مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

نرم‌مزاجی؛ نرمی

نرم‌مزاجی؛ نرمی

ہم کیسے جانتے ہیں کہ یہوواہ خدا نرم‌مزاج ہے؟‏

متی 11:‏28، 29؛‏ یوح 14:‏9

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • 1-‏سلا 19:‏12‏—‏جب ایلیاہ نبی بہت زیادہ پریشان تھے تو یہوواہ نے اُن سے بڑے پیار اور نرمی سے بات کی۔‏

    • یُوناہ 3:‏10–‏4:‏11‏—‏حالانکہ یُوناہ نے یہوواہ سے بہت غصے میں بات کی لیکن یہوواہ نے اُنہیں بڑے پیار اور نرمی سے رحم سے کام لینا سکھایا۔‏

ہم نرم‌مزاجی کیسے دِکھا سکتے ہیں؟‏

اَمثا 15:‏1؛‏ اِفِس 4:‏1-‏3؛‏ طِط 3:‏2؛‏ یعقو 3:‏13،‏ 17؛‏ 1-‏پطر 3:‏15

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • گن 11:‏26-‏29‏—‏موسیٰ نے یشوع کو اُس وقت بہت نرمی سے جواب دیا جب یشوع نے اُن سے کہا کہ وہ پیش‌گوئی کرنے والے دو آدمیوں کو ایسا کرنے سے روک دیں۔‏

    • قُضا 8:‏1-‏3‏—‏جب کچھ آدمی جدعون پر بہت غصہ تھے اور اُن سے بحث کرنا چاہتے تھے تو جدعون کے نرم جواب کو سُن کر اُن کا غصہ ٹھنڈا ہو گیا۔‏