مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

بات‌چیت جاری رکھنا

سبق نمبر 9

ہمدرد بنیں

ہمدرد بنیں

اصول:‏ ”‏اُن کے ساتھ خوش ہوں جو خوش ہیں اور اُن کے ساتھ روئیں جو رو رہے ہیں۔“‏—‏روم 12:‏15‏۔‏

یسوع مسیح کی مثال

1.‏ ویڈیو دیکھیں یا مرقس 6:‏30-‏34 کو پڑھیں۔‏ پھر اِن سوالوں پر غور کریں:‏

  1.   الف.‏ یسوع مسیح اور اُن کے شاگرد ”‏اکیلے میں کچھ وقت“‏ کیوں گزارنا چاہتے تھے؟‏

  2.  ب.‏ تھکے ہونے کے باوجود یسوع مسیح لوگوں کو تعلیم کیوں دینے لگے؟‏

ہم یسوع مسیح سے کیا سیکھتے ہیں؟‏

2.‏ لوگوں سے ہمدردی کی وجہ سے ہمارا دھیان بس اُنہیں اپنا پیغام سنانے پر نہیں ہوگا بلکہ ہم اُن کے لیے فکر اور محبت بھی دِکھائیں گے۔‏

یسوع مسیح کی مثال پر عمل کریں

3.‏ دوسروں کی بات دھیان سے سنیں۔‏ دوسروں کو اپنی بات کہنے کا موقع دیں۔ اُن کی بات نہ کاٹیں۔ یہ تاثر نہ دیں کہ آپ کو اُن کے احساسات، سوچ اور سوالوں میں کوئی دلچسپی نہیں۔ اِس کی بجائے اُن کی بات دھیان سے سنیں۔ اِس طرح وہ دیکھ پائیں گے کہ آپ اُن کی بات کی قدر کرتے ہیں۔‏

4.‏ بائبل کے پیغام میں دلچسپی لینے والے شخص کے بارے میں سوچیں۔‏ آپ کی کسی شخص کے ساتھ جو بات‌چیت ہوئی ہے، اُسے ذہن میں رکھ کر خود سے پوچھیں:‏

  1.   الف.‏ ”‏اُس کے لیے بائبل سے سچائی جاننا ضروری کیوں ہے؟“‏

  2.  ب.‏ ”‏بائبل کورس کرنے سے اب اور مستقبل میں اُس کی زندگی کیوں بہتر ہو سکتی ہے؟“‏

5.‏ لوگوں کی ضرورت کے مطابق اُنہیں معلومات دیں۔‏ جتنی جلدی ہو سکے، لوگوں کو بتائیں کہ بائبل کورس کرنے سے اُنہیں کیسے اپنے سوالوں کے جواب مل سکتے ہیں اور اُنہیں کیا کیا فائدے ہو سکتے ہیں۔‏

اِن آیتوں کو بھی دیکھیں:‏