مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ایمان

ایمان

ہم کیسے جانتے ہیں کہ یہوواہ ہمارے ایمان کی بہت قدر کرتا ہے؟‏

یوح 3:‏16،‏ 18؛‏ گل 3:‏8، 9،‏ 11؛‏ اِفِس 6:‏16؛‏ عبر 11:‏6

2-‏کُر 5:‏7 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • عبر 11:‏1–‏12:‏3‏—‏پولُس رسول نے بتایا کہ ایمان کا کیا مطلب ہے۔ اُنہوں نے ایسے بہت سے لوگوں کی مثالیں بھی دیں جو مضبوط ایمان کے مالک تھے جیسے کہ ہابل سے لے کر یسوع مسیح تک۔‏

    • یعقو 2:‏18-‏24‏—‏یعقوب نے بتایا کہ ہمیں اپنے ایمان کو اپنے کاموں سے ثابت کرنا چاہیے جیسے اَبراہام نے کِیا تھا۔‏

ہم اپنے ایمان کو مضبوط کیسے کر سکتے ہیں؟‏

روم 10:‏9، 10،‏ 17؛‏ 1-‏کُر 16:‏13؛‏ یعقو 2:‏17

عبر 3:‏12-‏14 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • 2-‏توا 20:‏1-‏6،‏ 12، 13،‏ 20-‏23‏—‏جب خدا کے بندوں پر اُن کے دُشمنوں نے حملہ کِیا تو بادشاہ یہوسفط نے لوگوں سے کہا کہ وہ یہوواہ اور اُس کے نبیوں پر ایمان ظاہر کریں۔اِس طرح اُنہیں کامیابی ملے گی۔‏

    • 1-‏سلا 18:‏41-‏46‏—‏یہوواہ نے ایلیاہ نبی سے وعدہ کِیا کہ وہ اُس قحط کو ختم کر دے گا جو ایک لمبے عرصے سے چل رہا تھا۔ ایلیاہ نبی نے یہوواہ پر ایمان رکھا اور صبر سے اُس کے اِس وعدے کے پورا ہونے کا اِنتظار کِیا۔‏