مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

اپنی روحانی ضروریات پوری کریں

اپنی روحانی ضروریات پوری کریں

پانچواں مشورہ

اپنی روحانی ضروریات پوری کریں

خدا کے کلام کی تعلیم یہ ہے:‏ ‏”‏خوش ہیں وہ جو اپنی روحانی ضروریات سے باخبر ہیں۔‏“‏—‏متی ۵:‏۳‏،‏ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن۔‏

اِس مشورے پر عمل کرنا مشکل کیوں ہے؟‏ آج‌کل دُنیا میں بہت سے مذہب ہیں۔‏ یہ مذہب عبادت کرنے کے فرق‌فرق طریقے بتاتے ہیں۔‏ لیکن آپ یہ کیسے جان سکتے ہیں کہ کونسا مذہب خدا کی مرضی کے مطابق تعلیم دیتا ہے؟‏ بعض عالموں کا خیال ہے کہ خدا پر ایمان رکھنے اور اُس کی عبادت کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے بلکہ یہ انسان کے لئے نقصان‌دہ ہے۔‏ ایک رسالہ میکلینز،‏ خدا پر ایمان نہ رکھنے والے ایک جانے مانے شخص کے نظریات کو اِن الفاظ میں بیان کرتا ہے:‏ ”‏مسیحیت یہ تعلیم دیتی ہے کہ پوری کائنات کو ایک ہستی نے پیدا کِیا ہے جس کی عبادت کی جانی چاہئے۔‏ لیکن سائنس اِس تعلیم کی حمایت نہیں کرتی جس کی وجہ سے انسان کُھل کر اپنی زندگی جی نہیں پاتا بلکہ جُرم اور تشدد کی طرف مائل ہو جاتا ہے۔‏“‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏ کائنات پر غور کریں جو خدا کی موجودگی کے ثبوتوں سے بھری پڑی ہے۔‏ (‏رومیوں ۱:‏۲۰؛‏ عبرانیوں ۳:‏۴‏)‏ آپ کے ذہن میں اہم سوال پیدا ہو سکتے ہیں جیسے کہ خدا نے انسان کو خلق کرکے زمین پر کیوں بسایا ہے؟‏ کیا انسان مرنے کے بعد کسی دوسرے عالم میں زندہ رہتا ہے؟‏ لوگ مصیبتوں کے بوجھ تلے کیوں دبے ہوئے ہیں؟‏ خدا مجھ سے کیا توقع کرتا ہے؟‏ ایسے سوالوں کا جواب حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں اور یہ مت سوچیں کہ دوسرے کیا کہیں گے۔‏ جب آپ کو اِن سوالوں کے جواب مل جائیں گے تو آپ مطمئن ہوں گے اور ہر حال میں خوش رہیں گے۔‏

تاہم آنکھیں بند کرکے دوسروں کی بات کا یقین نہ کریں۔‏ خدا کی مرضی معلوم کرنے اور اُس کے مطابق چلنے کے لئے عقلمندی سے کام لیں۔‏ (‏رومیوں ۱۲:‏۱،‏ ۲‏)‏ اگر آپ خدا کے کلام کا مطالعہ کرنے کے لئے وقت نکالیں گے اور اُس کے مطابق زندگی گزاریں گے تو آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔‏ مثال کے طور پر آپ بہت سے مسائل میں اُلجھنے سے بچ جائیں گے،‏ آپ کی فکریں کم ہو جائیں گی اور آپ زیادہ خوشی حاصل کریں گے۔‏ آپ کو اپنی کوششوں کا صلہ ضرور ملے گا۔‏ تمام قوموں سے تعلق رکھنے والے لاکھوں لوگ یہ دیکھ چکے ہیں کہ خدا اور اُس کی مرضی کے بارے میں علم حاصل کرنا بہت فائدہ‌مند ہے۔‏ آپ بھی ایسا کرنے سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔‏

جب آپ خدا کے کلام پر عمل کریں گے تو آپ خدا کی زیادہ عزت اور احترام کریں گے۔‏ اِس لئے جب یہوواہ کے گواہ آپ کے پاس آکر آپ کو پاک کلام کا مطالعہ کرنے کی دعوت دیں تو اُن کے ساتھ مطالعہ ضرور کریں۔‏ پاک کلام کا مطالعہ کرنے سے آپ بھی پولس رسول کی اِس بات سے متفق ہو جائیں گے کہ ”‏دینداری قناعت کے ساتھ بڑے نفع کا ذریعہ ہے۔‏“‏—‏۱-‏تیمتھیس ۶:‏۶‏۔‏

‏[‏صفحہ ۸ پر تصویر]‏

خدا کی مرضی معلوم کریں اور اُس کے مطابق چلیں