مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

چیزیں؛ مال‌ودولت

چیزیں؛ مال‌ودولت

کیا بائبل میں یہ بتایا گیا ہے کہ پیسہ اور چیزیں ہونا غلط ہے یا کیا اِس میں اُن لوگوں کو بُرا کہا گیا ہے جن کے پاس پیسہ اور چیزیں ہیں؟‏

واعظ 7:‏12

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • 1-‏سلا 3:‏11-‏14‏—‏یہوواہ خدا نے بادشاہ سلیمان کو اُن کی خاکساری کی وجہ سے بہت مال‌ودولت دی۔‏

    • ایو 1:‏1-‏3،‏ 8-‏10‏—‏ایوب بہت مال‌دار تھے لیکن اُن کی نظر میں یہوواہ سے دوستی سب سے قیمتی چیز تھی۔‏

بہت زیادہ پیسہ اور چیزیں خوشی اور سکون کیوں نہیں دے سکتیں؟‏

مال‌ودولت کس لحاظ سے بے‌کار ہے؟‏

بہت زیادہ پیسے اور چیزیں حاصل کرنے کا سب سے بڑا خطرہ کیا ہوتا ہے؟‏

دولت کی کشش میں آ کر ہم کس دھوکے کا شکار ہو سکتے ہیں؟‏

اَمثا 11:‏4،‏ 18،‏ 28؛‏ 18:‏11؛‏ متی 13:‏22

  • بائبل سے مثال:‏

    • اعما 8:‏18-‏24‏—‏شمعون اِس غلط‌فہمی کا شکار تھا کہ وہ پیسے دے کر کلیسیا میں اہم رُتبہ حاصل کر سکتا ہے۔‏

ہمیں پیسے سے محبت کرنے کی کون سی قیمت چُکانی پڑ سکتی ہے؟‏

متی 6:‏19-‏21؛‏ لُو 17:‏31، 32

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • مر 10:‏17-‏23‏—‏ایک امیر آدمی کو اپنے مال‌ودولت سے اِتنا لگاؤ تھا کہ اُس نے یسوع کا پیروکار بننے کی دعوت کو ٹھکرا دیا۔‏

    • 1-‏تیم 6:‏17-‏19‏—‏جو مسیحی بہت امیر تھے، پولُس رسول نے اُن سے کہا کہ وہ مغرور نہ ہوں کیونکہ اِس طرح یہوواہ کے ساتھ اُن کی دوستی داؤ پر لگ جائے گی۔‏

مال‌ودولت ہمارے ایمان کو کمزور اور ہمیں یہوواہ سے دُور کیسے کر سکتا ہے؟‏

اِست 8:‏10-‏14؛‏ اَمثا 28:‏20؛‏ 1-‏یوح 2:‏15-‏17

زبور 52:‏6، 7؛‏ عامو 3:‏12،‏ 15؛‏ 6:‏4-‏8 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • ایو 31:‏24، 25،‏ 28‏—‏ایوب یہ بات اچھی طرح سے جانتے تھے کہ پیسے پر بھروسا کرنا غلط ہے کیونکہ اِس طرح ہم یہ ظاہر کر رہے ہوں گے کہ ہمیں یہوواہ پر بھروسا نہیں ہے۔‏

    • لُو 12:‏15-‏21‏—‏یسوع مسیح نے پیسے سے پیار کرنے سے خبردار کِیا۔ اُنہوں نے ایک ایسے امیر آدمی کی مثال دی جو خدا کی نظر میں امیر نہیں تھا۔‏

ہم اُنہی چیزوں پر مطمئن کیسے رہ سکتے ہیں جو ہمارے پاس ہیں؟‏

کون سا خزانہ مال‌ودولت سے بھی زیادہ قیمتی ہے اور کیوں؟‏

اَمثا 3:‏11،‏ 13-‏18؛‏ 10:‏22؛‏ متی 6:‏19-‏21

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • حج 1:‏3-‏11‏—‏یہوواہ نے اپنے نبی حجّی کے ذریعے اپنی قوم کو بتایا کہ وہ اُنہیں برکت نہیں دے گا کیونکہ اُنہوں نے اپنے گھروں کو بنانے اور آرام‌دہ زندگی گزارنے کو اُس کی عبادت کرنے سے زیادہ اہمیت دی ہے۔‏

    • مُکا 3:‏14-‏19‏—‏یسوع مسیح نے لودیکیہ کی کلیسیا کی درستی کی کیونکہ وہ مال‌ودولت کو یہوواہ کی خدمت سے زیادہ اہمیت دے رہی تھی۔‏

ہمیں اِس بات پر بھروسا کیوں کرنا چاہیے کہ یہوواہ ہمیں وہ چیزیں دے گا جن کی ہمیں ضرورت ہے؟‏