مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

بات‌چیت شروع کرنا

سبق نمبر1

دلچسپی دِکھائیں

دلچسپی دِکھائیں

اصول:‏ ”‏محبت .‏ .‏ .‏ مطلبی نہیں ہوتی۔“‏—‏1-‏کُر 13:‏4، 5‏۔‏

یسوع مسیح کی مثال

1.‏ ویڈیو دیکھیں یا یوحنا 4:‏6-‏9 کو پڑھیں۔‏ پھر اِن سوالوں پر غور کریں:‏

  1.   الف.‏ یسوع نے عورت سے بات شروع کرنے سے پہلے اُس کے حوالے سے کس چیز پر غور کِیا؟‏

  2.  ب.‏ یسوع نے اُس سے کہا:‏ ”‏ذرا مجھے پانی پلا دیں۔“‏ یہ بات شروع کرنے کا اچھا طریقہ کیوں تھا؟‏

ہم یسوع مسیح سے کیا سیکھتے ہیں؟‏

2.‏ اگر ہم کسی شخص کے ساتھ ایسے موضوع پر بات کریں گے جس میں اُسے دلچسپی ہے تو اُمید ہے کہ اُس کے ساتھ ہماری بات‌چیت اچھی رہے گی۔‏

یسوع مسیح کی مثال پر عمل کریں

3.‏ فرق موضوع پر بات کرنے کے لیے تیار رہیں۔‏ یہ نہ سوچیں کہ جو موضوع آپ تیار کر کے آئے ہیں، آپ نے بس اُسی پر بات کرنی ہے۔ اِس کی بجائے اُس موضوع پر بات شروع کریں جس کے بارے میں دوسرے سوچ رہے ہیں۔ خود سے پوچھیں:‏

  1.   الف.‏ ”‏آج‌کل خبروں میں کس بارے میں بات ہو رہی ہے؟“‏

  2.  ب.‏ ”‏میرے پڑوسی، میرے ساتھ کام کرنے والے یا میری کلاس کے بچے کس بارے میں بات کر رہے ہیں؟“‏

4.‏ جائزہ لیں۔‏ خود سے پوچھیں:‏

  1.   الف.‏ ”‏وہ شخص کس کام میں مصروف ہے؟ اُس کے ذہن میں کیا چل رہا ہوگا؟“‏

  2.  ب.‏ ”‏اُس کے کپڑوں، حُلیے یا گھر سے اُس کے عقیدوں یا رہن‌سہن کے بارے میں کیا پتہ چلتا ہے؟“‏

  3.  ج.‏ ”‏کیا ابھی اُس شخص سے بات کرنا ٹھیک ہوگا؟“‏

5.‏ دھیان سے سنیں۔‏

  1.    خود زیادہ نہ بولیں۔‏

  2.   دوسرے شخص کو زیادہ بولنے کا موقع دیں۔ جب آپ کو مناسب لگے تو اُس سے سوال پوچھیں۔‏