مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

بڑھاپا؛ بوڑھے لوگ

بڑھاپا؛ بوڑھے لوگ

جیسے جیسے ہماری عمر بڑھتی ہے، کیا ہوتا ہے؟‏

زبور 71:‏9؛‏ 90:‏10

‏”‏تسلی—‏جب ہم بیماری یا بڑھاپے کی وجہ سے اُتنا نہیں کر پاتے جتنا ہم کرنا چاہتے ہیں‏“‏ کو بھی دیکھیں۔‏

بائبل سے مثال:‏

  • واعظ 12:‏1-‏8‏—‏سلیمان نے شاعرانہ انداز میں بڑھاپے میں آنے والی مشکلوں کے بارے میں بتایا جیسے کہ ”‏جو عورتیں کھڑکیوں سے جھانکتی ہیں، اُنہیں دُھندلا نظر“‏ آنے لگتا ہے یعنی بڑھاپے میں نظر کمزور ہو جاتی ہے۔ اِس کے علاوہ ”‏نغمے کی سب بیٹیوں کی آواز مدھم“‏ ہو جاتی ہے یعنی بڑھاپے میں کم سنائی دیتا ہے۔‏

کیا بوڑھے لوگ اُس وقت بھی خوش رہ سکتے ہیں جب مشکلوں یا بڑھاپے کی وجہ سے وہ اُتنا نہیں کر پاتے جتنا وہ کرنا چاہتے ہیں؟‏

2-‏کُر 4:‏16-‏18؛‏ یعقو 1:‏2-‏4

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • 1-‏سمو 12:‏2،‏ 23‏—‏سموئیل نبی بڑھاپے میں بھی اِس بات کی اہمیت کو اچھی طرح سے سمجھتے تھے کہ یہوواہ کے بندوں کے لیے دُعا کرتے رہنا کتنا ضروری ہے۔‏

    • 2-‏سمو 19:‏31-‏39‏—‏بادشاہ داؤد برزِلّی کے بہت شکرگزار تھے۔ برزِلّی بہت بوڑھے تھے اور وہ داؤد کے وفادار تھے۔ برزِلّی نے خاکساری سے تسلیم کِیا کہ بوڑھے ہونے کی وجہ سے وہ یروشلم میں بادشاہ داؤد کے اِتنے کام نہیں آ پائیں گے۔‏

    • زبور 71:‏9،‏ 18‏—‏جب بادشاہ داؤد بوڑھے ہو گئے تو وہ اِس بات کی وجہ سے پریشان ہو گئے کہ اب وہ یہوواہ کے کام کے نہیں رہے۔ اِس لیے اُنہوں نے یہوواہ سے دُعا کی کہ وہ اُنہیں طاقت دے تاکہ وہ آنے والی نسلوں کو اُس کے بارے میں بتا سکیں۔‏

    • لُو 2:‏36-‏38‏—‏حناہ نبِیّہ ایک بیوہ تھیں اور بہت بوڑھی ہو چُکی تھیں۔ یہوواہ نے اُنہیں اُن کی وفاداری کا اجر دیا۔‏

یہوواہ نے بوڑھے لوگوں کو یہ یقین کیسے دِلایا ہے کہ وہ اُن کی بہت قدر کرتا ہے؟‏

زبور 92:‏12-‏14؛‏ اَمثا 16:‏31؛‏ 20:‏29؛‏ یسع 46:‏4؛‏ طِط 2:‏2-‏5

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • پید 12:‏1-‏4‏—‏جب اَبراہام 75 سال کے تھے تو یہوواہ نے اُنہیں ایک ایسا کام کرنے کو کہا جس کے لیے اُنہیں اپنا گھر چھوڑنا تھا اور ساری زندگی وہاں واپس نہیں جانا تھا۔‏

    • دان 10:‏11،‏ 19؛‏ 12:‏13‏—‏جب دانی‌ایل نبی 90 سال کے لگ بھگ تھے تو یہوواہ کا ایک فرشتہ اُن کے پاس آیا اور اُس نے اُنہیں اِس بات کا یقین دِلایا کہ وہ یہوواہ کی نظر میں بہت بیش‌قیمت ہیں اور یہوواہ اُنہیں اُن کی وفاداری کا اجر ضرور دے گا۔‏

    • لُو 1:‏5-‏13‏—‏یہوواہ نے زکریاہ اور الیشبع کو ایک معجزے کے ذریعے اُن کے بڑھاپے میں ایک بیٹا دیا۔‏

    • لُو 2:‏25-‏35‏—‏یہوواہ نے اپنے بندے شمعون کو اُن کے بڑھاپے میں اُس بچے کو دیکھنے کا اعزاز بخشا جس نے بڑا ہو کر مسیح بننا تھا۔ شمعون نے اِس بچے کے بارے میں بہت زبردست پیش‌گوئی کی۔‏

    • اعما 7:‏23،‏ 30-‏36‏—‏موسیٰ نبی اُس وقت 80 سال کے تھے جب یہوواہ نے اُنہیں اپنے لوگوں کی پیشوائی کرنے کے لیے مقرر کِیا۔‏

ہمیں بوڑھے لوگوں کے ساتھ کیسے پیش آنا چاہیے؟‏

احبا 19:‏32؛‏ 1-‏تیم 5:‏1

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • پید 45:‏9-‏11؛‏ 47:‏12‏—‏یوسف نے اپنے بوڑھے باپ یعقوب کو اپنے پاس بُلوا لیا۔ اُنہوں نے اپنے باپ کے مرتے دم تک اُس کا خیال رکھا۔‏

    • رُوت 1:‏14-‏17؛‏ 2:‏2،‏ 17، 18،‏ 23‏—‏رُوت نے اپنی بوڑھی ساس نعومی کو اپنی باتوں اور کاموں سے سہارا دیا۔‏

    • یوح 19:‏26، 27‏—‏جب یسوع مسیح سُولی پر تکلیف سہہ رہے تھے تو اُنہوں نے اپنی ماں کا خیال رکھنے کی ذمے‌داری یوحنا رسول کو دی جن سے وہ بہت پیار کرتے تھے۔‏

کلیسیا کے بہن بھائی بوڑھے بہن بھائیوں کی کن کن طریقوں سے مدد کر سکتے ہیں؟‏