مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

نئے سرے سے پیدا ہونا کس قدر اہم ہے؟‏

نئے سرے سے پیدا ہونا کس قدر اہم ہے؟‏

نئے سرے سے پیدا ہونا کس قدر اہم ہے؟‏

نیکدیمس کے ساتھ بات‌چیت کے دوران یسوع مسیح نے اِس بات پر زور دیا کہ نئے سرے سے پیدا ہونا بہت اہم ہے۔‏

آئیں دیکھیں کہ یسوع مسیح نے نئے سرے سے پیدا ہونے کی اہمیت کو کیسے نمایاں کِیا؟‏ اُس نے بیان کِیا:‏ ”‏جب تک کوئی نئے سرے سے پیدا نہ ہو وہ خدا کی بادشاہی کو دیکھ نہیں سکتا۔‏“‏ (‏یوحنا ۳:‏۳‏)‏ الفاظ ”‏جب تک“‏ اور ”‏نہیں سکتا“‏ نئے سرے سے پیدا ہونے کی اہمیت کو نمایاں کرتے ہیں۔‏ مثال کے طور پر،‏ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ ”‏جب تک سورج نہ نکلے دن نہیں ہو سکتا“‏ تو اِس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ دن ہونے کے لئے سورج کا نکلنا ضروری ہے۔‏ اِسی طرح یسوع مسیح نے بیان کِیا کہ خدا کی بادشاہت کو دیکھنے کے لئے نئے سرے سے پیدا ہونا ضروری ہے۔‏

اِس بات پر مزید زور دینے کے لئے یسوع مسیح نے کہا:‏ ”‏تمہیں نئے سرے سے پیدا ہونا ضرور ہے۔‏“‏ (‏یوحنا ۳:‏۷‏)‏ اِس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یسوع مسیح نے ”‏خدا کی بادشاہی میں داخل“‏ ہونے کے لئے نئے سرے سے پیدا ہونے کو لازمی قرار دیا ہے۔‏—‏یوحنا ۳:‏۵‏۔‏

چونکہ یسوع مسیح نے نئے سرے سے پیدا ہونے کی اہمیت پر بہت زور دیا اِس لئے مسیحیوں کو اِس کے بارے میں صحیح علم حاصل کرنا چاہئے۔‏ آئیں اِس موضوع کے متعلق ایک سوال پر غور کریں کہ کیا کوئی شخص نئے سرے سے پیدا ہونے کا فیصلہ خود کر سکتا ہے؟‏

‏[‏صفحہ ۵ پر عبارت]‏

‏”‏جب تک سورج نہ نکلے دن نہیں ہو سکتا“‏