مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

بات‌چیت شروع کرنا

سبق نمبر 2

موقعے کے حساب سے بات شروع کر کے اِسے آگے بڑھائیں

موقعے کے حساب سے بات شروع کر کے اِسے آگے بڑھائیں

اصول:‏ ”‏صحیح وقت پر کہی گئی بات کیا خوب ہوتی ہے!‏“‏—‏اَمثا 15:‏23‏، ترجمہ نئی دُنیا۔‏

فِلپّس کی مثال

1.‏ ویڈیو دیکھیں یا اعمال 8:‏30، 31 کو پڑھیں۔‏ پھر اِن سوالوں پر غور کریں:‏

  1.   الف.‏ فِلپّس نے بات‌چیت کیسے شروع کی؟‏

  2.  ب.‏ ہم کیوں کہہ سکتے ہیں کہ فِلپّس نے اُس شخص کو گواہی دینے کے لیے موقعے کے حساب سے بات شروع کی؟‏

ہم فِلپّس سے کیا سیکھتے ہیں؟‏

2.‏ اگر ہم موقعے کے حساب سے بات شروع کر کے اِسے آگے بڑھنے دیتے ہیں تو شاید سامنے والا شخص آسانی سے ہمارا پیغام سننے کو تیار ہو جائے۔‏

فِلپّس کی مثال پر عمل کریں

3.‏ جائزہ لیں۔‏ ایک شخص کے چہرے کے تاثرات، انداز اور اِشاروں سے اُس کے بارے میں بہت کچھ پتہ چل سکتا ہے۔ اِن چیزوں پر غور کر کے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ شخص آپ سے بات کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔ آپ کوئی چھوٹا سا سوال پوچھ کر اُسے بائبل سے کوئی سچائی بتا سکتے ہیں جیسے کہ ”‏کیا آپ کو پتہ ہے کہ .‏ .‏ .‏ ؟“‏ کسی ایسے شخص کے ساتھ زبردستی بات کرنے کی کوشش نہ کریں جو آپ سے بات نہیں کرنا چاہتا۔‏

4.‏ صبر سے کام لیں۔‏ یہ نہ سوچیں کہ آپ کو فوراً ہی بائبل سے بات شروع کر دینی چاہیے۔ اِس کی بجائے صحیح موقعے کا اِنتظار کریں اور باتوں باتوں میں بائبل کے کسی موضوع کا ذکر کریں۔ کبھی کبھار ایسا کرنے کے لیے شاید آپ کو اگلی ملاقات تک اِنتظار کرنے پڑے۔‏

5.‏ بات‌چیت کو صورتحال کے مطابق ڈھالیں۔‏ اکثر ہم بائبل کے کسی ایک موضوع پر بات کرنے کے لیے تیاری کر کے جاتے ہیں۔ لیکن ہو سکتا ہے کہ جس شخص سے ہم بات کر رہے ہیں، وہ بات‌چیت کا رُخ کسی دوسرے موضوع کی طرف موڑ دے۔ ایسے موقعے پر اپنی بات کو اُس موضوع کے مطابق ڈھال دیں تاکہ اُس شخص کو فائدہ ہو۔‏