مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ایک نہایت اہم پیشینگوئی

ایک نہایت اہم پیشینگوئی

ایک نہایت اہم پیشینگوئی

‏”‏بادشاہی کی اِس خوشخبری کی مُنادی تمام دُنیا میں ہوگی تاکہ سب قوموں کے لئے گواہی ہو۔‏ تب خاتمہ ہوگا۔‏“‏ —‏متی ۲۴:‏۱۴‏۔‏

مسیحی عالم پاک کلام کی اِس آیت کو بہت اہم خیال کرتے ہیں۔‏ لیکن آپ شاید سوچیں کہ یہ آیت اِتنی اہم کیوں ہے؟‏ اِس کی پہلی وجہ تو یہ ہے کہ اِس آیت میں ایک ایسے کام کا ذکر ہوا ہے جو ساری دُنیا میں کِیا جائے گا۔‏ دوسری وجہ یہ ہے کہ اِس آیت کے مطابق مسیحیوں کی ذمہ‌داری ہے کہ وہ اِس کام کو کریں۔‏ یہ کونسا کام ہے؟‏ یہ کام بادشاہت کی خوشخبری کی مُنادی ہے۔‏ یسوع مسیح نے پیشینگوئی کی کہ یہ کام دُنیا کے ’‏خاتمے‘‏ سے پہلے کِیا جائے گا۔‏

آج‌کل یہ پیشینگوئی پوری ہو رہی ہے۔‏ بادشاہت کی خوشخبری آپ کے لئے بھی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اِس کے ذریعے آپ کو ایک دعوت اور ایک آگاہی دی جا رہی ہے۔‏ اِس خوشخبری کے ذریعے سب انسانوں کو یہ فیصلہ کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے کہ آیا وہ خدا کی بادشاہت کی حمایت کریں گے یا نہیں۔‏ اِس سلسلے میں ہم جو بھی فیصلہ کریں گے اُس کا ہماری زندگی پر گہرا اثر پڑے گا۔‏

آئیں،‏ دیکھیں کہ یسوع مسیح نے متی ۲۴:‏۱۴ میں درج بات کیوں کہی تھی۔‏ یسوع مسیح اکثر خدا کی بادشاہت کے بارے میں بات کرتے تھے۔‏ ایک موقعے پر یسوع مسیح کے شاگردوں نے آکر اُن سے مستقبل میں ہونے والے واقعات کے بارے میں پوچھا۔‏ وہ جاننا چاہتے تھے کہ خدا کی بادشاہت کب قائم ہوگی اور اِس ’‏دُنیا کا آخر‘‏ کب ہو گا۔‏—‏متی ۲۴:‏۳‏۔‏

شاگردوں کے سوال کے جواب میں یسوع مسیح نے کہا کہ ایک وقت آئے گا جب بہت زیادہ جنگیں ہوں گی،‏ کال پڑیں گے،‏ زلزلے آئیں گے اور وبائیں پھیلیں گی۔‏ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ جُرم بہت بڑھ جائے گا،‏ مذہبی رہنما لوگوں کو جھوٹی تعلیم کے ذریعے گمراہ کریں گے اور خدا کے سچے خادموں کو ستایا جائے گا۔‏ یہ تو خوشخبری نہیں تھی۔‏—‏متی ۲۴:‏۴-‏۱۳؛‏ لوقا ۲۱:‏۱۱‏۔‏

لیکن پھر یسوع مسیح نے ایک خوشخبری کا ذکر کِیا جیسا کہ شروع میں دی گئی آیت سے ظاہر ہوتا ہے۔‏ صدیوں سے لوگوں نے اِس آیت پر سوچ‌بچار کی ہے اور اِس سے اُمید حاصل کی ہے۔‏ یسوع مسیح نے اِس آیت میں جو بات کہی،‏ آج لوگ اُس کی اہمیت کو تو سمجھتے ہیں مگر اُس کے معنی کے متعلق مختلف نظریات رکھتے ہیں۔‏ آئیں،‏ دیکھیں کہ پاک صحیفوں کی روشنی میں اِس آیت کے کیا معنی ہیں۔‏ اِس سلسلے میں ہم اِن سوالات پر غور کریں گے:‏ خوشخبری کیا ہے؟‏ خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏ یسوع مسیح کی یہ پیشینگوئی کب اور کن لوگوں کے ذریعے پوری ہونی تھی؟‏ کس کا خاتمہ ہوگا؟‏

‏[‏صفحہ ۲‏،‏ ۳ پر تصویر]‏

چار اناجیل پر مشتمل واشنگٹن مسودے کی نقل۔‏ اِس میں متی ۲۴:‏۱۴ کو نمایاں کِیا گیا ہے۔‏

‏[‏تصویر کا حوالہ]‏

From the book Facsimile of the

Washington Manuscript of the Four

1912 Gospels in the Freer Collection