مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ایک یادگار دن

ایک یادگار دن

ایک یادگار دن

اس دن نے نوعِ‌انسان کے مستقبل کو بدل دیا۔‏ بیشک اس دن نے انسانی تاریخ پر بہت گہرا اَثر ڈالا تھا۔‏ یہ وہ دن تھا جب یسوع نے اُن تمام کاموں کو پورا کِیا جن کیلئے اُسے زمین پر بھیجا گیا تھا۔‏ جب یسوع سولی پر تھا تو اُس نے پکار کر کہا:‏ ”‏تمام ہوا۔‏“‏ (‏یوحنا ۱۹:‏۳۰‏)‏ یسوع کس مقصد کیلئے زمین پر آیا تھا؟‏

بائبل یسوع کے اِس کام کے بارے میں یوں کہتی ہے:‏ ”‏ابنِ‌آدم اِسلئے نہیں آیا کہ خدمت لے بلکہ اِسلئےکہ خدمت کرے اور اپنی جان بہتیروں کے بدلے فدیہ میں دے۔‏“‏ (‏متی ۲۰:‏۲۸‏)‏ یسوع نے تمام نسلِ‌انسانی کیلئے اپنی جان کی قربانی دیکر اُنکو گناہ اور موت سے چھٹکارا دلایا۔‏ واقعی،‏ ”‏خدا نے دُنیا سے ایسی محبت رکھی کہ اُس نے اپنا اکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ جو کوئی اُس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے۔‏“‏ (‏یوحنا ۳:‏۱۶‏)‏ یسوع کی قربانی ہمارے لئے بہت ہی اہمیت رکھتی ہے!‏

لیکن یسوع کی موت کا دن ایک اَور وجہ سے بھی یادگار ہے۔‏ اِس دن پر یسوع نے اپنے شاگردوں کو وفادار رہنے میں مدد دینے کیلئے بہت اہم سبق سکھائے۔‏ یسوع کی آخری باتوں نے اُس کے شاگردوں کے دلوں پر کتنا گہرا اَثر چھوڑا ہوگا!‏ یہ اہم سبق کونسے ہیں؟‏ یسوع نے اُنہیں جو سبق سکھائے اُن سے ہم کیسے فائدہ اُٹھا سکتے  ہیں؟‏ اِن سوالات پر اگلے مضمون میں بحث  کی جائیگی۔‏