مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

دُکھ؛ غم

دُکھ؛ غم

بائبل کی کن مثالوں سے ثابت ہوتا ہے کہ کسی عزیز کی موت پر غم‌زدہ ہونا اور رونا غلط نہیں ہوتا؟‏

یہ کیسے پتہ چلتا ہے کہ یہوواہ اُن لوگوں کو تسلی دینا چاہتا ہے جو اپنے کسی عزیز کی موت کی وجہ سے دُکھی ہیں؟‏

زبور 34:‏18؛‏ یسع 57:‏15؛‏ 61:‏1، 2

ہمیں مُردوں کی حالت کے بارے میں جان کر تسلی کیوں مل سکتی ہے؟‏

واعظ 9:‏5،‏ 10؛‏ 1-‏تھس 4:‏13

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • لُو 20:‏37، 38‏—‏یسوع مسیح نے بتایا کہ مُردوں کا زندہ ہو جانا اِتنا پکا ہے کہ یہوواہ کی نظر میں یہ ایسے ہے جیسے مُردے زندہ ہو چُکے ہیں۔‏

    • یوح 11:‏5، 6،‏ 11-‏14‏—‏جب یسوع مسیح کے دوست لعزر فوت ہو گئے تو یسوع مسیح نے موت کو نیند سے تشبیہ دی۔‏

    • عبر 2:‏14، 15‏—‏پولُس رسول نے بتایا کہ بہت سے لوگ موت کے ڈر کی غلامی میں ہیں۔ لیکن ہمیں موت سے نہیں ڈرنا چاہیے۔‏

کیا چیز ایک شخص کے فوت ہو جانے کے بعد بھی اُسے یہوواہ کی نظر میں زیادہ قیمتی بناتی ہے؟‏

بائبل میں موت کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے اور یہوواہ خدا موت کے ساتھ کیا کرے گا؟‏

ہمیں یہ پکا یقین کیوں ہے کہ خدا مستقبل میں مُردوں کو زندہ کرے گا؟‏

یسع 26:‏19؛‏ یوح 5:‏28، 29؛‏ اعما 24:‏15

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • بائبل میں نو ایسے واقعات ہیں جن میں مُردوں کو زندہ کِیا گیا۔ اِن میں سے آٹھ کو زمین پر ہی زندہ کِیا گیا۔ جن لوگوں نے اپنے کسی عزیز کو موت کے ہاتھوں کھویا ہے، اُنہیں یہ واقعات پڑھ کر بہت تسلی مل سکتی ہے اور مستقبل کے بارے میں ایک اچھی اُمید بھی۔‏

      • 1-‏سلا 17:‏17-‏24‏—‏ایلیاہ نبی نے صارپت کے شہر صیدا میں رہنے والی بیوہ کے بیٹے کو زندہ کر دیا۔‏

      • 2-‏سلا 4:‏32-‏37‏—‏اِلیشع نبی نے شونیم میں ایک لڑکے کو زندہ کِیا اور اُسے اُس کے ماں باپ کے حوالے کر دیا۔‏

      • 2-‏سلا 13:‏20، 21‏—‏ایک مُردہ شخص اِلیشع نبی کی ہڈیوں سے ٹکرانے سے زندہ ہو گیا۔‏

      • لُو 7:‏11-‏15‏—‏یسوع مسیح نے شہر نائین میں ایک بیوہ کے بیٹے کے جنازے کو گزرتے دیکھا اور اُنہوں نے اُس بیوہ کے بیٹے کو زندہ کر دیا۔‏

      • لُو 8:‏41، 42،‏ 49-‏56‏—‏یسوع مسیح نے ایک عبادت‌گاہ کے پیشوا یائیر کی بیٹی کو زندہ کر دیا۔‏

      • یوح 11:‏38-‏44‏—‏یسوع مسیح نے اپنے دوست لعزر کو زندہ کر دیا۔ اِس پر لعزر کی بہنیں مریم اور مارتھا بہت خوش ہوئیں۔‏

      • اعما 9:‏36-‏42‏—‏پطرس رسول نے ڈورکس کو زندہ کر دیا جنہیں لوگ اُن کی فراخ‌دلی کی وجہ سے بہت پیار کرتے تھے۔‏

      • اعما 20:‏7-‏12‏—‏پولُس رسول نے ایک جوان آدمی کو زندہ کِیا جو کھڑکی سے گِر کر فوت ہو گیا تھا۔ اُس کا نام یُوتِخُس تھا۔‏

    • یہوواہ نے یسوع مسیح کو غیرفانی جسم کے ساتھ آسمان پر زندہ کِیا جس سے خدا کے اُن وعدوں کے پورا ہونے کی ضمانت مل گئی جو اُس نے مستقبل کے بارے میں کیے ہیں۔‏

    • یسوع مسیح وہ پہلے شخص تھے جنہیں آسمان پر زندہ کِیا گیا اور غیرفانی زندگی دی گئی۔ لیکن اُن کے بعد خدا کچھ اَور لوگوں کو بھی آسمان پر زندہ کر کے غیرفانی زندگی دے رہا ہے۔ اِن لوگوں کی تعداد 1 لاکھ 44 ہزار ہے۔‏

ہم اُن لوگوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں جنہوں نے اپنے کسی عزیز کو موت کی وجہ سے کھو دیا ہے؟‏