مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ایک اچھے پیشوا کی تلاش میں

ایک اچھے پیشوا کی تلاش میں

ایک اچھے پیشوا کی تلاش میں

‏”‏یہاں سے تشریف لے جائیے۔‏ ہمیں آپکی ضرورت نہیں رہی۔‏ خدا کیلئے جائیے۔‏“‏—‏آلیور کرامویل

دوسری عالمی جنگ کو شروع ہوئے آٹھ مہینے ہو چکے تھے۔‏ یورپ میں تباہی مچی ہوئی تھی۔‏ اِس دوران برطانیہ اور اسکی اتحادیوں کی فوجوں کو بہت نقصان پہنچایا گیا تھا۔‏ لیوپولڈ آمری کیساتھ ساتھ حکومت کے دوسرے اراکین کا بھی خیال تھا کہ برطانیہ کو ایک نیا پیشوا چاہئے۔‏ اِسلئے ۷ مئی،‏ ۱۹۴۰ کو آمری صاحب نے وزیرِاعظم نیوِل چیمبرلین سے مخاطب ہوتے ہوئے آلیور کرامویل کے وہ الفاظ دہرائے جو اس مضمون کے آغاز میں درج ہیں۔‏ اسکے تین دن بعد چیمبرلین صاحب کو استعفیٰ دینے پر مجبور کِیا گیا اور وِنسٹن چرچل نے وزیرِاعظم کا عہدہ سنبھال لیا۔‏

انسان کی ایک بنیادی ضرورت یہ ہے کہ اُسکی کوئی پیشوائی کرے۔‏ لیکن اِسکے لئے ایک ایسے شخص کی ضرورت ہے جو اِس کام کو کرنے کے قابل بھی ہو۔‏ مثال کے طور پر خاندان میں شوہر کو پیشوائی کرنے کے قابل ہونا چاہئے تاکہ اُسکے بیوی بچے ایک خوشحال زندگی گزار سکیں۔‏ اب اِس بات پر غور کریں کہ ایک قوم یا پھر پوری دُنیا کے پیشوا کو کتنا قابل ہونا چاہئے۔‏ ایسے قابل پیشوا مشکل سے ملتے ہیں۔‏

ہزاروں سالوں کے دوران بہت سے بادشاہ،‏ شہزادے،‏ آمر،‏ صدر،‏ وزیرِاعظم اور سیکریٹری جنرل تھوڑے عرصے کیلئے اپنا عہدہ پا کر چلے گئے۔‏ اِسکے علاوہ تاریخ کے صفحے تاج‌پوشیوں،‏ الیکشنوں،‏ انقلابات اور سیاستدانوں کے قتل سے بھرے ہیں۔‏ بڑی سے بڑی حکومتیں بھی اچانک ہٹا دی گئی ہیں۔‏ (‏بکس ”‏وہ اچانک اختیار سے ہاتھ دھو بیٹھے“‏ کو دیکھیں۔‏)‏ ایسے پیشواؤں کا ملنا بہت مشکل ثابت ہوا ہے جو قابل ہونے کیساتھ ساتھ اپنے عہدے پر قائم بھی رہتے ہیں۔‏

‏”‏جو ہیں،‏ اُن ہی کیساتھ گزارا کرنا پڑیگا“‏

اِس میں حیرانگی کی کوئی بات نہیں ہے کہ بہتیرے لوگوں نے ایک اچھے پیشوا کو پانے کی اُمید چھوڑ دی ہے۔‏ کئی لوگ اپنے ملک میں ہونے والے الیکشنوں میں دلچسپی نہیں لیتے اور اپنی نااُمیدی کا اظہار بھی کرتے ہیں۔‏ افریقہ کا ایک صحافی بیان کرتا ہے:‏ ”‏جب لوگ اپنی حالت میں بہتری حاصل کرنے کی اُمید کھو بیٹھتے ہیں تو وہ الیکشن میں دلچسپی نہیں لیتے۔‏ .‏ .‏ .‏ افریقہ میں جب لوگ ووٹ نہیں ڈالتے تو اِسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ مُلک کی سیاسی حالت سے مطمئن ہیں۔‏ یہ تو اکثر اِن لوگوں کی ایک فریاد سی ہوتی ہے جو سمجھتے ہیں کہ کوئی اُنکی پرواہ نہیں کرتا۔‏“‏ اِسکے علاوہ امریکا کے آنے والے الیکشن کے بارے میں ایک اخبار میں لکھا تھا:‏ ”‏آہ کاش اِس الیکشن میں ایک ہنرمند شخص کھڑا ہوتا لیکن ایسا کوئی نہیں۔‏ جو ہیں،‏ اُن ہی کیساتھ گزارا کرنا پڑیگا۔‏“‏

کیا واقعی ہمیں ناکامل پیشواؤں کیساتھ ”‏گزارا کرنا پڑیگا؟‏“‏ انسانی پیشوا تو اپنی رعایا کی ضروریات کو پورا نہیں کر پاتے۔‏ کیا اِسکا یہ مطلب ہے کہ ہمیں کبھی بھی ایک اچھا پیشوا نہیں ملیگا؟‏ جی‌نہیں۔‏ ہمارے لئے ایک بہترین پیشوا حاضر ہے۔‏ یہ پیشوا کون ہے اور وہ آپکو کیسے فائدہ پہنچائیگا؟‏ اگلے مضمون میں اِن باتوں کی وضاحت کی جائیگی۔‏

‏[‏صفحہ ۳ پر تصویر]‏

اوپر بائیں طرف:‏ نیوِل چیمبرلین

اوپر دائیں طرف:‏ لیوپولڈ آمری

نیچے:‏ وِنسٹن چرچل

‏[‏تصویروں کے حوالہ‌جات]‏

‏/Chamberlain: Photo by Jimmy Sime

‏;Central Press/Getty Images

‏/Amery: Photo by Kurt Hutton

‏;Picture Post/Getty Images

Churchill: The Trustees of the

‏(Imperial War Museum )‎MH 26392‎