مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏”‏مقررہ وقت“‏ جلد آنے والا ہے

‏”‏مقررہ وقت“‏ جلد آنے والا ہے

‏”‏مقررہ وقت“‏ جلد آنے والا ہے

حبقوق نبی کی طرح یسوع مسیح کے شاگرد بھی دُکھ‌تکلیف کا خاتمہ دیکھنا چاہتے تھے۔‏ جب وہ یہ سمجھ گئے کہ خدا کی بادشاہت زمین کے مسائل کو حل کرے گی تو اُنہوں نے یسوع مسیح سے پوچھا:‏ ”‏یہ باتیں کب ہوں گی؟‏ اور تیرے [‏بادشاہت میں]‏ آنے اور دُنیا کے آخر ہونے کا نشان کیا ہوگا؟‏“‏ (‏متی ۲۴:‏۳‏)‏ اِس کے جواب میں یسوع مسیح نے کہا کہ صرف یہوواہ خدا ہی اُس وقت کے بارے میں جانتا ہے جب اُس کی بادشاہت زمین کا مکمل اختیار سنبھالے گی۔‏ (‏متی ۲۴:‏۳۶؛‏ مر ۱۳:‏۳۲‏)‏ تاہم،‏ یسوع مسیح اور دیگر رسولوں نے کچھ ایسے واقعات کا ذکر کِیا جن سے ظاہر ہوگا کہ وقت نزدیک ہے۔‏—‏ ساتھ دئے گئے بکس پر غور کریں۔‏

آپ ضرور اِس بات سے اتفاق کریں گے کہ یہ باتیں دُنیا میں عام ہیں۔‏ یسوع مسیح نے پیشینگوئی کی کہ پوری دُنیا میں خدا کے کلام کی تعلیم دینے کا کام کِیا جائے گا۔‏ اُس نے کہا:‏ ”‏بادشاہی کی اِس خوشخبری کی مُنادی تمام دُنیا میں ہوگی تاکہ سب قوموں کے لئے گواہی ہو۔‏ تب خاتمہ ہوگا۔‏“‏—‏متی ۲۴:‏۱۴‏۔‏

آجکل پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہ یہ کام کر رہے ہیں۔‏ تقریباً ۲۳۶ ممالک میں ۷۰ لاکھ سے زائد یہوواہ کے گواہ لوگوں کو یہ بتا رہے ہیں کہ خدا کی بادشاہت کیا کرے گی۔‏ وہ اُنہیں خدا کے معیاروں کے متعلق سیکھنے میں مدد دے رہے ہیں جو یہ چاہتا ہے کہ دُکھ‌تکلیف کا خاتمہ ہو جائے۔‏ پس،‏ خدا کی بادشاہت کے بارے میں علم حاصل کرتے رہیں۔‏ یوں آپ دُکھ‌تکلیف سے پاک دُنیا میں ہمیشہ تک زندہ رہنے کے قابل ہوں گے۔‏

‏[‏صفحہ ۸ پر بکس]‏

 آخری زمانے کے متعلق صحائف

متی ۲۴:‏۶،‏ ۷؛‏ مکاشفہ ۶:‏۴

‏• پوری دُنیا میں جنگیں ہوں گی

متی ۲۴:‏۷؛‏ مرقس ۱۳:‏۸

‏• بڑےبڑے زلزلے آئیں گے

‏• خوراک کی کمی ہوگی

لوقا ۲۱:‏۱۱؛‏ مکاشفہ ۶:‏۸

‏• وبائیں پھیلیں گی

متی ۲۴:‏۱۲

‏• جُرم میں اضافہ ہوگا

‏• لوگوں میں محبت ٹھنڈی پڑ جائے گی

مکاشفہ ۱۱:‏۱۸

‏• زمین کے ماحول کو تباہ کِیا جائے گا

۲-‏تیمتھیس ۳:‏۲

‏• لوگ پیسے کے پیچھے بھاگیں گے

‏• بچے ماں‌باپ کے نافرمان ہوں گے

‏• لوگ خودغرض ہوں گے

۲-‏تیمتھیس ۳:‏۳

‏• رشتےداروں میں محبت کم ہو جائے گی

‏• لوگ سنگدل ہوں گے

‏• لوگ بےضبط ہوں گے

‏• لوگ نیکی کے دُشمن ہوں گے

۲-‏تیمتھیس ۳:‏۴

‏• لوگ خدا کی نسبت عیش‌وعشرت کو زیادہ پسند کریں گے

۲-‏تیمتھیس ۳:‏۵

‏• لوگ محض دکھاوے کے لئے خدا کی عبادت کریں گے

متی ۲۴:‏۵،‏ ۱۱؛‏ مرقس ۱۳:‏۶

‏• بہت سے لوگ جھوٹی تعلیم پھیلائیں گے

متی ۲۴:‏۹؛‏ لوقا ۲۱:‏۱۲

‏• سچے مسیحیوں کو ستایا جائے گا

متی ۲۴:‏۳۹

‏• لوگ بائبل کی آگاہیوں پر دھیان نہیں دیں گے

‏[‏صفحہ ۸ پر تصویر]‏

پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہ لوگوں کو خدا کی بادشاہت کی تعلیم دیتے ہیں