مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

بات‌چیت جاری رکھنا

سبق نمبر 7

کوشش کرتے رہیں

کوشش کرتے رہیں

اصول:‏ ’‏وہ تعلیم دیتے رہے اور خوش‌خبری سناتے رہے۔‘‏—‏اعما 5:‏42‏۔‏

پولُس رسول کی مثال

1.‏ ویڈیو دیکھیں یا اعمال 19:‏8-‏10 کو پڑھیں۔‏ پھر اِن سوالوں پر غور کریں:‏

  1.   الف.‏ مخالفت کی وجہ سے بے‌حوصلہ ہونے کی بجائے پولُس رسول نے اُن لوگوں کی مدد کیسے کی جنہوں نے اُن کے پیغام میں دلچسپی دِکھائی؟‏

  2.  ب.‏ جن لوگوں نے پولُس رسول کے پیغام میں دلچسپی دِکھائی، پولُس اُن کو تعلیم دینے کے لیے اُن کے پاس کتنی بار اور کتنے عرصے تک جاتے رہے؟‏

ہم پولُس رسول سے کیا سیکھتے ہیں؟‏

2.‏ اچھی طرح واپسی ملاقاتیں کرنے اور بائبل کورس شروع کرانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اِس کام میں اپنا وقت لگائیں اور محنت کریں۔‏

پولُس رسول کی مثال پر عمل کریں

3.‏ اپنے شیڈول کو دوسروں کی صورتحال کے مطابق بدلیں۔‏ خود سے پوچھیں:‏ ”‏میرے لیے اُس شخص سے کب اور کہاں ملنا آسان ہوگا؟ اُس کے لیے کب اور کہاں بات کرنا آسان ہوگا؟“‏ اگر وہ آپ کو ایسے وقت پر دوبارہ ملنے کے لیے بلا‌ئے جس پر ملنا آپ کے لیے مشکل ہو تو تب بھی اُس سے ضرور ملیں۔‏

4.‏ دوبارہ ملنے کے لیے وقت طے کریں۔‏ ہر بار بات‌چیت کے آخر پر اُس شخص کے ساتھ دوبارہ ملاقات کا وقت طے کرنے کی کوشش ضرور کریں اور پھر اُس وقت پر اُس سے لازمی ملنے جائیں۔‏

5.‏ اُمید کا دامن نہ چھوڑیں۔‏ یہ نہ سوچیں کہ جو شخص کبھی کبھار ہی گھر پر ملتا ہے یا اکثر مصروف رہتا ہے، اُسے آپ کے پیغام میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ (‏1-‏کُر 13:‏4،‏ 7‏)‏ ہم چاہتے ہیں کہ ہم ایسے لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش جاری رکھیں۔ لیکن اِس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنا وقت ضائع نہیں ہونے دینا چاہیے۔ —‏1-‏کُر 9:‏26‏۔‏