مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

آسمان کے متعلق حقیقت کیا ہے؟‏

آسمان کے متعلق حقیقت کیا ہے؟‏

آسمان کے متعلق حقیقت کیا ہے؟‏

کون آسمان پر نہیں جانا چاہتا!‏ مسلمان،‏ ہندو،‏ بدھسٹ اور مختلف مسیحی فرقے یہاں تک کہ مذہب میں دلچسپی نہ رکھنے والے لوگ بھی موت کے بعد کسی اَور جہان میں زندہ رہنے کی اُمید رکھتے ہیں۔‏ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ آسمان ایک نہایت خوبصورت اور عیش‌وآرام والی جگہ ہے جہاں لوگوں کو نہ صرف دُکھ اور مصیبت سے نجات مل جاتی ہے بلکہ وہ اپنے مرے ہوئے عزیزوں سے بھی دوبارہ مل سکتے ہیں۔‏ اِن تمام خیالات کے باوجود سچ یہ ہے کہ آسمان پر تو سبھی جانا چاہتے ہیں مگر مرنا کوئی بھی نہیں چاہتا۔‏ اِس کی کیا وجہ ہے؟‏

ذرا سوچیں کہ اگر ہمیں مرنے کے بعد آسمان پر جانے کے لئے بنایا گیا ہوتا تو ہم موت سے خوفزدہ نہ ہوتے۔‏ جیسے ایک بچہ جلدی بڑا ہونا چاہتا ہے اور ایک جوان شادی کرنا چاہتا ہے ویسے ہی ہمارے اندر بھی مرنے کی شدید خواہش ہوتی تاکہ ہم جلدی آسمان پر جا سکیں۔‏ لیکن حقیقت اِس کے بالکل برعکس ہے کہ کوئی بھی مرنا نہیں چاہتا۔‏

اگرچہ انسان مرنا نہیں چاہتے توبھی مذہبی رہنما یہ سکھاتے ہیں کہ تمام انسان زمین پر اپنا سفر ختم کرکے آسمان پر چلے جائیں گے۔‏ مثال کے طور پر،‏ امریکہ کے ایک آرچ بشپ نے کہا:‏ ”‏ہماری اصل منزل آسمان ہے ہمیں زمین پر زندہ رہنے کے لئے نہیں بنایا گیا۔‏“‏ امریکہ کے ہی ایک مسیحی فرقے کے سابقہ صدر نے کہا:‏ ”‏ہماری زندگی کا مقصد خدا کا جلال ظاہر کرنا اور آسمان پر جانا ہے کیونکہ وہی ہمارا اصل مقام ہے۔‏“‏

جن لوگوں کا یہ ایمان ہے کہ وہ مرنے کے بعد آسمان پر جائیں گے وہ اکثر اپنے اِس عقیدے کی حمایت میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر پاتے۔‏ مثال کے طور پر،‏ مذہبی عقائد پر تحقیق کرنے والے ایک ادارے کے صدر نے یہ نتیجہ اخذ کِیا کہ ”‏موجودہ زندگی اور موت کے بعد زندگی“‏ کے متعلق لوگوں کے نظریات ”‏اکثر فلموں،‏ گانوں اور کتابوں میں پیش کئے جانے والے خیالات پر مبنی ہوتے ہیں۔‏“‏ اِسی سلسلے میں فلوریڈا کے ایک پادری نے بھی کہا:‏ ”‏آسمان کے متعلق ہم صرف اتنا ہی جانتے ہیں کہ یہ خدا کی سکونت‌گاہ ہے۔‏“‏

لیکن خدا کا کلام آسمان کے موضوع پر بہت کچھ بیان کرتا ہے۔‏ پس آئیں خدا کے کلام سے آسمان کے بارے میں چند حقائق پر غور کریں اور یہ سمجھنے کی کوشش کریں کہ آسمان کیسی جگہ ہے؟‏ کیا انسان کو آسمان پر رہنے کے لئے بنایا گیا تھا؟‏ اگر انسان واقعی آسمان پر جاتے ہیں تو وہ وہاں جا کر کیا کرتے ہیں؟‏

‏[‏صفحہ ۳ پر عبارت]‏

کیوں آسمان پر تو سبھی جانا چاہتے ہیں مگر مرنا کوئی نہیں چاہتا؟‏