مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

خوشخبری کی مُنادی کون کر رہے ہیں؟‏

خوشخبری کی مُنادی کون کر رہے ہیں؟‏

خوشخبری کی مُنادی کون کر رہے ہیں؟‏

‏”‏ .‏ .‏ .‏ کی مُنادی تمام دُنیا میں ہوگی۔‏“‏ —‏متی ۲۴:‏۱۴‏۔‏

یہوواہ کے گواہ پوری دُنیا میں خوشخبری کی مُنادی کر رہے ہیں۔‏ وہ مختلف طریقوں سے یہ کام کر رہے ہیں۔‏ آئیں،‏ دیکھیں کہ یہ طریقے کونسے ہیں۔‏

لوگوں سے بات‌چیت۔‏ یہوواہ کے گواہ اِس بات کا انتظار نہیں کرتے کہ لوگ اُن کے پاس آئیں بلکہ وہ یسوع مسیح اور اُن کے شاگردوں کی طرح خود لوگوں کے پاس جا کر اُنہیں خوشخبری سناتے ہیں۔‏ (‏لوقا ۸:‏۱؛‏ ۱۰:‏۱‏)‏ اِس وقت یہوواہ کے گواہوں کی تعداد ۷۰ لاکھ سے زیادہ ہے اور اُن میں سے ہر ایک خدا کی بادشاہت کی خوشخبری کی مُنادی کرنے میں مصروف ہے۔‏ یہوواہ کے گواہ گھرگھر جا کر اور گلی‌کوچوں میں بھی مُنادی کرتے ہیں۔‏ وہ اِس کام کے لئے ٹیلیفون اور دیگر ذرائع استعمال کرتے ہیں۔‏ پچھلے سال اُنہوں نے بادشاہت کی خوشخبری سنانے میں ایک ارب ۵۰ کروڑ گھنٹے صرف کئے۔‏

یہوواہ کے گواہ لوگوں کو نہ صرف خدا کی بادشاہت کے بارے میں سکھاتے ہیں بلکہ اُن کو ’‏وہ سب باتیں بھی بتاتے ہیں جن کا یسوع نے حکم دیا تھا۔‏‘‏ (‏متی ۲۸:‏۲۰‏)‏ وہ ۸۰ لاکھ سے زیادہ لوگوں کے ساتھ باقاعدگی سے پاک صحیفوں کا مطالعہ کرتے ہیں۔‏ وہ اِس کام کے لئے پیسے نہیں لیتے۔‏

یہوواہ کے گواہ ۲۳۶ ملکوں میں خوشخبری کی مُنادی کر رہے ہیں۔‏ وہ ہر طبقے کے لوگوں کو بادشاہت کا پیغام سنا رہے ہیں۔‏ وہ شہروں اور گاؤں میں،‏ جنوبی امریکہ اور سائبیریا کے جنگلوں میں،‏ افریقہ کے ریگستانوں اور ہمالیہ کے پہاڑی سلسلوں میں مُنادی کر رہے ہیں۔‏ اِس کام کے لئے اُن کو تنخواہ نہیں ملتی،‏ وہ اپنا خرچہ خود پورا کرتے ہیں۔‏ بہت سے یہوواہ کے گواہ خوشخبری کی مُنادی کرنے کے لئے اپنی مصروفیات سے وقت نکالتے ہیں۔‏ وہ یہ سب کچھ اِس لئے کرتے ہیں کیونکہ اُنہیں خدا سے اور انسانوں سے محبت ہے۔‏

چھپائی اور ریکارڈنگ۔‏ آپ جو رسالہ پڑھ رہے ہیں،‏ اِس کا پورا نام یہ ہے:‏ مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے۔‏ یہ رسالہ ۱۸۸ زبانوں میں شائع ہوتا ہے۔‏ اِس کے ہر شمارے کی ۴ کروڑ ۲۰ لاکھ سے زیادہ کاپیاں لوگوں میں تقسیم کی جاتی ہیں۔‏ اِس کے علاوہ یہوواہ کے گواہ ۸۳ زبانوں میں ایک اَور رسالہ بھی شائع کرتے ہیں جس کا نام جاگو!‏ ہے۔‏ اِس رسالے میں بھی خدا کی بادشاہت کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔‏ جاگو!‏ کے ہر شمارے کی تقریباً ۴ کروڑ کاپیاں لوگوں میں تقسیم کی جاتی ہیں۔‏

یہوواہ کے گواہ ۵۴۰ زبانوں میں کتابوں،‏ بروشر،‏ پمفلٹ،‏ سی‌ڈی،‏ ایم‌پی‌تھری اور ڈی‌وی‌ڈی کے ذریعے لوگوں کو پاک صحیفوں کی تعلیم دے رہے ہیں۔‏ پچھلے دس سال میں اِن اشیا کی ۲۰ ارب کاپیاں تقسیم ہوئی ہیں۔‏ اگر دُنیا کی آبادی کے حساب سے دیکھا جائے تو ہر شخص کے حصے میں اِن اشیا کی تین کاپیاں آتی ہیں۔‏

یہوواہ کے گواہوں نے بائبل کے کئی ترجمے چھاپے ہیں اور دوسری کمپنیوں سے بھی چھپوائے ہیں۔‏ اُنہوں نے خود بھی بائبل کا ترجمہ کِیا ہے جس کا نام ہے نیو ورلڈ ٹرانسلیشن آف دی ہولی سکرپچرز۔‏ یہ ترجمہ ۹۶ زبانوں میں دستیاب ہے۔‏ یہوواہ کے گواہ اِس ترجمے کی ۱۶ کروڑ ۶۰ لاکھ سے زیادہ کاپیاں تقسیم کر چکے ہیں۔‏

مذہبی اجلاس۔‏ یہوواہ کے گواہ ہر ہفتے اپنی عبادت‌گاہوں میں خدا کی عبادت کرنے کے لئے جمع ہوتے ہیں۔‏ اِن اجلاسوں میں پاک صحیفوں سے تعلیم دی جاتی ہے۔‏ مثال کے طور پر اِن میں تقریریں پیش کی جاتی ہیں اور مینارِنگہبانی نامی رسالے اور مختلف کتابوں کے ذریعے بھی پاک صحیفوں کا مطالعہ کِیا جاتا ہے۔‏ اِن اجلاسوں میں یہوواہ کے گواہوں کو خوشخبری کی مُنادی کرنے کے مختلف طریقے بھی سکھائے جاتے ہیں تاکہ وہ اِس کام میں مہارت حاصل کر سکیں۔‏

دُنیابھر میں یہوواہ کے گواہوں کی ایک لاکھ ۷ ہزار کلیسیائیں ہیں۔‏ چاہے وہ دُنیا کے کسی بھی کونے میں رہتے ہوں،‏ اُن کے اجلاسوں میں ایک جیسی تعلیم دی جاتی ہے۔‏ اِس لئے اُن میں اتحاد ہے۔‏ اُن کی عبادت‌گاہوں کے دروازے سب کے لئے کُھلے ہیں۔‏ اُن کے اجلاسوں پر چندہ نہیں لیا جاتا۔‏ لیکن اگر یہوواہ کے گواہ اُس تعلیم پر خود عمل نہیں کرتے جو وہ دوسروں کو دیتے ہیں تو خوشخبری کی مُنادی کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔‏ اِس لئے وہ دوسروں کے لئے اچھی مثال قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔‏

نیک چال‌چلن۔‏ یہوواہ کے گواہ اُن تمام باتوں پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جن کا یسوع مسیح نے حکم دیا تھا۔‏ وہ لوگوں کے ساتھ ویسے ہی پیش آتے ہیں جیسے وہ چاہتے ہیں کہ لوگ اُن کے ساتھ پیش آئیں۔‏ (‏متی ۷:‏۱۲‏)‏ یہ سچ ہے کہ اُن سے بھی غلطیاں ہو جاتی ہیں کیونکہ وہ بھی خطاکار ہیں۔‏ لیکن وہ سب کے ساتھ محبت سے پیش آنا چاہتے ہیں۔‏ اِس لئے وہ لوگوں کو نہ صرف خوشخبری سناتے ہیں بلکہ جہاں تک ممکن ہو،‏ دوسرے طریقوں سے بھی اُن کی مدد کرتے ہیں۔‏

کیا یہوواہ کے گواہ اُس وقت تک خوشخبری کی مُنادی کرتے رہیں گے جب تک ساری دُنیا اُن کا مذہب اَپنا نہیں لے گی؟‏ جی‌نہیں بلکہ وہ اُس وقت تک اِس کام کو جاری رکھیں گے جب تک یہوواہ خدا چاہتا ہے۔‏ اِس کے بعد یسوع مسیح کی پیشینگوئی کے مطابق خاتمہ آئے گا۔‏ تب زمین اور اِس پر رہنے والے لوگوں کے ساتھ کیا ہوگا؟‏

‏[‏صفحہ ۷ پر تصویر]‏

یہوواہ کے گواہ پوری دُنیا میں خوشخبری سنا رہے ہیں۔‏