مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

دانش‌مندی؛ حکمت

دانش‌مندی؛ حکمت

سچی دانش‌مندی حاصل کرنے کے لیے کیا ضروری ہے؟‏

ہمیں سچی دانش‌مندی کہاں سے مل سکتی ہے؟‏

کیا دُعا میں خدا سے دانش‌مندی مانگنا ٹھیک ہوگا؟‏

کُل 1:‏9؛‏ یعقو 1:‏5

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • 2-‏توا 1:‏8-‏12‏—‏جب بادشاہ سلیمان جوان تھے تو اُنہوں نے یہوواہ سے دانش‌مندی مانگی تاکہ وہ اِسرائیل پر اچھی طرح سے حکمرانی کر سکیں۔ یہوواہ اِس بات کو سُن کر بہت خوش ہوا اور اُس نے سلیمان کو دانش‌مندی دی۔‏

    • اَمثا 2:‏1-‏5‏—‏دانش‌مندی اور سمجھ‌داری چھپے ہوئے خزانوں کی طرح ہیں جنہیں تلاش کر کے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ یہوواہ اُن لوگوں کو اجر دیتا ہے جو لگن سے اِن کی تلاش کرتے ہیں۔‏

یہوواہ خدا ہمیں دانش‌مندی کیسے دیتا ہے؟‏

یسع 11:‏2؛‏ 1-‏کُر 1:‏24،‏ 30؛‏ 2:‏13؛‏ اِفِس 1:‏17؛‏ کُل 2:‏2، 3

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • اَمثا 8:‏1-‏3،‏ 22-‏31‏—‏اِن آیتوں میں یہوواہ کی دانش‌مندی کو ایک شخص کے طور پر بتایا گیا ہے جس سے ہمیں احساس ہوتا ہے کہ یہ بات یسوع مسیح پر پوری اُترتی ہے جنہیں یہوواہ نے سب چیزوں سے پہلے بنایا تھا۔‏

    • متی 13:‏51-‏54‏—‏یسوع مسیح کی باتیں سُن کر بہت سے لوگوں کو یہ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ ایک ایسا شخص اِتنا زیادہ دانش‌مند کیسے ہو سکتا ہے جسے اُنہوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے بڑا ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔‏

یہ کیسے پتہ چلتا ہے کہ ایک شخص کو خدا کی طرف سے دانش‌مندی ملی ہوئی ہے؟‏

دانش‌مندی کی خوبی ہماری حفاظت اور رہنمائی کیسے کرتی ہے؟‏

خدا کی طرف سے ملنے والی دانش‌مندی بیش‌قیمت کیوں ہے؟‏

اَمثا 3:‏13، 14؛‏ 8:‏11

ایو 28:‏18 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • ایو 28:‏12،‏ 15-‏19‏—‏حالانکہ ایوب کو بہت سی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن پھر بھی اُنہوں نے بتایا کہ یہوواہ کی طرف سے ملنے والی دانش‌مندی بہت قیمتی ہے۔ اُنہوں نے تو اِس کے لیے یہوواہ کا شکریہ بھی ادا کِیا۔‏

    • زبور 19:‏7-‏9‏—‏بادشاہ داؤد نے کہا کہ یہوواہ کے قوانین، اصول اور یاددہانیاں ناتجربہ‌کار لوگوں کو بھی دانش‌مند بنا دیتی ہیں۔‏

دُنیا کی دانش‌مندی پر بھروسا کرنا نقصان‌دہ کیوں ہے؟‏