مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

بات‌چیت شروع کرنا

سبق نمبر 6

ہمت اور دلیری سے بات کریں

ہمت اور دلیری سے بات کریں

اصول:‏ ”‏ہم نے خدا کی مدد سے ہمت جمع کی تاکہ ہم شدید مخالفت کے باوجود آپ کو خدا کی خوش‌خبری سنا سکیں۔“‏—‏1-‏تھس 2:‏2‏۔‏

یسوع مسیح کی مثال

1.‏ ویڈیو دیکھیں یا لُوقا 19:‏1-‏7 کو پڑھیں۔‏ پھر اِن سوالوں پر غور کریں:‏

  1.   الف.‏ کچھ لوگ زکائی سے کیوں کتراتے ہوں گے؟‏

  2.  ب.‏ لیکن پھر بھی یسوع نے زکائی کو بادشاہت کا پیغام کیوں سنایا؟‏

ہم یسوع مسیح سے کیا سیکھتے ہیں؟‏

2.‏ ہمیں ہر طرح کے لوگوں کو خدا کی بادشاہت کا پیغام سنانے کے لیے ہمت اور دلیری چاہیے۔‏

یسوع مسیح کی مثال پر عمل کریں

3.‏ یہوواہ سے مدد مانگیں۔‏ یہوواہ کی پاک روح سے یسوع مسیح کو مُنادی کرنے کی ہمت ملی اور یہ ہمت آپ کو بھی مل سکتی ہے۔ (‏متی 10:‏19، 20؛‏ لُو 4:‏18‏)‏ یہوواہ سے دلیری مانگیں تاکہ آپ اُن لوگوں کو بادشاہت کا پیغام سنا سکیں جن سے آپ کو ڈر لگتا ہے۔—‏اعما 4:‏29‏۔‏

4.‏ کسی کے بارے میں پہلے سے رائے قائم نہ کریں۔‏ شاید ہم کسی کی شکل‌وصورت، گھر بار، رہن‌سہن یا اُس کے عقیدوں کی وجہ سے اُس سے بات کرنے سے ہچکچائیں۔ لیکن یاد رکھیں کہ .‏ .‏ .‏

  1.   الف.‏ یہوواہ اور یسوع دلوں کو جانتے ہیں لیکن ہم نہیں۔‏

  2.  ب.‏ یہوواہ اپنی رحمت کسی کے لیے بھی دِکھا سکتا ہے۔‏

5.‏ دلیری سے بات کریں لیکن سمجھ‌داری سے کام لینا اور احترام دِکھانا نہ بھولیں۔‏ (‏متی 10:‏16‏)‏ بحث نہ کریں۔ اگر کوئی شخص آپ کی بات نہیں سننا چاہتا، آپ کے پیغام کو قبول نہیں کرنا چاہتا یا اگر آپ کو کوئی خطرہ محسوس ہوتا ہے تو پیار سے بات ختم کریں اور وہاں سے چلے جائیں۔—‏اَمثا 17:‏14‏۔‏

اِن آیتوں کو بھی دیکھیں:‏