مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سمجھ‌داری؛ لچک‌داری

سمجھ‌داری؛ لچک‌داری

مسیحیوں کو سمجھ‌دار یا لچک‌دار کیوں ہونا چاہیے؟‏

فِل 4:‏5؛‏ طِط 3:‏2؛‏ یعقو 3:‏17

1-‏تیم 3:‏2، 3 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • پید 18:‏23-‏33‏—‏جب اَبراہام نے یہوواہ سے سدوم اور عمورہ کے بارے میں سوال کیے تو یہوواہ نے صبر سے اُن کی بات سنی۔‏

    • پید 19:‏16-‏22،‏ 30‏—‏جب لُوط نے شہر ضُغر میں جانے کی بجائے پہاڑوں پر جانے کی درخواست کی تو یہوواہ نے لچک‌داری دِکھاتے ہوئے اُن کی بات مان لی۔‏

    • متی 15:‏21-‏28‏—‏فینیکی عورت نے یسوع مسیح پر مضبوط ایمان ظاہر کِیا جس کی وجہ سے یسوع نے لچک‌داری سے کام لیتے ہوئے اُس عورت کی درخواست پوری کر دی۔‏