مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

چھٹا عقیدہ:‏ خدا عبادت میں بُتوں،‏ تصویروں اور دیگر چیزوں کے استعمال کی اجازت دیتا ہے

چھٹا عقیدہ:‏ خدا عبادت میں بُتوں،‏ تصویروں اور دیگر چیزوں کے استعمال کی اجازت دیتا ہے

چھٹا عقیدہ:‏ خدا عبادت میں بُتوں،‏ تصویروں اور دیگر چیزوں کے استعمال کی اجازت دیتا ہے

اِس جھوٹ کا آغاز کہاں سے ہوا؟‏ ‏”‏ابتدائی مسیحی خدا کی عبادت کے لئے بُت بالکل استعمال نہیں کرتے تھے۔‏ .‏ .‏ .‏ لیکن چوتھی اور پانچویں صدی میں چرچ نے بُتوں کا استعمال شروع کر دیا۔‏ اِس کی وجہ یہ پیش کی گئی کہ شاید اَن‌پڑھ اور ناواقف لوگ تقریروں یا کتابوں کی نسبت بُتوں کے ذریعے مسیحیت کو زیادہ بہتر طور پر سمجھ سکیں گے۔‏“‏—‏سائیکلوپیڈیا آف بیبلیکل،‏ تھیولوجیکل اینڈ ایکلیزیسٹیکل لٹریچر جِلد ۴،‏ صفحہ ۵۰۳ اور ۵۰۴۔‏

بائبل کی تعلیم کیا ہے؟‏ ‏”‏تُو اپنے لئے کوئی تراشی ہوئی مورت نہ بنانا۔‏ نہ کسی چیز کی صورت بنانا جو اُوپر آسمان میں یا نیچے زمین پر یا زمین کے نیچے پانی میں ہے۔‏ تُو اُن کے آگے سجدہ نہ کرنا اور نہ اُن کی عبادت کرنا۔‏“‏ (‏خروج ۲۰:‏۴،‏ ۵‏)‏ یوحنا رسول نے بھی پہلی صدی کے مسیحیوں کو تاکید کی:‏ ”‏اَے بچو!‏ اپنے آپ کو بُتوں سے بچائے رکھو۔‏“‏—‏۱-‏یوحنا ۵:‏۲۱‏۔‏

چرچ کے دعویٰ کے مطابق کیا بُت اور تصویریں صرف عبادت کا ایک ذریعہ ہیں؟‏ اِس سلسلے میں دی انسائیکلوپیڈیا آف ریلیجن بیان کرتا ہے:‏ ”‏شروع‌شروع میں تو یہ کہا گیا کہ بُت اور تصویریں صرف سجاوٹ اور تعلیم دینے کا ایک ذریعہ ہیں لیکن بعد میں اِن کی پرستش کی جانے لگی۔‏ خاص طور پر آرتھوڈکس چرچ نے عبادت میں بُتوں،‏ تصویروں اور دیگر چیزوں کے استعمال کو فروغ دیا۔‏“‏ لیکن غور کریں کہ اِس حوالے سے یسعیاہ نبی نے کیا کہا:‏ ”‏تُم خدا کو کس سے تشبِیہ دو گے؟‏ اور کونسی چیز اُس سے مشابہ ٹھہراؤ گے؟‏“‏—‏یسعیاہ ۴۰:‏۱۸‏۔‏

بائبل کی اِن آیات پر غور کریں:‏ یسعیاہ ۴۴:‏۱۳-‏۱۹؛‏ اعمال ۱۰:‏۲۵،‏ ۲۶؛‏ ۱۷:‏۲۹؛‏ ۲-‏کرنتھیوں ۵:‏۷

سچ یہ ہے:‏

خدا عبادت میں بُتوں،‏ تصویروں اور دیگر چیزوں کے استعمال کی اجازت نہیں دیتا

جھوٹے عقائد چھوڑ کر سچائی کو اپنائیں

آج بھی چرچوں میں اِن جھوٹے عقائد کی تعلیم دی جاتی ہے۔‏ اِن کا جائزہ لینے کے بعد ہم کس نتیجے پر پہنچتے ہیں؟‏ ’‏دغابازی کی گھڑی ہوئی یہ کہانیاں‘‏ بائبل کی واضح اور تسلی‌بخش سچائیوں کی جگہ کبھی نہیں لے سکتیں۔‏—‏۲-‏پطرس ۱:‏۱۶‏۔‏

لہٰذا،‏ جو کچھ آپ نے سیکھا ہے اُسے خدا کے کلام کی روشنی میں پرکھیں۔‏ (‏یوحنا ۱۷:‏۱۷‏)‏ یوں یسوع مسیح کا یہ وعدہ آپ کے سلسلے میں بھی سچ ثابت ہو گا:‏ ”‏سچائی سے واقف ہوگے اور سچائی تُم کو آزاد کرے گی۔‏“‏—‏یوحنا ۸:‏۳۲‏۔‏

‏[‏صفحہ ۹ پر تصویر کا حوالہ]‏

‏.Pictorial Archive )‎Near Eastern History‎( Est