مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

خوش‌خبری کی مُنادی

خوش‌خبری کی مُنادی

سچے مسیحی دوسروں کو اپنے ایمان کے بارے میں کیوں بتاتے ہیں؟‏

یسوع مسیح نے مُنادی کرنے کے حوالے سے کیسی مثال قائم کی؟‏

لُو 8:‏1؛‏ یوح 18:‏37

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • لُو 4:‏42-‏44‏—‏یسوع مسیح نے بتایا کہ اُنہیں زمین پر مُنادی کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔‏

    • یوح 4:‏31-‏34‏—‏یسوع مسیح نے کہا کہ خوش‌خبری کی مُنادی کرنا اُن کے لیے کھانے کی طرح ہے۔‏

کیا مُنادی کرنا صرف اُنہی لوگوں کی ذمے‌داری ہے جن کے پاس کلیسیا میں اِختیار ہے؟‏

زبور 68:‏11؛‏ 148:‏12، 13؛‏ اعما 2:‏17، 18

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • 2-‏سلا 5:‏1-‏4،‏ 13، 14،‏ 17‏—‏ایک چھوٹی اِسرائیلی لڑکی نے نعمان کی بیوی کو یہوواہ کے نبی اِلیشع کے بارے میں بتایا۔‏

    • متی 21:‏15، 16‏—‏جب کچھ بچے یسوع مسیح کی تعریف کرنے لگے تو اعلیٰ کاہنوں اور شریعت کے عالموں کو یہ بات بہت بُری لگی جس پر یسوع مسیح نے اُن کی درستی کی۔‏

دوسروں کو بادشاہت کی خوش‌خبری سنانے اور تعلیم دینے کے حوالے سے کلیسیا کے نگہبانوں کا کیا کردار ہے؟‏

یہوواہ اور یسوع مسیح مُنادی کرنے میں ہماری مدد کیسے کرتے ہیں؟‏

2-‏کُر 4:‏7؛‏ فِل 4:‏13؛‏ 2-‏تیم 4:‏17

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • اعما 16:‏12،‏ 22-‏24؛‏ 1-‏تھس 2:‏1، 2‏—‏حالانکہ پولُس رسول اور اُن کے ساتھیوں کے ساتھ بہت بُرا سلوک کِیا گیا لیکن وہ پھر بھی دلیری سے لوگوں کو خدا کے بارے میں بتاتے رہے۔‏

    • 2-‏کُر 12:‏7-‏9‏—‏حالانکہ پولُس کو صحت کا ایک ایسا مسئلہ تھا جو کانٹے کی طرح اُنہیں چبھتا تھا لیکن وہ پھر بھی جوش سے دوسروں کو مُنادی کرتے رہے کیونکہ یہوواہ نے اُنہیں ایسا کرنے کی طاقت دی تھی۔‏

کون ایک مسیحی کو مُنادی کرنے کے لائق بناتا ہے؟‏

1-‏کُر 1:‏26-‏28؛‏ 2-‏کُر 3:‏5؛‏ 4:‏13

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • یوح 7:‏15‏—‏لوگ یسوع مسیح کی تعلیمات کو سُن کر حیران رہ جاتے تھے کیونکہ یسوع مسیح نے کسی مذہبی سکول سے تعلیم حاصل نہیں کی تھی۔‏

    • اعما 4:‏13‏—‏حالانکہ کچھ لوگ یسوع مسیح کے رسولوں کو کم پڑھا لکھا اور معمولی آدمی سمجھتے تھے لیکن وہ دلیری سے لوگوں کو مُنادی کرتے رہے۔‏

ہم کیسے جانتے ہیں کہ یہوواہ چاہتا ہے کہ ہم دوسروں کو مُنادی کرنے اور تعلیم دینے کی ٹریننگ دیں؟‏

مر 1:‏17؛‏ لُو 8:‏1؛‏ اِفِس 4:‏11، 12

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • یسع 50:‏4، 5‏—‏زمین پر آنے سے پہلے جب یسوع مسیح آسمان پر تھے تو یہوواہ نے اُنہیں ٹریننگ دی۔‏

    • متی 10:‏5-‏7‏—‏جب یسوع مسیح زمین پر تھے تو اُنہوں نے صبر سے اپنے شاگردوں کو مُنادی کرنے کی تربیت دی۔‏

ہمیں خوش‌خبری سنانے کی ذمے‌داری کو کیسا خیال کرنا چاہیے؟‏

جب ہم دوسروں کو خوش‌خبری سناتے ہیں تو ہمیں کیسا محسوس ہوتا ہے؟‏

ہم کن باتوں کی مُنادی کرتے ہیں؟‏

متی 24:‏14؛‏ 28:‏19، 20؛‏ اعما 26:‏20؛‏ مُکا 14:‏6، 7

یسع 12:‏4، 5؛‏ 61:‏1، 2 کو بھی دیکھیں۔‏

مسیحی جھوٹی تعلیمات کا پردہ کیوں فاش کرتے ہیں؟‏

2-‏کُر 10:‏4، 5

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • مر 12:‏18-‏27‏—‏یسوع مسیح نے صدوقیوں کو صحیفوں سے بتایا کہ مُردوں کے زندہ ہو جانے کے بارے میں اُن کی سوچ غلط ہے۔‏

    • اعما 17:‏16، 17،‏ 29، 30‏—‏پولُس رسول نے شہر ایتھنز کے لوگوں کو دلیلیں دے کر سمجھایا کہ بُت‌پرستی غلط ہے۔‏

ہم مُنادی کا کام کیسے کرتے ہیں؟‏

ہم عوامی جگہوں پر گواہی کیوں دیتے ہیں؟‏

مُنادی کرتے وقت ہمیں صبر سے کام کیوں لینا چاہیے اور ہمت کیوں نہیں ہارنی چاہیے؟‏

یسع 6:‏9-‏11؛‏ 2-‏پطر 3:‏9

مُنادی کرنے سے کون سے اچھے نتیجے نکلتے ہیں؟‏

مسیحیوں کو گواہی دینے کے لیے ہر وقت تیار کیوں رہنا چاہیے؟‏

1-‏کُر 9:‏23؛‏ 1-‏تیم 2:‏4؛‏ 1-‏پطر 3:‏15

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • یوح 4:‏6، 7،‏ 13، 14‏—‏حالانکہ یسوع مسیح بہت تھکے ہوئے تھے لیکن اُنہوں نے کنوئیں پر ایک سامری عورت کو گواہی دی۔‏

    • فِل 1:‏12-‏14‏—‏حالانکہ پولُس رسول قید میں تھے لیکن وہ پھر بھی دوسروں کا حوصلہ بڑھانے اور اُنہیں گواہی دینے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے تھے۔‏

کیا ہمیں یہ توقع کرنی چاہیے کہ ہر کوئی ہمارا پیغام سنے گا؟‏

یوح 10:‏25، 26؛‏ 15:‏18-‏20؛‏ اعما 28:‏23-‏28

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • یرم 7:‏23-‏26‏—‏یہوواہ نے اپنے نبی یرمیاہ کے ذریعے لوگوں کو بتایا کہ اُس کے نبیوں کی بات ٹھکرانے کا کیا انجام ہوگا۔‏

    • متی 13:‏10-‏16‏—‏یسوع مسیح نے بتایا کہ یسعیاہ نبی کے زمانے کی طرح بہت سے لوگ اُن کے پیغام کو قبول نہیں کریں گے۔‏

ہم اِس بات پر حیران کیوں نہیں ہوتے کہ لوگوں کے پاس ہمارا پیغام سننے کے لیے وقت نہیں ہے؟‏

ہم کیسے جانتے ہیں کہ کچھ لوگ شروع شروع میں ہمارے پیغام کو سنیں گے لیکن بعد میں اِسے قبول نہیں کریں گے؟‏

کن مثالوں کو ذہن میں رکھنے سے ہم اُس وقت حیران نہیں ہوتے جب لوگ ہمارے پیغام کی کھلم‌کُھلا مخالفت کرتے ہیں؟‏

جب لوگ ہمیں مُنادی کرنے سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہم کیا کرتے ہیں؟‏

ہم اِس بات کا یقین کیوں رکھ سکتے ہیں کہ کچھ لوگ ہمارے پیغام کو قبول کریں گے؟‏

جو لوگ خوش‌خبری کے بارے میں جان جاتے ہیں، اُن پر کون سی بھاری ذمے‌داری آتی ہے؟‏

ہم ہر قوم، مذہب اور نسل کے لوگوں کو مُنادی کیوں کرتے ہیں؟‏

کیا کسی بھی دن جس میں سبت کا دن بھی شامل ہے، مُنادی کرنا مناسب ہے؟‏

کن مثالوں سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمیں سب لوگوں کو مُنادی کرنی چاہیے پھر چاہے وہ بائبل پڑھتے ہوں یا اُن کا اپنا مذہب ہو؟‏