مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

شاگرد بنانا

سبق نمبر 10

اپنے عزم کو مضبوط رکھیں

اپنے عزم کو مضبوط رکھیں

اصول:‏ ”‏ہم آپ کو نہ صرف خدا کی خوش‌خبری سنانے کے لیے تیار تھے بلکہ اپنی زندگیوں میں شامل کرنے کے لیے بھی کیونکہ آپ ہمیں بہت عزیز ہو گئے۔“‏—‏1-‏تھس 2:‏8‏۔‏

یسوع مسیح کی مثال

1.‏ ویڈیو دیکھیں یا یوحنا 3:‏1، 2 کو پڑھیں۔‏ پھر اِن سوالوں پر غور کریں:‏

  1.   الف.‏ نیکُدیمس کو رات کے وقت یسوع مسیح سے ملنا بہتر کیوں لگا ہوگا؟ —‏یوحنا 12:‏42، 43 کو دیکھیں۔‏

  2.  ب.‏ نیکُدیمس کو رات کے وقت ملنے سے یسوع مسیح نے کیسے ثابت کِیا کہ شاگرد بنانے کا اُن کا عزم مضبوط تھا؟‏

ہم یسوع مسیح سے کیا سیکھتے ہیں؟‏

2.‏ ہم لوگوں سے اپنی محبت ثابت کرنے کے لیے شاگرد بنانے کے اپنے عزم پر قائم رہتے ہیں۔‏

یسوع مسیح کی مثال پر عمل کریں

3.‏ لوگوں کو اُس وقت اور جگہ پر بائبل کورس کرائیں جو اُنہیں ٹھیک لگتا ہے۔‏ ہو سکتا ہے کہ ایک شخص ہفتے کے کسی خاص دن یا کسی خاص وقت پر بائبل کورس کرنا چاہے۔ سوچیں کہ اُس کے لیے کہاں پر بائبل کورس کرنا آسان ہوگا:‏ اپنے کام کی جگہ پر، گھر پر، یا کسی اَور جگہ؟ اگر ہو سکے تو اُسے بائبل کورس کرانے کے لیے اپنے شیڈول کو اُس کے وقت اور حالات کے مطابق بدلیں۔‏

4.‏ باقاعدگی سے بائبل کورس کرائیں۔‏ اگر آپ کبھی کسی وجہ سے بائبل کورس نہیں کرا سکتے تو کوشش کریں کہ بائبل کورس میں ناغہ نہ ہو۔ اِس کے لیے سوچیں کہ .‏ .‏ .‏

  1.   الف.‏ کیا آپ اُس ہفتے میں کسی اَور دن بائبل کورس کرا سکتے ہیں؟‏

  2.  ب.‏ کیا آپ فون پر یا ویڈیو کال کے ذریعے بائبل کورس کرا سکتے ہیں؟‏

  3.  ج.‏ کیا آپ کسی اَور مبشر کو اپنی جگہ بائبل کورس کرانے کے لیے کہہ سکتے ہیں؟‏

5.‏ صحیح سوچ رکھنے کے لیے دُعا کریں۔‏ اگر کسی شخص کو باقاعدگی سے بائبل کورس کرنا یا اُن باتوں پر عمل کرنا مشکل لگ رہا ہے جو اُس نے سیکھی ہیں تو یہوواہ سے مدد مانگیں تاکہ آپ بائبل کورس کرانے میں ہمت نہ ہاریں۔ (‏فلِ 2:‏13‏)‏ جس شخص کو آپ بائبل کورس کرا رہے ہیں اُس میں ضرور کئی خوبیاں ہوں گی۔ یہوواہ سے دُعا کریں کہ آپ اپنا دھیان اُس شخص کی خوبیوں پر رکھ سکیں۔‏

اِن آیتوں کو بھی دیکھیں:‏