مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

لوگوں کی زندگی بدلنے والا انسان

لوگوں کی زندگی بدلنے والا انسان

لوگوں کی زندگی بدلنے والا انسان

اِس دُنیا میں کروڑوں انسان آئے اور چلے گئے۔‏ اِن میں سے بیشتر آج کسی کو یاد نہیں۔‏ لیکن کچھ انسان ایسے ہو گزرے ہیں جن کا نام آج بھی زندہ ہے۔‏ اُنہوں نے اپنے دَور میں جو کام کئے اُن سے آپ اب اپنی زندگی میں فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔‏

ہر روز جب آپ صبح اُٹھتے ہیں تو سب سے پہلے بتیاں جلاتے ہیں تاکہ آپ کام پر جانے کے لئے تیار ہو سکیں۔‏ پھر آپ راستے میں پڑھنے کے لئے کوئی کتاب یا رسالہ پکڑتے ہیں۔‏ آپ شاید کوئی دوائی بھی اپنے ساتھ لیتے ہیں جو کسی بیماری کے لئے ڈاکٹر نے آپ کو لکھ کر دی ہے۔‏ ذرا سوچیں کہ آپ کا دن ابھی شروع ہی ہوا ہے اور آپ نے بعض ایسے انسانوں کے کاموں سے فائدہ حاصل کر لیا ہے جو اُنہوں نے ماضی میں کئے تھے۔‏ آئیں چند ایسے انسانوں پر غور کریں۔‏

مائیکل فیراڈے سن ۱۷۹۱ میں پیدا ہوا۔‏ وہ ایک برطانوی ماہرِطبیعات تھا۔‏ اُس نے بجلی پیدا کرنے والی مشین اور اِس سے چلنے والی موٹر ایجاد کی۔‏ اُس کی ایجادات کی بدولت آج انسان بجلی کو روزمرّہ زندگی میں استعمال کرتا ہے۔‏

چائی لن چین کا ایک شاہی اہلکار تھا۔‏ اُس نے ۱۰۵ عیسوی میں کاغذ بنانے کا طریقہ ایجاد کِیا جس کے ذریعے بڑے پیمانے پر کاغذ بنایا جا سکتا تھا۔‏

یوہانز گوٹنبرگ ایک جرمن تھا جس نے تقریباً ۱۴۵۰ میں چھپائی کرنے والی پہلی مشین ایجاد کی۔‏ اِس مشین کی بدولت کتابیں آسان اور سستے طریقے سے چھاپی جا سکتی تھیں۔‏ یوں لوگ طرح‌طرح کے موضوعات پر کتابیں حاصل کرنے کے قابل ہوئے جو اِس سے پہلے ممکن نہیں تھا۔‏

الیگزینڈر فلیمنگ سکاٹ‌لینڈ کا رہنے والا تھا۔‏ اُس نے ۱۹۲۸ میں بیماریاں پھیلانے والے جراثیم ختم کرنے کے لئے ایک دوائی دریافت کی جس کا نام اُس نے پنسلین رکھا۔‏ آجکل ایسی دوائیاں پوری دُنیا میں استعمال کی جاتی ہیں۔‏

واقعی بعض انسانوں کی دریافتوں اور ایجادوں نے کروڑوں انسانوں کی زندگی کو آسان اور کسی حد تک محفوظ بنا دیا ہے۔‏

لیکن ایک ایسا انسان ہو گزرا ہے جو سب سے فرق اور عظیم ہے۔‏ اِس انسان کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا اور اُسے مرے ہوئے ۲۰۰۰ سال ہو گئے ہیں۔‏ اگرچہ اُس نے کوئی طبّی یا سائنسی ایجاد نہیں کی توبھی اُس کا اُمید اور تسلی سے بھرا پیغام آج بھی زندہ ہے۔‏ اِس لئے یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ اِس انسان نے دوسروں کی نسبت لوگوں کی زندگی پر زیادہ اثر ڈالا ہے۔‏

یہ انسان یسوع مسیح تھا۔‏ اُس کا پیغام کیا تھا؟‏ یہ پیغام آپ کی زندگی پر کیا اثر ڈالتا ہے؟‏