مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ماں باپ؛ والدین

ماں باپ؛ والدین

کچھ وجوہات کیا تھیں جن کی بِنا پر یہوواہ نے شادی کا بندھن قائم کِیاتھا؟‏

ماں باپ کو اپنے بچوں کو کیسا خیال کرنا چاہیے؟‏

زبور 127:‏3-‏5؛‏ 128:‏3

‏”‏بچے؛ نوجوان‏“‏ کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • پید 33:‏4، 5‏—‏یعقوب اپنے بچوں کو یہوواہ کی طرف سے برکت خیال کرتے تھے۔‏

    • خر 1:‏15، 16،‏ 22؛‏ 2:‏1-‏4؛‏ 6:‏20‏—‏عمرام اور یوکبد موسیٰ کے ماں باپ تھے اور اُنہوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر موسیٰ کو بچایا۔‏

ماں باپ کے کیا فرائض ہیں؟‏

اِست 6:‏6، 7؛‏ 11:‏18، 19؛‏ اَمثا 22:‏6؛‏ 2-‏کُر 12:‏14؛‏ 1-‏تیم 5:‏8

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • 1-‏سمو 1:‏1-‏4‏—‏القانہ اپنے گھرانے کے ساتھ عیدیں منانے کے لیے سیلا جاتے تھے۔ وہ اِس بات کا خیال رکھتے تھے کہ اُن کا ہر بچہ یہوواہ کی عبادت کرے۔‏

    • لُو 2:‏39،‏ 41‏—‏یوسف اور مریم باقاعدگی سے اپنے بچوں کے ساتھ عیدِفسح منانے کے لیے ناصرت سے یروشلم جاتے تھے۔‏

بچوں کو یہوواہ کی راہوں کے بارے میں سکھانے کے کیا فائدے ہوتے ہیں؟‏

اَمثا 1:‏8، 9؛‏ 22:‏6

2-‏تیم 3:‏14، 15 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • 1-‏سمو 2:‏18-‏21،‏ 26؛‏ 3:‏19‏—‏سموئیل کے ماں باپ نے اُنہیں خیمۂ‌اِجتماع میں یہوواہ کی خدمت کرنے کے لیے دے دیا۔ اُن کے ماں باپ باقاعدگی سے اُن سے ملنے جاتے تھے، اُن کی ضرورتوں کو پورا کرتے تھے اور اُن کی مدد کرتے تھے۔ سموئیل بڑے ہو کر بھی وفاداری سے یہوواہ کی خدمت کرتے رہے۔‏

    • لُو 2:‏51، 52‏—‏یسوع اپنے ماں باپ کے فرمانبردار رہے حالانکہ اُن کے ماں باپ عیب‌دار تھے۔‏

ماں باپ اپنے بچوں کی تربیت کرنے کے لیے کہاں سے مدد حاصل کر سکتے ہیں؟‏

اِست 6:‏4-‏9؛‏ اِفِس 6:‏4؛‏ 2-‏تیم 3:‏14-‏17

زبور 127:‏1؛‏ اَمثا 16:‏3 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • قُضا 13:‏2-‏8‏—‏جب ایک فرشتے نے منوحہ کو بتایا کہ اُن کی بیوی ایک بیٹے کو جنم دیں گی تو منوحہ نے اُس بچے کی پرورش کے حوالے سے اَور زیادہ رہنمائی مانگی۔‏

    • زبور 78:‏3-‏8‏—‏یہوواہ خدا چاہتا ہے کہ ماں باپ اپنے بچوں کو وہ باتیں بتائیں جو اُنہوں نے اُس کے کلام سے سیکھی ہیں۔‏

اگر ایک بچے نے ایسے گھرانے میں پرورش پائی ہے جو یہوواہ سے پیار کرتا ہے تو شاید وہ پھر بھی یہوواہ کی عبادت نہ کرنے کا فیصلہ کیوں کرے؟‏

حِز 18:‏1-‏13،‏ 20

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • پید 6:‏1-‏5؛‏ یہوداہ 6‏—‏حالانکہ فرشتے بہت سالوں سے یہوواہ کے ساتھ آسمان پر تھے لیکن پھر بھی اِن میں سے بہت سے فرشتوں نے خدا کے خلاف بغاوت کرنے کا فیصلہ کِیا۔‏

    • 1-‏سمو 8:‏1-‏3‏—‏حالانکہ سموئیل یہوواہ کے وفادار بندے اور نبی تھے لیکن اُن کے بیٹے بہت بُرے اور بے‌ایمان تھے۔‏

ماں باپ کو اپنے بچوں کو کس عمر سے یہوواہ کے بارے میں تعلیم دینا شروع کرنی چاہیے؟‏

2-‏تیم 3:‏15

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • اِست 29:‏10-‏12،‏ 29؛‏ 31:‏12؛‏ عز 10:‏1‏—‏جب بنی‌اِسرائیل یہوواہ کی عبادت کرنے کے لیے جمع ہوتے تھے تو وہ اپنے بچوں کو بھی اپنے ساتھ لے کر جاتے تھے تاکہ وہ بھی یہوواہ کے بارے میں سیکھیں۔‏

    • لُو 2:‏41-‏52‏—‏یوسف اور مریم ہر سال اپنے بچوں کو جس میں یسوع بھی شامل تھے، عیدِفسح منانے کے لیے یروشلم میں ہیکل میں لے جاتے تھے۔‏

کن کی مثال پر عمل کرنے سے ماں باپ اپنے بچوں کو ایسے لوگوں سے بچا سکتے ہیں جو اُن کے بچوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں؟‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • خر 19:‏4؛‏ اِست 32:‏11، 12‏—‏یہوواہ خدا نے خود کو ایک عقاب کی طرح کہا جو اپنے بچوں کا خیال رکھتا ہے اور اُنہیں خطروں سے محفوظ رکھتا ہے۔‏

    • یسع 49:‏15‏—‏یہوواہ خدا نے وعدہ کِیا ہے کہ وہ ایک دودھ پلانے والی ماں سے بھی زیادہ اپنے بچوں کا خیال رکھے گا اور اُنہیں محفوظ رکھے گا۔‏

    • متی 2:‏1-‏16‏—‏جب یسوع چھوٹے ہی تھے تو شیطان نے اُنہیں مروانے کے لیے نجومیوں کو بُرے بادشاہ ہیرودیس کے پاس بھیجا۔ لیکن یہوواہ نے اپنے بیٹے کو محفوظ رکھنے کے لیے یوسف اور مریم کو مصر بھیج دیا۔‏

    • متی 23:‏37‏—‏یسوع مسیح نے کہا کہ جیسے مُرغی اپنے چُوزوں کو محفوظ رکھنے کے لیے اُنہیں اپنے پَروں کے نیچے جمع کرتی ہے اُسی طرح یسوع نے لوگوں کی مدد کرنے کی بہت کوشش کی۔‏

ماں باپ کو اپنے بچوں کو جنسی معاملوں کے بارے میں تعلیم کیوں دینی چاہیے؟‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • احبا 15:‏2، 3،‏ 16،‏ 18، 19؛‏ اِست 31:‏10-‏13‏—‏موسیٰ کی شریعت میں جنسی معاملوں پر کُھل کر بات کی گئی تھی اور یہوواہ نے اپنے بندوں کو حکم دیا تھا کہ جب شریعت کو اُونچی آواز میں پڑھا جائے تو بچے بھی وہاں موجود ہوں۔‏

    • زبور 139:‏13-‏16‏—‏داؤد نے یہوواہ کی تعریف کی کہ اُس نے اِنسانی جسم کو بہت حیرت‌انگیز طریقے سے بنایا ہے جس میں بچے پیدا کرنے کی صلاحیت بھی شامل ہے۔‏

    • اَمثا 2:‏10-‏15‏—‏یہوواہ کی طرف سے ملنے والی دانش‌مندی اور علم ہمیں بُرے اور مکار لوگوں سے بچا سکتا ہے۔‏

ماں باپ کو اپنے بچوں کی پیار سے اِصلاح کیوں کرنی چاہیے؟‏

اَمثا 13:‏24؛‏ 29:‏17؛‏ یرم 30:‏11؛‏ اِفِس 6:‏4

زبور 25:‏8؛‏ 145:‏9؛‏ کُل 3:‏21 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • زبور 32:‏1-‏5‏—‏حالانکہ بادشاہ داؤد کو اُس وقت بہت تکلیف ہوئی جب یہوواہ نے اُن کی اِصلاح کی لیکن جب اُنہیں پتہ چلا کہ یہوواہ اُن لوگوں کو معاف کر دیتا ہے جو دل سے توبہ کرتے ہیں تو اُنہیں بہت سکون ملا۔‏

    • یُوناہ 4:‏1-‏11‏—‏یُوناہ نبی نے بہت غصے اور بے‌ادبی سے یہوواہ سے بات کی۔ لیکن یہوواہ نے صبر سے اپنے اِس نبی کو رحم کے بارے میں سکھایا۔‏

اِصلاح محبت کا ثبوت کیوں ہوتی ہے؟‏