مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سچا مذہب خدا کے کلام کے لئے احترام کو فروغ دیتا ہے

سچا مذہب خدا کے کلام کے لئے احترام کو فروغ دیتا ہے

سچا مذہب خدا کے کلام کے لئے احترام کو فروغ دیتا ہے

یسوع مسیح نے خدا کے کلام کے لئے احترام دکھانے کی تعلیم دی۔‏ غور کریں کہ جب شیطان نے یسوع کو آزمایا تو اُس نے اُسے کیسے جواب دیا۔‏ (‏متی ۴:‏۴-‏۱۱‏)‏ مثال کے طور پر،‏جب شیطان نے یسوع سے کہا کہ وہ پتھروں سے کہے کہ روٹیاں بن جائیں تو یسوع نے اُسے استثنا ۸:‏۳ میں درج موسیٰ کے الہامی الفاظ کا حوالہ دیا۔‏ پھر شیطان نے یسوع مسیح کو پیشکش کی کہ اگر وہ اُسے سجدہ کرے تو وہ اُسے دُنیا کی سلطنتیں دے دے گا۔‏ اُس کی پیشکش کو رد کرتے ہوئے یسوع نے اُسے استثنا ۶:‏۱۳ میں پائے جانے والے حکم کا حوالہ دیا۔‏

ذرا سوچیں،‏ یسوع خدا کا بیٹا تھا۔‏ مگر اتنی عظیم ہستی ہونے کے باوجود اُس نے کبھی اپنی طرف سے کچھ نہیں کہا بلکہ اُس کی تعلیمات خدا کے کلام پر مبنی تھیں۔‏ اُس نے کبھی بھی خدا کے کلام کی تعلیمات کو نظرانداز کرکے انسانی روایات کی تعلیم نہیں دی۔‏ (‏یوحنا ۷:‏۱۶-‏۱۸‏)‏ تاہم،‏ یسوع کے زمانے کے بیشتر مذہبی پیشوا خدا کے کلام کے لئے احترام دکھانے میں ناکام رہے۔‏ دراصل اُن کی نظر میں انسانی روایات بائبل سے زیادہ اہمیت رکھتی تھیں۔‏ اِس لئے یسوع نے واضح طور پر مذہبی پیشواؤں کو بتایا:‏ ”‏تُم نے اپنی روایت سے خدا کا کلام باطل کر دیا۔‏ اَے ریاکارو یسعیاؔہ نے تمہارے حق میں کیا خوب نبوّت کی کہ۔‏ یہ اُمت زبان سے تو میری عزت کرتی ہے مگر اِن کا دل مجھ سے دُور ہے۔‏ اور یہ بیفائدہ میری پرستش کرتے ہیں کیونکہ انسانی احکام کی تعلیم دیتے ہیں۔‏“‏—‏متی ۱۵:‏۶-‏۹‏۔‏

آجکل بہت سے مذاہب خواہ وہ مسیحی ہوں یا نہیں،‏ بائبل کا احترام کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔‏ لیکن جب انسانی روایات اور بائبل کی تعلیمات آپس میں ٹکراتی ہیں تو کونسا مذہب خدا کی تعلیمات کو اہمیت دیتا ہے؟‏ اِس سلسلے میں دو مثالوں پر غور کریں۔‏

موضوع:‏ مذہبی القاب۔‏

بائبل کی تعلیم یہ ہے:‏ یسوع مسیح نے اپنے زمانے کے مذہبی پیشواؤں کی مذمت کی جو اونچے عہدوں پر فائز ہونا اور مختلف القاب سے کہلانا پسند کرتے تھے۔‏ اُس نے بیان کِیا:‏ ”‏[‏وہ]‏ ضیافتوں میں صدرنشینی اور عبادت‌خانوں میں اعلےٰ درجہ کی کُرسیاں۔‏ اور بازاروں میں سلام اور آدمیوں سے ربّی کہلانا پسند کرتے ہیں۔‏“‏ لیکن یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو یہ نصیحت کی:‏ ”‏تُم ربّی نہ کہلاؤ کیونکہ تمہارا اُستاد ایک ہی ہے اور تُم سب بھائی ہو۔‏ اور زمین پر کسی کو اپنا باپ نہ کہو کیونکہ تمہارا باپ ایک ہی ہے جو آسمانی ہے۔‏ اور نہ تُم ہادی کہلاؤ کیونکہ تمہارا ہادی ایک ہی ہے یعنی مسیح۔‏“‏—‏متی ۲۳:‏۱-‏۱۰‏۔‏

سوال:‏ کیا آپ کے مذہب کے پیشوا اپنے لئے مختلف القاب سے کہلانا اور دوسروں کی نظروں میں اعلیٰ مقام حاصل کرنا پسند کرتے ہیں،‏ یا کیا وہ یسوع کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ایسا کرنے سے گریز کرتے ہیں؟‏

موضوع:‏ عبادت میں مختلف چیزوں کا استعمال۔‏

بائبل کی تعلیم یہ ہے:‏ ‏”‏تُو اپنے لئے کوئی تراشی ہوئی چیز یا کسی چیز کی صورت جو اُوپر آسمان میں یا نیچے زمین میں یا زمین کے نیچے پانی میں ہے مت بنا۔‏ تُو اُن کو سجدہ نہ کرنا اور نہ اُن کی خدمت کرنا۔‏“‏—‏خروج ۲۰:‏۴،‏ ۵‏،‏ کیتھولک ترجمہ۔‏

پولس رسول نے مسیحیوں کو لکھا:‏ ”‏اپنےآپ کو بُتوں سے بچائے رکھو!‏“‏—‏۱-‏یوحنا ۵:‏۲۱‏،‏ نیو اُردو بائبل ورشن۔‏

سوال:‏ کیا آپ کا مذہب بائبل کے حکم کی پابندی کرتے ہوئے خدا کی عبادت میں بتوں،‏ تصویروں اور دیگر مذہبی چیزوں کو استعمال کرنے سے گریز کرتا ہے؟‏

آپ سچے مذہب کی تلاش کر سکتے ہیں

اگرچہ آجکل دُنیا میں بہت سے مذاہب پائے جاتے ہیں توبھی آپ اُس مذہب کی تلاش کر سکتے ہیں جو زندگی کی طرف لے جاتا ہے۔‏ ”‏خدا .‏ .‏ .‏ کے نزدیک خالص اور بےعیب“‏ مذہب میں بہت سی خوبیاں پائی جاتی ہیں جن سے ہم اِس کی پہچان کر سکتے ہیں۔‏ (‏یعقوب ۱:‏۲۷‏)‏ ان مضامین میں آپ نے جن صحائف پر غور کیا ہے وہ سچے مذہب کو تلاش کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔‏

یہوواہ کے گواہ اِن مضامین میں اُٹھائے گئے سوالات کا جواب حاصل کرنے میں خوشی سے آپ کی مدد کریں گے۔‏ جوکچھ وہ آپ کو بتاتے ہیں اُس پر غور کرتے وقت پہلی صدی میں بیریہ کے شہر میں رہنے والے لوگوں کی مثال کی نقل کریں۔‏ پولس رسول کے پیغام کو سننے کے بعد وہ لوگ ”‏کتابِ‌مُقدس میں تحقیق کرتے تھے کہ آیا یہ باتیں اِسی طرح ہیں۔‏“‏ (‏اعمال ۱۷:‏۱۱‏)‏ اگر آپ بیریہ کے لوگوں کی طرح خدا کے کلام کا احترام کرتے اور لگن سے اِس کا مطالعہ کرتے ہیں تو آپ بھی اُس راستے کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوں گے جو زندگی کی طرف لے جاتا ہے۔‏ پھر آپ یہ فیصلہ کر پائیں گے کہ آیا آپ اِس راہ پر چلیں گے یا نہیں۔‏

‏[‏صفحہ ۹ پر عبارت]‏

کونسا مذہب اپنے اراکین کی بائبل کا مطالعہ کرنے کے لئے حوصلہ‌افزائی کرتا ہے تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ جوکچھ وہ سیکھ رہے ہیں وہ بائبل پر مبنی ہے یا نہیں؟‏