مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا مَیں تیار ہوں؟‏

کیا مَیں تیار ہوں؟‏

کیا مَیں کلیسیا کے ساتھ مُنادی کرنے کے لیے تیار ہوں؟‏

آپ اُس صورت میں غیربپتسمہ‌یافتہ مبشر بن سکتے ہیں .‏ .‏ .‏

  • اگر آپ باقاعدگی سے بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں، دُعا کرتے ہیں اور اِجلاسوں میں جاتے ہیں۔‏

  • اگر آپ اُن باتوں کی دل سے قدر کرتے اور اُن پر ایمان رکھتے ہیں جو آپ سیکھ رہے ہیں اور دوسروں کو اُن باتوں کے بارے میں بتانا چاہتے ہیں۔‏

  • اگر آپ یہوواہ خدا سے محبت کرتے ہیں اور ایسے لوگوں سے دوستی کرتے ہیں جو یہوواہ سے محبت کرتے ہیں۔‏

  • اگر آپ نے کسی بھی ایسی سیاسی یا مذہبی تنظیم سے تعلق توڑ دیا ہے جس کے آپ رُکن تھے۔‏

  • اگر آپ یہوواہ خدا کے معیاروں کے مطابق زندگی گزارتے ہیں اور یہوواہ کے گواہ بننا چاہتے ہیں۔‏

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کلیسیا کے ساتھ مل کر مُنادی کرنے کے لیے تیار ہیں تو آپ کو بائبل کورس کرانے والا شخص یہ بندوبست کرے گا کہ بزرگ آپ سے ملیں اور آپ کو بتائیں کہ آپ غیربپتسمہ‌یافتہ مبشر بننے کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔‏

کیا مَیں بپتسمہ لینے کے لیے تیار ہوں؟‏

آپ اُس صورت میں بپتسمہ لے سکتے ہیں .‏ .‏ .‏

  • اگر آپ ایک غیربپتسمہ‌یافتہ مبشر ہیں۔‏

  • اگر آپ باقاعدگی سے مُنادی کرتے ہیں۔‏

  • اگر آپ ”‏وفادار اور سمجھ‌دار غلام“‏ کی حمایت کرتے ہیں اور اُن کی طرف سے ملنے والی ہدایتوں کو مانتے ہیں۔—‏متی 24:‏45-‏47‏۔‏

  • اگر آپ نے دُعا میں اپنی زندگی یہوواہ خدا کے لیے وقف کر دی ہے اور آپ ہمیشہ تک اُس کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔‏

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ بپتسمہ لینے کے لیے تیار ہیں تو آپ کو بائبل کورس کرانے والا شخص یہ بندوبست کرے گا کہ بزرگ آپ سے ملیں اور آپ کو بتائیں کہ آپ بپتسمہ لینے کے لائق کیسے بن سکتے ہیں۔‏