مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

بات‌چیت شروع کرنا

سبق نمبر 3

شفقت اور مہربانی سے پیش آئیں

شفقت اور مہربانی سے پیش آئیں

اصول:‏ ”‏محبت .‏ .‏ .‏ مہربان ہے۔“‏—‏1-‏کُر 13:‏4‏۔‏

یسوع مسیح کی مثال

1.‏ ویڈیو دیکھیں یا یوحنا 9:‏1-‏7 کو پڑھیں۔‏ پھر اِن سوالوں پر غور کریں:‏

  1.   الف.‏ یسوع نے نابینا شخص کو پہلے شفا دی یا بادشاہت کا پیغام؟—‏یوحنا 9:‏35-‏38 کو دیکھیں۔‏

  2.  ب.‏ یسوع جس طرح سے اُس شخص سے پیش آئے، اُس کی وجہ سے وہ شخص بادشاہت کا پیغام سننے کے لیے کیوں تیار ہو گیا؟‏

ہم یسوع سے کیا سیکھتے ہیں؟‏

2.‏ جب ایک شخص یہ دیکھ پائے گا کہ ہمیں اُس کی فکر ہے تو شاید وہ ہماری بات سننے کے لیے تیار ہو جائے۔‏

یسوع کی مثال پر عمل کریں

3.‏ ہمدردی دِکھائیں۔‏ یہ سمجھنے کی کوشش کریں کہ اگلا شخص کیسا محسوس کر رہا ہے۔‏

  1.   الف.‏ خود سے پوچھیں:‏ ”‏وہ کس بات کی وجہ سے پریشان ہے؟ اُسے کس بات سے تسلی اور حوصلہ مل سکتا ہے؟“‏ خود سے ایسے سوال پوچھنے سے آپ دل سے اُس شخص کے لیے فکر دِکھا سکیں گے اور اُس کے ساتھ شفقت اور مہربانی سے پیش آ سکیں گے۔‏

  2.  ب.‏ اُس شخص کی بات دھیان سے سنیں تاکہ آپ ثابت کر سکیں کہ آپ کو اُس سے ہمدردی ہے۔ اگر وہ آپ کو بتاتا ہے کہ وہ کیسا محسوس کر رہا ہے یا کس مشکل سے گزر رہا ہے تو کوئی اَور بات شروع نہ کریں۔‏

4.‏ شفقت اور احترام سے بات کریں۔‏ اگر آپ کو کسی سے سچ میں ہمدردی ہے اور آپ اُس کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو یہ چیز آپ کی باتوں سے صاف نظر آئے گی۔ سوچیں کہ آپ ایک شخص سے کیا کہیں گے اور کس طرح کہیں گے اور کوئی ایسی بات نہ کہیں جس سے اُسے تکلیف پہنچے۔‏

5.‏ مدد کرنے کے لیے تیار رہیں۔‏ دیکھیں کہ اُس شخص کو کس طرح کی مدد چاہیے اور پھر اُس کی مدد کریں۔ جب آپ اُس کے ساتھ شفقت اور مہربانی سے پیش آئیں گے تو ہو سکتا ہے کہ وہ آپ کی بات سننے کے لیے تیار ہو جائے۔‏

اِن آیتوں کو بھی دیکھیں:‏