مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

تہوار؛ تقریب

تہوار؛ تقریب

ایسی تقریبات یا تہوار جو سچے مسیحی مناتے ہیں

یہوواہ مسیحیوں سے صرف کون سی تقریب منانے کی توقع کرتا ہے؟‏

یہوواہ کے بندے اُس کی عبادت کرنے کے لیے خوشی سے ایک دوسرے کے ساتھ جمع ہوتے ہیں

اِست 31:‏12؛‏ عبر 10:‏24، 25

  • بائبل سے مثال:‏

    • 2-‏توا 30:‏1،‏ 6،‏ 13، 14،‏ 18-‏27‏—‏بادشاہ حِزقیاہ نے بڑے پیمانے پر عیدِفسح منانے کا بندوبست کِیا۔‏

ایسی تقریبات یا تہوار جو سچے مسیحی نہیں مناتے

مسیحیوں کو ایسے تہوار کیوں نہیں منانے چاہئیں جن کا تعلق جھوٹے مذہب سے ہے؟‏

1-‏کُر 10:‏21؛‏ 2-‏کُر 6:‏14-‏18؛‏ اِفِس 5:‏10، 11

‏”‏مختلف مذہبوں کا مل کر عبادت کرنا‏“‏ کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • خر 32:‏1-‏10‏—‏بنی‌اِسرائیل نے یہوواہ کی عبادت کرنے کے لیے ایک بُت بنایا۔ اُنہوں نے سچے مذہب میں جھوٹے مذہب کو ملانے کی کوشش کی جسے دیکھ کر یہوواہ خدا کو بہت غصہ آیا۔‏

    • گن 25:‏1-‏9‏—‏یہوواہ نے بنی‌اِسرائیل کو اُس وقت سزا دی جب وہ بُت‌پرست لوگوں کے ساتھ مل کر اُن کے تہوار منانے اور حرام‌کاری کرنے لگے۔‏

کیا کرسمس ایک مسیحی تہوار ہے؟‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • لُو 2:‏1-‏5‏—‏یسوع کی پیدائش اُس وقت ہوئی تھی جب رومی حکومت سب لوگوں کی مردم‌شماری کر رہی تھی۔ رومی حکومت کبھی بھی سخت سردی اور بارش کے موسم میں یہودیوں کو اپنے آبائی شہروں میں جانے کو نہ کہتی خاص طور پر ایسے یہودیوں کو جو پہلے ہی اُن کے خلاف بغاوت کرنے پر تُلے تھے۔‏

    • لُو 2:‏8،‏ 12‏—‏جب یسوع پیدا ہوئے تو چرواہے رات کو باہر میدان میں اپنی بھیڑوں کی رکھوالی کر رہے تھے جو کہ دسمبر کی سخت سردی میں ناممکن سی بات ہے۔‏

کیا مسیحیوں کو سالگرہ منانی چاہیے؟‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • پید 40:‏20-‏22‏—‏فِرعون ایک بُت‌پرست شخص تھا جس نے اپنی سالگرہ منائی۔ اِس دوران اُس نے ایک آدمی کو بھی قتل کروایا۔‏

    • متی 14:‏6-‏11‏—‏بادشاہ ہیرودیس مسیح کے پیروکاروں سے سخت نفرت کرتا تھا۔ اُس نے اپنی سالگرہ کے موقعے پر یوحنا بپتسمہ دینے والے کو قتل کروا دیا۔‏

موسیٰ کی شریعت کے مطابق منائی جانے والی تقریبات اور تہوار

کیا مسیحیوں کو وہ تقریبات یا تہوار منانے چاہئیں جنہیں منانے کا حکم موسیٰ کی شریعت میں دیا گیا تھا؟‏

کیا مسیحیوں کو ہر ہفتے سبت منانا چاہیے؟‏

کُل 2:‏16، 17

خر 31:‏16، 17 کو بھی دیکھیں۔‏

قومی تہوار

کیا مسیحیوں کو قومی تہواروں میں حصہ لینا چاہیے؟‏

کیا مسیحیوں کو اُن تقریبات میں حصہ لینا چاہیے جو کسی قوم کے بیچ ہونے والی جنگ کی یاد میں منائی جاتی ہیں؟‏

زبور 11:‏5؛‏ یسع 2:‏4

‏”‏حکومتیں—‏مسیحی سیاسی معاملوں میں طرف‌داری نہیں کرتے‏“‏ اور ”‏جنگ‏“‏ کو بھی دیکھیں۔‏

کیا مسیحیوں کو ایسی تقریبات میں حصہ لینا چاہیے جس میں کسی اِنسان کی اِس حد تک تعظیم کی جاتی ہے جس کا حق‌دار صرف یہوواہ خدا ہے؟‏

خر 20:‏5؛‏ روم 1:‏25

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • اعما 12:‏21-‏23‏—‏جب لوگ بادشاہ ہیرودیس اگرِپا کی تعظیم کر کے اُسے خدا کا درجہ دینے لگے اور وہ اِس پر بہت خوش ہوا تو یہوواہ نے اُسے سزا دی۔‏

    • اعما 14:‏11-‏15‏—‏جب لوگ برنباس رسول اور پولُس رسول کی حد سے زیادہ تعظیم کرنے لگے تو اُنہوں نے اِس تعظیم کو قبول کرنے سے اِنکار کر دیا۔‏

    • مُکا 22:‏8، 9‏—‏جب یوحنا رسول جھک کر یہوواہ کے فرشتے کی تعظیم کرنے لگے تو فرشتے نے اُنہیں ایسا کرنے سے منع کر دیا۔‏