مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پطرس نے یسوع مسیح کا انکار کِیا

پطرس نے یسوع مسیح کا انکار کِیا

ہمارے نوجوانوں کے لئے

پطرس نے یسوع مسیح کا انکار کِیا

ہدایات:‏ اِس مضمون کا مطالعہ ایسی جگہ کریں جہاں آپ اِس پر پوری توجہ دے سکتے ہیں۔‏ صحیفوں کو پڑھتے وقت تصور کریں کہ آپ واقعات کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں،‏ لوگوں کی آوازیں سُن رہے ہیں اور کرداروں کے احساسات کو محسوس کر رہے ہیں۔‏

اِس واقعے پر سوچ‌بچار کریں۔‏—‏متی ۲۶:‏۳۱-‏۳۵،‏ ۶۹-‏۷۵ کو پڑھیں۔‏

آپ کے خیال میں کتنے لوگ پطرس رسول کے اِردگِرد کھڑے تھے؟‏

‏․․․․․‏

لوگ پطرس رسول سے کس انداز میں بات کر رہے تھے؟‏ دوستانہ انداز میں؟‏ غصے میں؟‏ شکی انداز میں؟‏ یا پھر کسی اَور انداز میں؟‏

‏․․․․․‏

جب لوگوں نے پطرس پر الزام لگائے تو اُس نے کیسا محسوس کِیا ہوگا؟‏

‏․․․․․‏

پطرس نے یسوع کا انکار کیوں کِیا؟‏ کیا اُس کے دل میں یسوع کے لئے محبت نہ تھی؟‏

‏․․․․․‏

مزید تحقیق کریں۔‏—‏لوقا ۲۲:‏۳۱-‏۳۴؛‏ متی ۲۶:‏۵۵-‏۵۸ اور یوحنا ۲۱:‏۹-‏۱۷ کو پڑھیں۔‏

پطرس کو خود پر حد سے زیادہ اعتماد تھا۔‏ یہ اُس کی غلطی کا سبب کیسے بنا؟‏

‏․․․․․‏

یہ جاننے کے باوجود کہ پطرس اُس کا انکار کرے گا،‏ یسوع نے اُس پر اعتماد کیسے ظاہر کِیا؟‏

‏․․․․․‏

یسوع کا انکار کرنے کے باوجود پطرس نے دوسرے شاگردوں کی نسبت زیادہ جُرأت کیسے دکھائی؟‏

‏․․․․․‏

یسوع نے کیسے ظاہر کِیا کہ وہ پطرس کو معاف کر چکا تھا؟‏

‏․․․․․‏

آپ کے خیال میں یسوع نے پطرس سے یہ سوال تین بار کیوں پوچھا کہ ”‏کیا تُو مجھ سے محبت رکھتا ہے؟‏“‏

‏․․․․․‏

یسوع سے بات کرنے کے بعد پطرس نے کیسا محسوس کِیا ہوگا اور اس کی کیا وجہ تھی؟‏

‏․․․․․‏

سیکھی ہوئی باتوں پر عمل کریں۔‏ نیچے دی گئی باتوں کے بارے میں آپ نے جو کچھ سیکھا ہے اِسے لکھیں۔‏

لوگوں سے ڈرنا۔‏

‏․․․․․‏

شاگردوں کی غلطیوں کے باوجود یسوع اُن کے ساتھ مہربانی سے پیش آیا۔‏

‏․․․․․‏

آپ کو اس واقعے میں کونسی بات سب سے زیادہ اچھی لگی اور کیوں؟‏

‏․․․․․‏

‏․․․․․‏