مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

دُعا

دُعا

ہم کیسے جانتے ہیں کہ یہوواہ ہماری دُعاؤں کو سنتا اور اِن کا جواب دیتا ہے؟‏

زبور 65:‏2؛‏ 145:‏18؛‏ 1-‏یوح 5:‏14

زبور 66:‏19؛‏ اعما 10:‏31؛‏ عبر 5:‏7 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • 1-‏سلا 18:‏36-‏38‏—‏جب کوہِ‌کرمِل پر ایلیاہ نبی اور بعل کے نبیوں کے بیچ مقابلہ ہوا تو یہوواہ نے ایلیاہ کی دُعا کا فوراً جواب دیا۔‏

    • متی 7:‏7-‏11‏—‏یسوع مسیح نے ہماری حوصلہ‌افزائی کی ہے کہ ہم دُعا کرتے رہیں اور ہمیں یہ یقین دِلایا ہے کہ ہمارا آسمانی باپ یہوواہ ہماری دُعاؤں کو سنے گا۔‏

ہمیں صرف کس سے دُعا کرنی چاہیے؟‏

ہمیں کس کے نام کے وسیلے سے دُعا کرنی چاہیے؟‏

یہوواہ کن کی دُعاؤں کو سنتا ہے؟‏

یہوواہ کن کی دُعاؤں کو نہیں سنتا؟‏

اَمثا 15:‏29؛‏ 28:‏9؛‏ یسع 1:‏15؛‏ میک 3:‏4؛‏ یعقو 4:‏3؛‏ 1-‏پطر 3:‏7

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • یشو 24:‏9، 10‏—‏یہوواہ نے بلعام کی دُعا نہیں سنی کیونکہ وہ اُس کی مرضی کے خلاف تھی۔‏

    • یسع 1:‏15-‏17‏—‏یہوواہ خدا نے بنی‌اِسرائیل کی ریاکاری اور اُن کے بُرے کاموں کی وجہ سے اُن کی دُعائیں سننا بند کر دیں۔‏

ہم اپنی دُعاؤں کے آخر میں کیا کہتے ہیں اور یہ کہنا مناسب کیوں ہے؟‏

کیا بائبل میں ہم سے یہ توقع کی گئی ہے کہ ہم دُعا کرنے کے لیے کوئی خاص انداز اپنائیں؟‏

جب یہوواہ کے بندے اُس کی عبادت کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں تو وہ کن کن باتوں کے بارے میں دُعا کر سکتے ہیں؟‏

اعما 4:‏23، 24؛‏ 12:‏5

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • 1-‏توا 29:‏10-‏19‏—‏جب بنی‌اِسرائیل ہیکل کی تعمیر کے لیے عطیات لائے تو داؤد نے یہوواہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اُن سب کے سامنے دُعا کی۔‏

    • اعما 1:‏12-‏14‏—‏یسوع مسیح کے بھائی، اُن کی ماں، اُن کے رسول اور کچھ اَور وفادار عورتیں یروشلم میں ایک گھر کے اُوپر والے کمرے میں مل کر دُعا کر رہے تھے۔‏

دُعا کرتے وقت ہمیں شیخی کیوں نہیں مارنی چاہیے اور دوسروں کو متاثر کرنے کی کوشش کیوں نہیں کرنی چاہیے؟‏

ہمیں کھانا کھانے سے پہلے دُعا کیوں کرنی چاہیے؟‏

ہمیں اپنے آسمانی باپ سے دُعا کرنے میں سُستی کیوں نہیں کرنی چاہیے؟‏

روم 12:‏12؛‏ اِفِس 6:‏18؛‏ 1-‏تھس 5:‏17؛‏ 1-‏پطر 4:‏7

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • دان 6:‏6-‏10‏—‏حالانکہ یہوواہ سے دُعا کرنے کی وجہ سے دانی‌ایل نبی کی جان خطرے میں پڑ سکتی تھی لیکن پھر بھی وہ یہوواہ سے اُسی طرح دُعا کرتے رہے جس طرح وہ ہمیشہ کِیا کرتے تھے۔‏

    • لُو 18:‏1-‏8‏—‏یسوع مسیح نے ایک بُرے منصف کی مثال دی۔ اِس مثال میں ایک بیوہ اُس سے بار بار اِنصاف کرنے کی درخواست کرتی ہے۔ اِس مثال کے ذریعے یسوع مسیح نے بتایا کہ ہمارا آسمانی باپ جو کہ سچا منصف ہے، اپنے بندوں کی دُعائیں سننے کے لیے ہر وقت تیار رہتا ہے۔‏

اگر ہم خدا سے معافی کی درخواست کرتے ہیں تو ہمارا رویہ کیسا ہونا چاہیے؟‏

2-‏توا 7:‏13، 14

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • 2-‏سلا 22:‏11-‏13،‏ 18-‏20‏—‏بادشاہ یوسیاہ نے خاکساری ظاہر کی اور یہوواہ سے مدد کے لیے دُعا کی۔ یہوواہ نے اُن پر رحم کِیا اور اُن کے ساتھ شفقت سے پیش آیا۔‏

    • 2-‏توا 33:‏10-‏13‏—‏بادشاہ منسّی نے خاکساری سے یہوواہ سے معافی مانگی جس پر یہوواہ نے اُنہیں معاف کر دیا اور دوبارہ سے بادشاہ بنا دیا۔‏

اگر ہم چاہتے ہیں کہ یہوواہ ہمیں معاف کر دے تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟‏

ہمیں یہ دُعا کیوں کرنی چاہیے کہ یہوواہ کی مرضی پوری ہو؟‏

ہماری دُعاؤں سے یہ کیوں ثابت ہونا چاہیے کہ ہم یہوواہ پر مضبوط ایمان رکھتے ہیں؟‏

کن باتوں کے بارے میں دُعا کرنا مناسب ہے؟‏

خدا کے نام کے پاک ثابت ہونے کے لیے

پوری زمین پر خدا کی بادشاہت کے قائم ہونے کے لیے

خدا کی مرضی پوری ہونے کے لیے

اپنی روزمرہ ضرورتوں کے لیے

اپنے گُناہوں کی معافی کے لیے

دان 9:‏19؛‏ لُو 11:‏4

آزمائشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے

شکرگزاری کے لیے

خدا کی مرضی کو جاننے اور اِسے سمجھنے کے لیے دانش‌مندی پانے کے لیے

اَمثا 2:‏3-‏6؛‏ فِل 1:‏9؛‏ یعقو 1:‏5

زبور 119:‏34 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثال:‏

    • 1-‏سلا 3:‏11، 12‏—‏جب بادشاہ سلیمان نے یہوواہ سے دانش‌مندی کے لیے دُعا کی تو یہوواہ نے فراخ‌دلی سے اُنہیں دانش‌مندی دی۔‏

پاک روح حاصل کرنے کے لیے

اپنے ہم‌ایمانوں کے لیے جن میں وہ ہم‌ایمان بھی شامل ہیں جنہیں اذیت دی جا رہی ہے

یہوواہ کا شکر ادا کرنے کے لیے

زبور 86:‏12؛‏ یسع 25:‏1؛‏ دان 2:‏23

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • لُو 10:‏21‏—‏یسوع مسیح نے سب کے سامنے اپنے آسمانی باپ کی تعریف کی کیونکہ اُس نے اُن لوگوں پر گہری سچائیاں ظاہر کیں جو چھوٹے بچوں کی طرح خاکسار تھے۔‏

    • مُکا 4:‏9-‏11‏—‏آسمان پر یہوواہ کا خاندان اُس کی بڑائی اور تعظیم کرتا ہے۔‏

اعلیٰ افسروں کے لیے تاکہ وہ ہمیں آزادی سے یہوواہ کی عبادت اور مُنادی کرنے دیں

متی 5:‏44؛‏ 1-‏تیم 2:‏1، 2

یرم 29:‏7 کو بھی دیکھیں۔‏

کیا بپتسمے کے موقعے پر دُعا کرنا مناسب ہے؟‏

کیا اُن لوگوں کے لیے دُعا کرنا مناسب ہے جن کی یہوواہ کے ساتھ دوستی کمزور ہو گئی ہے؟‏

آدمی عام طور پر سر ڈھانپے بغیر دُعا کیوں کرتے ہیں اور عورتیں کبھی کبھار اپنا سر ڈھانپ کر دُعا کیوں کرتی ہیں؟‏

لمبی لمبی اور جذباتی دُعاؤں سے زیادہ کون سی بات دُعا کرتے وقت اہم ہونی چاہیے؟‏

نوحہ 3:‏41؛‏ متی 6:‏7

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • 1-‏سلا 18:‏25-‏29،‏ 36-‏39‏—‏جب ایلیاہ نبی نے دعویٰ کِیا کہ صرف یہوواہ ہی سچا خدا ہے تو بعل کے پجاری گھنٹوں اپنے دیوتا سے دُعا کرتے رہے لیکن اُنہیں کوئی جواب نہیں ملا۔‏

    • اعما 19:‏32-‏41‏—‏جب اِفسس میں بُت‌پرست لوگ اپنی دیوی ارتمس سے دو گھنٹے تک دُعا کرتے رہے تو اُنہیں کچھ حاصل نہیں ہوا۔ اُلٹا شہر کے افسروں نے اُنہیں شورشرابہ اور تماشا کرنے سے روکا۔‏