مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

گورننگ باڈی کی طرف سے خط

گورننگ باڈی کی طرف سے خط

پیارے بھائیو اور بہنو!‏

خدا اور لوگوں سے محبت کی وجہ سے ہمارا دل کرتا ہے کہ ہم ’‏جائیں اور سب قوموں کے لوگوں کو شاگرد بنائیں اور اُن کو بپتسمہ دیں۔‘‏ (‏متی 28:‏19، 20؛‏ مر 12:‏28-‏31‏)‏ محبت میں بہت طاقت ہے۔ یہ اُن لوگوں کے دلوں پر بہت گہرا اثر ڈال سکتی ہے جو ”‏ہمیشہ کی زندگی کی راہ پر چلنے کی طرف مائل“‏ ہیں۔—‏اعما 13:‏48‏۔‏

ہم پہلے اِس بات پر زور دیتے تھے کہ ہم بات‌چیت کے لیے دی گئی تجاویز کو یاد کر لیں اور لوگوں کو کتابیں دیں۔ لیکن اب ہمیں اِس بات پر دھیان دینا ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ بات کرنے کی اپنی مہارت کو نکھاریں۔ ہمیں لوگوں سے اُن موضوعات کے بارے میں بات کرنی چاہیے جن میں اُن کی دلچسپی ہے۔ ایسا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم کسی فرق موضوع پر بات کرنے کے لیے تیار رہیں اور دیکھیں کہ لوگ کس موضوع پر بات کرنا چاہتے ہیں یا کس بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ اِس سلسلے میں یہ کتاب ہماری مدد کیسے کرے گی؟‏

اِس کتاب میں 12 سبق ہیں جن میں ایسی خوبیوں پر بات کی گئی ہے جنہیں ہمیں اپنے اندر پیدا کرنا ہوگا تاکہ ہم لوگوں کے لیے محبت دِکھا سکیں اور اُنہیں مسیح کا شاگرد بنا سکیں۔ ہر سبق میں بائبل سے کسی ایسے واقعے پر بات کی گئی ہے جس میں یسوع مسیح یا پہلی صدی کے کسی مسیحی نے مُنادی کرتے وقت کسی خاص خوبی کو دِکھایا۔ ہمارا مقصد وہ باتیں رٹ لینا نہیں ہے جو یسوع یا پہلی صدی کے کسی مسیحی نے کہی تھیں۔ اِس کی بجائے ہمارا مقصد یہ سیکھنا ہے کہ آج ہم لوگوں کے لیے محبت کیسے دِکھا سکتے ہیں۔ مُنادی کرتے وقت ہمیں اُن سب خوبیوں کو دِکھانا چاہیے جن پر اِس کتاب میں بات کی گئی ہے۔ لیکن ہم دیکھیں گے کہ ہمیں مُنادی کرتے وقت، واپسی ملاقاتیں کرتے وقت یا بائبل کورس کراتے وقت کن خوبیوں کو دِکھانا چاہیے۔‏

ہر سبق پر غور کرتے وقت سوچیں کہ آپ اپنے علاقے میں لوگوں سے بات کرتے وقت یہ خوبی کیسے دِکھا سکتے ہیں۔ اپنے دل میں یہوواہ اور لوگوں کے لیے محبت کو اَور زیادہ بڑھائیں۔ کسی بھی مہارت سے زیادہ محبت آپ کی مدد کرے گی کہ آپ کسی شخص کو مسیح کا شاگرد بنا سکیں۔‏

آپ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر یہوواہ کی خدمت کرنا ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ (‏صِفَن 3:‏9‏)‏ دُعا ہے کہ جب آپ لوگوں کے لیے محبت دِکھاتے اور اُنہیں مسیح کا شاگرد بناتے ہیں تو یہوواہ آپ کو ڈھیروں ڈھیر برکتیں دے۔‏

آپ کے بھائی،‏

یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی