مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ثابت‌قدمی؛ برداشت

ثابت‌قدمی؛ برداشت

کیا یہوواہ کے بندوں کو ثابت‌قدمی کی ضرورت ہے؟‏

ہمیں یہ توقع کیوں کرنی چاہیے کہ کچھ لوگ ہمارے پیغام کو نہیں سنیں گے یہاں تک کہ ہمیں اذیت دیں گے؟‏

متی 10:‏22؛‏ یوح 15:‏18، 19؛‏ 2-‏کُر 6:‏4، 5

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • 2-‏پطر 2:‏5؛‏ پید 7:‏23؛‏ متی 24:‏37-‏39‏—‏حالانکہ نوح ”‏نیکی کی مُنادی کرتے تھے“‏ لیکن لوگوں نے اُن کی بات نہیں سنی۔ اِس لیے صرف نوح اور اُن کے گھر والے طوفان سے بچے۔‏

    • 2-‏تیم 3:‏10-‏14‏—‏پولُس رسول نے تیمُتھیُس کو بتایا کہ اُنہوں نے ثابت‌قدمی سے لمبے عرصے تک تکلیفیں اور مصیبتیں برداشت کیں اور تیمُتھیُس بھی ایسا کر سکتے ہیں۔‏

اگر ہمارے گھر والے یا رشتے‌دار ہمیں یہوواہ کی عبادت کرنے سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہمیں حیران کیوں نہیں ہونا چاہیے؟‏

متی 10:‏22،‏ 36-‏38؛‏ لُو 21:‏16-‏19

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • پید 4:‏3-‏11؛‏ 1-‏یوح 3:‏11، 12‏—‏قائن نے اپنے بھائی ہابل کو قتل کر دیا کیونکہ اُس کے بھائی کے کام نیک تھے جبکہ اُس کے اپنے کام بُرے تھے۔‏

    • پید 37:‏5-‏8،‏ 18-‏28‏—‏یوسف کے بھائیوں نے اُنہیں ایک غلام کے طور پر بیچ دیا۔ ایسا کرنے کی ایک وجہ یہ تھی کہ یوسف نے اُنہیں وہ خواب بتائے تھے جو یہوواہ نے اُنہیں دِکھائے تھے۔‏

جب اذیت سہتے وقت ہمیں موت کا سامنا ہوتا ہے تو ہمیں کیوں ڈرنا نہیں چاہیے؟‏

متی 10:‏28؛‏ 2-‏تیم 4:‏6، 7

مُکا 2:‏10 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • دان 3:‏1-‏6،‏ 13-‏18‏—‏سدرک، میسک اور عبدنجو نے مورت کے آگے سجدہ کرنے کی بجائے مرنا پسند کِیا۔‏

    • اعما 5:‏27-‏29،‏ 33،‏ 40-‏42‏—‏یسوع مسیح کے رسول تب بھی ثابت‌قدمی سے مُنادی کرتے رہے جب اُن کی جان کو خطرہ تھا۔‏

ہم اُس وقت بھی یہوواہ کے وفادار کیسے رہ سکتے ہیں جب ہماری اِصلاح کی جاتی ہے؟‏

اَمثا 3:‏11، 12؛‏ عبر 12:‏5-‏7

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • گن 20:‏9-‏12؛‏ اِست 3:‏23-‏28؛‏ 31:‏7، 8‏—‏موسیٰ اُس وقت بے‌حوصلہ ہو گئے جب یہوواہ نے اُن کی اِصلاح کی۔ مگر وہ پھر بھی وفاداری سے اُس کی خدمت کرتے رہے۔‏

    • 2-‏سلا 20:‏12-‏18؛‏ 2-‏توا 32:‏24-‏26‏—‏بادشاہ حِزقیاہ نے گُناہ کِیا جس پر یہوواہ کے ایک نبی نے اُن کی اِصلاح کی۔ حِزقیاہ نے خاکساری سے اِصلاح کو قبول کِیا اور وہ ثابت‌قدمی سے یہوواہ کی خدمت کرتے رہے۔‏

ہماری ثابت‌قدمی کا اُس وقت اِمتحان کیسے ہو سکتا ہے جب دوسرے یہوواہ کی عبادت کرنا چھوڑ دیتے ہیں؟‏

یرم 1:‏16-‏19؛‏ حبق 1:‏2-‏4

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • زبور 73:‏2-‏24‏—‏جب زبور لکھنے والے ایک شخص نے دیکھا کہ بُرے لوگ آرام‌دہ زندگی گزارتے ہیں تو اُسے اِس بات پر شک ہونے لگا کہ کیا ثابت‌قدمی سے خدا کی عبادت کرنے کا واقعی فائدہ ہے؟‏

    • یوح 6:‏60-‏62،‏ 66-‏68‏—‏حالانکہ بہت سے لوگوں نے یسوع مسیح کی پیروی کرنا چھوڑ دی لیکن پطرس رسول نے عزم کِیا کہ وہ یسوع کے وفادار رہیں گے۔‏

کون سی باتیں ثابت‌قدم رہنے میں ہماری مدد کریں گی؟‏

یہوواہ کے قریب رہیں

بائبل کو پڑھنے اور اِس پر سوچ بچار کرنے سے علم حاصل کریں

باقاعدگی سے دل کھول کر یہوواہ سے دُعا کریں

روم 12:‏12؛‏ کُل 4:‏2؛‏ 1-‏پطر 4:‏7

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • دان 6:‏4-‏11‏—‏دانی‌ایل اُس وقت بھی معمول کے مطابق یہوواہ سے دُعا کرتے رہے جب ایسا کرنے کی وجہ سے اُن کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی تھی۔‏

    • متی 26:‏36-‏46؛‏ عبر 5:‏7‏—‏جب زمین پر یسوع مسیح کی آخری رات تھی تو اُنہوں نے شدت سے یہوواہ سے دُعا کی اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کو کہا۔‏

اپنے ہم‌ایمانوں کے ساتھ باقاعدگی سے یہوواہ کی عبادت کرنے کے لیے جمع ہوں

اُن برکتوں پر اپنا دھیان رکھیں جنہیں یہوواہ نے مستقبل میں دینے کا وعدہ کِیا ہے

اپنے دل میں یہوواہ، اپنے ہم‌ایمانوں اور نیکی کے لیے محبت بڑھاتے رہیں

اپنے ایمان کو مضبوط کرتے رہیں

مصیبتوں سے گزرتے وقت یاد رکھیں کہ یہوواہ ہماری فرمانبرداری کی قدر کرتا ہے

ثابت‌قدمی سے مشکلیں برداشت کرنے کے کیا فائدے ہوتے ہیں؟‏

ہم یہوواہ کی بڑائی کرتے ہیں

اَمثا 27:‏11؛‏ یوح 15:‏7، 8؛‏ 1-‏پطر 1:‏6، 7

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • ایو 1:‏6-‏12؛‏ 2:‏3-‏5‏—‏شیطان نے دعویٰ کِیا کہ ایوب صرف اپنے مطلب کے لیے یہوواہ کے وفادار ہیں۔ اِس اِلزام کا جواب ایوب یہوواہ کا وفادار رہنے سے ہی دے سکتے تھے۔‏

    • روم 5:‏19؛‏ 1-‏پطر 1:‏20، 21‏—‏آدم کے برعکس یسوع مسیح مرتے دم تک یہوواہ کے وفادار رہے اور اِس طرح اُنہوں نے اِس اہم سوال کا جواب دے دیا:‏ کیا بے‌عیب اِنسان مشکل سے مشکل اِمتحان میں بھی یہوواہ کا وفادار رہ سکتا ہے؟‏

ہم دوسروں کی ثابت‌قدم رہنے میں مدد کرتے ہیں

ہمیں مُنادی میں اچھے نتیجے ملتے ہیں

یہوواہ ہم سے خوش ہوتا ہے اور ہمیں برکتیں دیتا ہے