مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا ہر حال میں خوش رہنا ممکن ہے؟‏

کیا ہر حال میں خوش رہنا ممکن ہے؟‏

کیا ہر حال میں خوش رہنا ممکن ہے؟‏

‏”‏تھوڑے میں خوش رہنے والا مطمئن رہتا ہے لیکن جو زیادہ کی آرزو کرتا ہے،‏ وہ خوشی اور اطمینان سے محروم ہو جاتا ہے۔‏“‏ —‏بینجمن فرینک‌لن

اِس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ تھوڑے پر قناعت کرنے سے جو خوشی ملتی ہے اُس کا کوئی مول نہیں۔‏ لیکن آج‌کل لوگوں کو تھوڑے پر قناعت کرنے کا خیال عجیب لگتا ہے۔‏ اِس کی کیا وجہ ہے؟‏ دراصل جس دُنیا میں ہم رہتے ہیں،‏ اُس میں اِس بات پر زور دیا جاتا ہے کہ انسان کے پاس زیادہ سے زیادہ مال‌ودولت ہونا چاہئے۔‏ اُسے زندگی میں بہت ترقی اور کامیابی حاصل کرنی چاہئے۔‏ دُنیا کی یہ سوچ آپ پر بھی اثر کر سکتی ہے۔‏ مگر کیسے؟‏

‏• کاروباری لوگ اشتہاروں کے ذریعے آپ کو یہ سوچنے کی طرف مائل کرتے ہیں کہ آپ جتنی زیادہ چیزیں خریدیں گے اُتنی ہی آپ کو خوشی اور تسکین ملے گی۔‏

‏• سکول میں یا کام کی جگہ پر ساتھیوں کے ساتھ مقابلہ کرنے سے آپ میں یہ اعتماد پیدا ہو سکتا ہے کہ آپ اُن سے کسی بھی طرح کم نہیں ہیں۔‏

‏• لوگ آپ کے کام کی قدر نہیں کرتے۔‏

‏• آپ کے دوست آپ کو اپنی چیزیں دکھادکھا کر جلاتے ہیں۔‏

‏• آپ کو انسان کے مستقبل سے متعلق اہم سوالوں کے جواب نہیں ملتے۔‏

اِن تمام باتوں کے پیشِ‌نظر کیا آپ خوش اور مطمئن رہ سکتے ہیں؟‏ یسوع مسیح کے ایک رسول پولس نے واضح کِیا کہ ہر حال میں خوش رہنا ممکن ہے۔‏ ایک وقت تھا جب پولس رسول کے پاس زندگی کی ہر آسائش موجود تھی۔‏ لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا جب اُسے تھوڑے پر ہی گزارا کرنا پڑا۔‏ کچھ لوگ اُس کا مذاق اُڑاتے تھے اور کچھ لوگ اُس کی تعریف کرتے تھے۔‏ اِس کے باوجود اُس نے ’‏ہر حالت میں راضی رہنا سیکھا۔‏‘‏—‏فلپیوں ۴:‏۱۱،‏ ۱۲‏۔‏

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے لئے ہر حال میں خوش رہنا ممکن نہیں تو آپ بھی پولس رسول کی مثال پر عمل کر سکتے ہیں۔‏ اِس سلسلے میں آئیں اگلے پانچ مضامین کا مطالعہ کریں۔‏ اِن مضامین میں خدا کے کلام سے ایسے عمدہ مشورے دئے گئے ہیں جن پر عمل کرکے آپ ہر حال میں خوش رہنا سیکھ سکتے ہیں۔‏