مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

اذیت؛ مخالفت

اذیت؛ مخالفت

مسیحیوں کو یہ توقع کیوں کرنی چاہیے کہ اُنہیں اذیت دی جائے گی؟‏

جب ہمیں اذیت دی جاتی ہے تو ہمیں یہوواہ سے طاقت کیوں مانگنی چاہیے؟‏

زبور 55:‏22؛‏ 2-‏کُر 12:‏9، 10؛‏ 2-‏تیم 4:‏16-‏18؛‏ عبر 13:‏6

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • 1-‏سلا 19:‏1-‏18‏—‏جب ایلیاہ نبی اذیت میں تھے تو اُنہوں نے یہوواہ کے سامنے اپنا دل کھول دیا اور یہوواہ نے اُنہیں تسلی اور حوصلہ دیا۔‏

    • اعما 7:‏9-‏15‏—‏یوسف کو اپنے بھائیوں کے ہاتھوں اذیت اُٹھانی پڑی لیکن وہ یہوواہ کے وفادار رہے۔ اِس پر یہوواہ نے اُنہیں بچایا اور اُن کے ذریعے اُن کے گھر والوں کو بھی بچایا۔‏

ہمیں کن کن طریقوں سے اذیت دی جا سکتی ہے؟‏

ہماری بے‌عزتی کی جاتی ہے، ہمارا مذاق اُڑایا جاتا ہے اور ہمیں طعنے دیے جاتے ہیں

2-‏توا 36:‏16؛‏ متی 5:‏11؛‏ اعما 19:‏9؛‏ 1-‏پطر 4:‏4

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • 2-‏سلا 18:‏17-‏35‏—‏اسوری بادشاہ کے نمائندے ربشاقی نے یہوواہ کی توہین کی اور یروشلم میں رہنے والے اُس کے بندوں کا مذاق اُڑایا۔‏

    • لُو 22:‏63-‏65؛‏ 23:‏35-‏37‏—‏یسوع مسیح کو اذیت دینے والے لوگوں نے اُن کی بے‌عزتی کی، اُن کا مذاق اُڑایا اور اُس وقت اُنہیں طعنے دیے جب وہ سُولی پر تھے۔‏

ہمارے گھر والے ہماری مخالفت کرتے ہیں

ہمیں گِرفتار کِیا جاتا ہے اور عدالتوں میں پیش کِیا جاتا ہے

ہمیں مارا پیٹا جاتا ہے

لوگوں کی بِھیڑ ہم پر حملہ کرتی ہے

ہم میں سے کچھ کو قتل کِیا جاتا ہے

جب ہمیں اذیت دی جاتی ہے تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟‏

متی 5:‏44؛‏ اعما 16:‏25؛‏ 1-‏کُر 4:‏12، 13؛‏ 1-‏پطر 2:‏23

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • اعما 7:‏57–‏8:‏1‏—‏جب لوگوں کی بِھیڑ ستفنُس کو سنگسار کر رہی تھی تو ستفنُس نے دُعا کی کہ یہوواہ اُن لوگوں کو معاف کر دے جو اُن پر حملہ کر رہے ہیں۔ اِن حملہ کرنے والے لوگوں میں ساؤل بھی شامل تھے جو ترسسُ سے تھے۔‏

    • اعما 16:‏22-‏34‏—‏جب پولُس رسول کے مخالفوں نے اُنہیں مارا پیٹا اور اُنہیں قید میں ڈال کر اُن کے پیروں کو کاٹھ میں جکڑ دیا تو پولُس قیدخانے کے حوالدار کے ساتھ مہربانی سے پیش آئے جس کی وجہ سے وہ حوالدار اور اُس کا پورا گھرانہ مسیح پر ایمان لے آیا۔‏

پہلی صدی عیسوی میں کچھ مسیحیوں کے ساتھ کیا ہوا؟‏

جب ہمیں اذیت دی جاتی ہے تو ہمیں کیسا محسوس کرنا چاہیے؟‏

جب ہمیں اذیت دی جاتی ہے تو مستقبل کے حوالے سے اپنی اُمید کے بارے میں سوچ کر ہمیں طاقت کیسے ملتی ہے؟‏

ہمیں اذیت کی وجہ سے شرمندگی، مایوسی اور ڈر کیوں محسوس نہیں کرنا چاہیے اور اِس وجہ سے یہوواہ کی خدمت کیوں نہیں چھوڑنی چاہیے؟‏

زبور 56:‏1-‏4؛‏ اعما 4:‏18-‏20؛‏ 2-‏تیم 1:‏8،‏ 12

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • 2-‏توا 32:‏1-‏22‏—‏جب بادشاہ حِزقیاہ کو بادشاہ سنحیرب کی بڑی فوج کی طرف سے حملے کی دھمکی ملی تو حِزقیاہ نے یہوواہ پر بھروسا کِیا اور اپنی قوم کے لوگوں کی ہمت بڑھائی۔ ایسا کرنے سے اُنہیں بہت فائدہ ہوا۔‏

    • عبر 12:‏1-‏3‏—‏یسوع مسیح کو اذیت دینے والوں نے اُن کی بہت بے‌عزتی کی۔ لیکن یسوع مسیح نے اِس کی ”‏پرواہ نہیں کی“‏ اور نہ ہی وہ اِس بات کی وجہ سے بے‌حوصلہ ہوئے۔‏

جب ہمیں اذیت دی جاتی ہے تو اِس کے کون سے اچھے نتیجے نکل سکتے ہیں؟‏

جب ہم مشکل وقت میں ثابت‌قدم رہتے ہیں تو یہوواہ خوش ہوتا ہے اور اُس کی بڑائی ہوتی ہے۔‏

1-‏پطر 2:‏19، 20؛‏ 4:‏12-‏16

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • ایو 1:‏6-‏22؛‏ 2:‏1-‏10‏—‏ایوب کو تو پتہ بھی نہیں تھا کہ اُن پر آنے والی مشکلوں کے پیچھے شیطان کا ہاتھ ہے۔ لیکن اُنہوں نے پھر بھی یہوواہ سے مُنہ نہیں موڑا اور اِس طرح یہوواہ کی بڑائی کی اور شیطان کو جھوٹا ثابت کِیا۔‏

    • دان 1:‏6، 7؛‏ 3:‏8-‏30‏—‏حننیاہ، میساایل اور عزریاہ (‏سدرک، میسک اور عبدنجو)‏ یہوواہ کے وفادار رہے۔ حالانکہ بادشاہ نبوکدنضر کے حکم کو ٹھکرانے سے اُنہیں دردناک موت ملتی لیکن یہوواہ کی خاطر وہ مرنے کو تیار تھے۔ اُن کی وفاداری کی وجہ سے بادشاہ نبوکدنضر نے سب کے سامنے کائنات کے حاکم یہوواہ کی بڑائی کی۔‏

جب ہمیں اذیت دی جاتی ہے تو لوگوں کو یہوواہ کے بارے میں سیکھنے کا موقع مل سکتا ہے۔‏

لُو 21:‏12، 13؛‏ اعما 8:‏1،‏ 4

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • اعما 11:‏19-‏21‏—‏جو مسیحی اذیت کی وجہ سے دوسرے شہروں میں بھاگ گئے، وہ وہاں خوش‌خبری پھیلانے لگے۔‏

    • فِل 1:‏12، 13‏—‏پولُس رسول اِس بات پر بہت خوش تھے کہ اُن کے قید میں ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو خوش‌خبری سننے کا موقع ملا ہے۔‏

جب ہمیں اذیت دی جاتی ہے تو اِس سے ہمارے بہن بھائیوں کا ایمان مضبوط ہو سکتا ہے۔‏

یہوواہ کے بندوں کو اذیت دینے میں اکثر مذہبی رہنماؤں اور سیاست‌دانوں کا کیا کردار ہوتا ہے؟‏

یرم 26:‏11؛‏ مر 3:‏6؛‏ یوح 11:‏47، 48،‏ 53؛‏ اعما 25:‏1-‏3

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • اعما 19:‏24-‏29‏—‏اِفسس میں کچھ لوگ ارتمس دیوی کے بُت بناتے تھے۔ جب اُنہوں نے دیکھا کہ مسیحیوں کے پیغام کا لوگوں پر کیا اثر ہو رہا ہے تو وہ ڈرنے لگے کہ کہیں اُن کا کاروبار بند نہ ہو جائے۔ اِس لیے وہ مسیحیوں کو اذیت دینے لگے۔‏

    • گل 1:‏13، 14‏—‏مسیحی بننے سے پہلے پولُس (‏ساؤل)‏ یہودی مذہب کے لیے اِتنے جوشیلے تھے کہ وہ مسیحیوں کو اذیت دینے کے درپے رہتے تھے۔‏

یہوواہ کے بندوں کو اذیت دینے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟‏