہمیشہ تک زندہ رہیں گے جہاں خدا کے بندوں کی مخالفت کرنے والا کوئی نہیں ہوگا۔—‏متی 24:‏13‏۔‏

موضوع کی گہرائی میں جائیں

جانیں کہ اذیت کے باوجود یہوواہ خدا کے وفادار رہنا کیسے ممکن ہے اور ایسا کرنے سے ہمیں کون سی برکتیں ملتی ہیں۔‏

4.‏ آپ اپنوں کی مخالفت کا سامنا کر سکتے ہیں

یسوع مسیح نے واضح طور پر بتایا کہ جب کوئی شخص یہوواہ خدا کی عبادت کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو شاید اُس کے گھر والے اُس کا ساتھ نہ دیں۔ متی 10:‏34-‏36 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • جب گھر کا کوئی فرد یہوواہ خدا کی عبادت کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو کیا ہو سکتا ہے؟‏

ویڈیو چلائیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • اگر آپ کا کوئی عزیز یا دوست آپ کو یہوواہ کی خدمت کرنے سے روکنے کی کوشش کرے تو آپ کیا کریں گے؟‏

زبور 27:‏10 اور مرقس 10:‏29، 30 کو پڑھیں۔‏ ہر حوالے کو پڑھنے کے بعد اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • جب آپ کے گھر والے یا دوست آپ کی مخالفت کرتے ہیں تو یہاں لکھی بات کو یاد رکھنے سے آپ کو ہمت کیسے مل سکتی ہے؟‏

5.‏ اذیت کے باوجود یہوواہ خدا کی عبادت کرتے رہیں

جب دوسرے ہمیں یہوواہ خدا کی عبادت سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہمیں زیادہ دلیری کی ضرورت ہوتی ہے۔ ویڈیو چلائیں اور پھر اِس سوال بات‌چیت کریں:‏

  • اِس ویڈیو میں دِکھائے گئے لوگوں کی مثالوں سے آپ کو دلیری کیسے ملی ہے؟‏

اعمال 5:‏27-‏29 اور عبرانیوں 10:‏24، 25 کو پڑھیں۔‏ ہر حوالے کو پڑھنے کے بعد اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • یہ ضروری کیوں ہے کہ ہم اُس صورت میں بھی یہوواہ خدا کی عبادت کرتے رہیں جب ہمارے مُنادی کے کام یا اِجلاسوں پر پابندی لگا دی جاتی ہے؟‏

6.‏ یہوواہ خدا ثابت‌قدم رہنے میں آپ کی مدد کرے گا

پوری دُنیا میں ہر عمر کے یہوواہ کے گواہوں نے اذیت کے باوجود وفاداری سے یہوواہ کی خدمت کی ہے۔ یہ جاننے کے لیے کہ وہ ایسا کیسے کر پائے، ویڈیو چلائیں‏۔‏ پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • یہوواہ کے یہ گواہ ثابت‌قدم کیوں رہ پائے؟‏

رومیوں 8:‏35،‏ 37-‏39 اور فِلپّیوں 4:‏13 کو پڑھیں۔‏ ہر حوالے کو پڑھنے کے بعد اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • یہاں لکھی بات سے آپ کو یہ یقین کیوں ہو جاتا ہے کہ آپ کسی بھی مشکل میں ثابت‌قدم رہ سکتے ہیں؟‏

متی 5:‏10-‏12 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • اگر آپ کو اذیت دی جاتی ہے تو آپ خوش کیوں ہو سکتے ہیں؟‏

یہوواہ کے لاکھوں گواہوں نے ثابت‌قدمی سے مخالفت اور اذیت کا سامنا کِیا ہے۔ آپ بھی ایسا کر سکتے ہیں!‏

کچھ لوگ کہتے ہیں:‏ ”‏مَیں اذیت نہیں سہہ پاؤں گا۔“‏

  • ایسے لوگوں کو بائبل کی کن آیتوں سے ہمت مل سکتی ہے؟‏

خلاصہ

جب ہم اذیت کے باوجود یہوواہ خدا کی خدمت کرتے رہتے ہیں تو وہ اِس کی بڑی قدر کرتا ہے۔ اُس کی مدد سے ہم ثابت‌قدم رہ سکتے ہیں۔‏

دُہرائی

  • مسیحیوں کو یہ توقع کیوں کرنی چاہیے کہ اُنہیں اذیت دی جائے گی؟‏

  • آپ اب کیا کر سکتے ہیں تاکہ آپ اذیت سہنے کے لیے تیار ہو سکیں؟‏

  • آپ کیا کر سکتے ہیں تاکہ آپ کو یقین ہو جائے کہ آپ کسی بھی مشکل کے باوجود یہوواہ کی خدمت کر سکتے ہیں؟‏

اب یہ کرنا ہے:‏

مزید جانیں

ایک نوجوان بھائی کی زبانی سنیں کہ جب اُسے غیرجانب‌دار رہنے کی وجہ سے قید میں ڈالا گیا تو یہوواہ خدا نے ثابت‌قدم رہنے میں اُس کی مدد کیسے کی۔‏

اذیت کے باوجود ثابت‌قدم (‏34:‏2)‏

اِس ویڈیو میں دیکھیں کہ ایک جوڑا کئی سال تک مخالفت کا سامنا کرنے کے باوجود وفاداری سے یہوواہ خدا کی خدمت کرنے کے قابل کیسے ہوا۔‏

بدلتے حالات کے باوجود یہوواہ کی خدمت کرنا (‏11:‏7)‏

اِس مضمون میں پڑھیں کہ آپ اذیت کا سامنا کرنے کے لیے اپنے اندر دلیری کیسے پیدا کر سکتے ہیں۔‏

‏”‏خود کو اذیت کا سامنا کرنے کے لیے ابھی سے تیار کریں“‏ (‏مینارِنگہبانی،‏ جولائی 2019ء)‏

جب ہمارے گھر والے ہماری مخالفت کرتے ہیں تو ہمیں اِسے کیسا خیال کرنا چاہیے اور ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ ہم اِس دوران یہوواہ کے وفادار رہ سکیں؟‏

‏”‏سچائی ”‏امن نہیں بلکہ تلوار“‏ لاتی ہے“‏ (‏مینارِنگہبانی،‏ اکتوبر 2017ء)‏