مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سوالات از قارئین

سوالات از قارئین

سوالات از قارئین

یہوواہ کی پرستش ”‏روح“‏ سے کرنے کا کیا مطلب ہے؟‏

سُوخار شہر کے قریب یعقوب کے کنوئیں پر پانی بھرنے کے لئے آنے والی ایک سامری عورت کو گواہی دیتے ہوئے یسوع مسیح نے کہا:‏ ”‏خدا روح ہے اور ضرور ہے کہ اس کے پرستار روح اور سچائی سے پرستش کریں۔‏“‏ (‏یوحنا ۴:‏۲۴‏)‏ ’‏سچائی سے‘‏ پرستش کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اسے بائبل میں بیان‌کردہ یہوواہ خدا کے اغراض‌ومقاصد کی عین مطابقت میں ہونا چاہئے۔‏ ہمیں خدا کی خدمت روح یا سچے جذبے یعنی ایمان اور محبت سے معمور دلوں سے تحریک پا کر کرنی چاہئے۔‏ (‏ططس ۲:‏۱۴‏)‏ تاہم سیاق‌وسباق ظاہر کرتا ہے کہ ’‏روح سے خدا کی پرستش‘‏ کرنے کی بابت یسوع کے بیان کا تعلق صرف اس ذہنی میلان سے نہیں تھا جس کے ساتھ ہم یہوواہ کی خدمت کرتے ہیں۔‏

کنوئیں کے قریب اس عورت کیساتھ یسوع کی بات‌چیت پرستش میں گرمجوشی یا گرمجوشی کی کمی کی بابت نہیں تھی۔‏ جھوٹی پرستش بھی گرمجوشی اور عقیدت کیساتھ کی جا سکتی ہے۔‏ اسکی بجائے،‏ یہ بیان کرنے کے بعد کہ باپ کی پرستش سامریہ کے پہاڑ یا یروشلیم کی ہیکل—‏دونوں حقیقی مقامات میں نہیں کی جائیگی—‏یسوع نے پرستش کے ایک نئے طریقے کی طرف اشارہ کِیا جو خدا کی حقیقی ماہیت سے تعلق رکھتا تھا۔‏ (‏یوحنا ۴:‏۲۱‏)‏ اُس نے کہا:‏ ”‏خدا روح ہے۔‏“‏ (‏یوحنا ۴:‏۲۴‏)‏ سچے خدا کا کوئی مادی جسم نہیں ہے جسے دیکھا یا محسوس کِیا جا سکتا ہو۔‏ اُسکی پرستش کا محور کوئی طبعی ہیکل یا پہاڑ نہیں ہے۔‏ لہٰذا،‏ یسوع نے پرستش کی ایک نادیدہ کیفیت کا حوالہ دیا تھا۔‏

قابلِ‌قبول پرستش نہ صرف سچائی کے ساتھ کی جاتی ہے بلکہ اس میں روح‌القدس—‏خدا کی نادیدہ سرگرم قوت—‏کی راہنمائی بھی شامل ہوتی ہے۔‏ پولس رسول نے لکھا:‏ ”‏روح [‏روح‌القدس]‏ سب باتیں بلکہ خدا کی تہ کی باتیں بھی دریافت کر لیتا ہے۔‏“‏ اُس نے مزید بیان کِیا:‏ ”‏ہم نے نہ دُنیا کی روح بلکہ وہ روح پایا جو خدا کی طرف سے ہے تاکہ اُن باتوں کو جانیں جو خدا نے ہمیں عنایت کی ہیں۔‏“‏ (‏۱-‏کرنتھیوں ۲:‏۸-‏۱۲‏)‏ قابلِ‌قبول طور پر خدا کی پرستش کرنے کے لئے ہمیں اُس کی روح حاصل کرنے اور اُس کی راہنمائی میں چلنے کی ضرورت ہے۔‏ اس کے علاوہ،‏ خدا کے کلام کے مطالعے یا اطلاق کے ذریعے ہماری روح یا ذہنی میلان کا خدا کی روح کیساتھ ہم‌آہنگ ہونا ضروری ہے۔‏

‏[‏صفحہ ۲۸ پر تصویر]‏

‏”‏روح اور سچائی سے“‏ خدا کی پرستش کریں