مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

فرمانبرداری

فرمانبرداری

فرمانبرداری کتنی اہم ہے؟‏

خر 19:‏5؛‏ اِست 10:‏12، 13؛‏ واعظ 12:‏13؛‏ یعقو 1:‏22

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • 1-‏سمو 15:‏17-‏23‏—‏سموئیل نبی نے بادشاہ ساؤل کی سختی سے اِصلاح کی کیونکہ ساؤل نے یہوواہ کی نافرمانی کی۔ پھر سموئیل نبی نے فرمانبرداری کی اہمیت بتائی۔‏

    • عبر 5:‏7-‏10‏—‏حالانکہ یسوع مسیح خدا کے بے‌عیب بیٹے تھے لیکن اُنہوں نے مشکلیں سہتے وقت اپنے باپ کا فرمانبردار رہنا سیکھا۔‏

اگر کوئی حکمران ایک مسیحی سے خدا کی نافرمانی کرنے کو کہتا ہے تو اُس مسیحی کو کیا کرنا چاہیے؟‏

اعما 5:‏29

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • دان 3:‏13-‏18‏—‏حالانکہ تین عبرانی آدمیوں کی زندگی خطرے میں تھی لیکن اُنہوں نے پھر بھی نبوکدنضر کی بنوائی ہوئی مورت کے آگے جھکنے سے اِنکار کر دیا۔‏

    • متی 22:‏15-‏22‏—‏یسوع مسیح نے کہا کہ اُن کے پیروکار تب تک حکومتوں کی بات مانیں گے جب تک حکومتوں کے حکم یہوواہ کے حکموں سے نہیں ٹکراتے۔‏

    • اعما 4:‏18-‏31‏—‏حالانکہ اِختیار والوں نے یسوع مسیح کے رسولوں کو مُنادی کرنے سے منع کِیا لیکن رسول دلیری سے مُنادی کرتے رہے۔‏

اگر ہم ہمیشہ یہوواہ کے فرمانبردار رہنا چاہتے ہیں تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟‏

اِست 6:‏1-‏5؛‏ زبور 112:‏1؛‏ 1-‏یوح 5:‏2، 3

زبور 119:‏11،‏ 112؛‏ روم 6:‏17 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • عز 7:‏7-‏10‏—‏عزرا ایک کاہن اور یہوواہ کے وفادار بندے تھے۔ اُنہوں نے اپنے دل کو تیار کِیا تاکہ وہ یہوواہ کی شریعت پر عمل کرنے کے حوالے سے اچھی مثال قائم کریں اور دوسروں کو بھی اِس کے بارے میں سکھائیں۔‏

    • یوح 14:‏31‏—‏یسوع مسیح نے بتایا کہ وہ وہی کام کیوں کرتے ہیں جنہیں کرنے کا حکم اُن کے باپ نے اُنہیں دیا ہے۔‏

ہمیں کس وجہ سے یہوواہ اور یسوع مسیح کے حکم ماننے چاہئیں؟‏

اگر ہم یہوواہ کے فرمانبردار رہیں گے تو یہ کیسے ظاہر ہوگا کہ ہم اُس پر مضبوط ایمان رکھتے ہیں؟‏

روم 1:‏5؛‏ 10:‏16، 17؛‏ یعقو 2:‏20-‏23

اِست 9:‏23 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • پید 6:‏9-‏22؛‏ عبر 11:‏7‏—‏نوح نے کشتی بنانے سے یہوواہ پر ایمان ظاہر کِیا۔ اُنہوں نے ”‏سب کچھ ویسے ہی کِیا جیسے خدا نے اُنہیں حکم دیا تھا۔“‏

    • عبر 11:‏8، 9،‏ 17‏—‏اَبراہام نے یہوواہ کے حکموں پر عمل کرنے سے ایمان ظاہر کِیا۔ اُنہوں نے یہوواہ کے حکم پر نہ صرف شہر اُور چھوڑ دیا بلکہ وہ اپنے بیٹے کو بھی قربان کرنے کے لیے تیار ہو گئے۔‏

یہوواہ نے اُن لوگوں سے کیا وعدہ کِیا ہے جو اُس کی فرمانبرداری کرتے ہیں؟‏

یرم 7:‏23؛‏ متی 7:‏21؛‏ 1-‏یوح 3:‏22

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • احبا 26:‏3-‏6‏—‏یہوواہ نے اُن لوگوں کو برکت دینے اور اُن کا خیال رکھنے کا وعدہ کِیا ہے جو اُس کے حکم مانتے ہیں۔‏

    • گن 13:‏30، 31؛‏ 14:‏22-‏24‏—‏کالِب یہوواہ کے فرمانبردار تھے۔ اِس لیے یہوواہ نے اُنہیں برکت دی۔‏

یہوواہ سے نافرمانی کا کیا انجام ہوتا ہے؟‏

روم 5:‏19؛‏ 2-‏تھس 1:‏8، 9

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • پید 2:‏16، 17؛‏ 3:‏17-‏19‏—‏آدم اور حوّا نے یہوواہ کی نافرمانی کی جس کی وجہ سے وہ عیب‌دار ہو گئے اور اُنہوں نے فردوس میں رہنے اور ہمیشہ تک زندہ رہنے کا موقع گنوا دیا۔‏

    • اِست 18:‏18، 19؛‏ اعما 3:‏12،‏ 18،‏ 22، 23‏—‏یہوواہ نے ایک ایسے نبی کا وعدہ کِیا جس نے موسیٰ سے بھی بڑا نبی ثابت ہونا تھا۔ یہوواہ نے بتایا کہ اگر لوگ اُس نبی کی نافرمانی کریں گے تو اُنہیں بہت بُرے نتیجے بھگتنے پڑیں گے۔‏

    • یہوداہ 6، 7‏—‏کچھ باغی فرشتوں اور سدوم اور عمورہ کے لوگوں نے یہوواہ کی نافرمانی کرنے سے اُسے غصہ دِلایا۔‏

ہمیں یسوع مسیح کا کہنا کیوں ماننا چاہیے؟‏

پید 49:‏10؛‏ متی 28:‏18

  • بائبل سے مثال:‏

    • یوح 12:‏46-‏48؛‏ 14:‏24‏—‏یسوع مسیح نے بتایا کہ جو لوگ اُن کی باتوں پر عمل نہیں کریں گے، وہ اُنہیں سزا دیں گے۔‏

مسیحیوں کو کلیسیا کے نگہبانوں کی فرمانبرداری کیوں کرنی چاہیے؟‏

ایک بیوی کو اپنے شوہر کی تابع‌دار کیوں ہونا چاہیے؟‏

بچوں کو اپنے ماں باپ کے فرمانبردار کیوں ہونا چاہیے؟‏

اَمثا 23:‏22؛‏ اِفِس 6:‏1؛‏ کُل 3:‏20

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • پید 37:‏3، 4،‏ 8،‏ 11-‏13،‏ 18‏—‏جب یوسف نوجوان تھے تو وہ اپنے ابو کا کہنا مانتے تھے۔ وہ اپنے ابو کے کہنے پر اپنے بھائیوں کا حال پوچھنے جاتے تھے حالانکہ اُنہیں پتہ تھا کہ اُن کے بھائی اُن سے بہت نفرت کرتے ہیں۔‏

    • لُو 2:‏51‏—‏یسوع اپنے ماں باپ یعنی یوسف اور مریم کے فرمانبردار رہے حالانکہ یسوع بے‌عیب تھے جبکہ اُن کے ماں باپ عیب‌دار تھے۔‏

یہ سمجھ‌داری کی بات کیوں ہے کہ کام کی جگہ پر ہم اپنے مالک کے فرمانبردار رہیں، اُس وقت بھی جب دوسرے ہمیں نہیں دیکھ رہے ہوتے؟‏

مسیحیوں کو حکومت کا فرمانبردار کیوں ہونا چاہیے؟‏