مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

۱.‏ زلزلے

۱.‏ زلزلے

۱.‏ زلزلے

‏”‏بڑےبڑے بھونچال آئیں گے۔‏“‏—‏لوقا ۲۱:‏۱۱‏۔‏

● کچھ رپورٹر ہیٹی میں زلزلے سے ہونے والی تباہی پر رپورٹ پیش کرنے کے لئے ایک علاقے میں پہنچے۔‏ جب وہ رپورٹ پیش کر رہے تھے تو اُنہیں کسی کے کراہنے کی ہلکی سی آواز سنائی دی۔‏ کچھ تلاش کے بعد اُنہیں ملبے کے ڈھیر تلے دبی ہوئی ایک بچی ملی جو تقریباً ڈیڑھ سال کی تھی۔‏ اِس بچی کا نام وینی تھا۔‏ وینی تو زلزلے سے بچ گئی لیکن اُس کے ماں‌باپ زلزلے میں جاں‌بحق ہو گئے۔‏

اعدادوشمار سے کیا ظاہر ہوتا ہے؟‏ جنوری ۲۰۱۰ء میں ہیٹی میں ۰.‏۷ شدت کا زلزلہ آیا۔‏ اِس زلزلے میں ۳ لاکھ سے زیادہ لوگ ہلاک ہو گئے اور ۱۳ لاکھ لوگ بےگھر ہو گئے۔‏ اپریل ۲۰۰۹ء سے اپریل ۲۰۱۰ء تک ہیٹی سمیت دُنیابھر میں کم‌ازکم ۱۸ بڑے زلزلے آئے۔‏

لوگ کیا اعتراض کرتے ہیں؟‏ زلزلے کوئی نئی بات تو نہیں ہیں۔‏ پہلے بھی اِتنے ہی زلزلے آتے تھے،‏ لیکن اب جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہمیں اِن کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل ہوتی ہیں۔‏

کیا یہ اعتراض درست ہے؟‏ غور کریں کہ پاک صحیفوں میں یہ نہیں بتایا گیا کہ آخری زمانے میں کتنے زلزلے آئیں گے بلکہ یہ بتایا گیا ہے کہ جگہ‌جگہ ”‏بڑےبڑے بھونچال“‏ آئیں گے۔‏ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ زلزلے آخری زمانے میں ہونے والے اہم واقعات میں سے ایک ہیں۔‏—‏مرقس ۱۳:‏۸؛‏ لوقا ۲۱:‏۱۱‏۔‏

آپ کا کیا خیال ہے؟‏ کیا پاک صحیفوں کی پیشینگوئی کے مطابق واقعی آج‌کل بڑےبڑے زلزلے آ رہے ہیں؟‏

صرف زلزلے ہی اِس بات کا ثبوت نہیں ہیں کہ ہم آخری زمانے میں رہ رہے ہیں۔‏ یہ تو آخری زمانے میں پوری ہونے والی صرف ایک پیشینگوئی ہے۔‏ آئیں،‏ ایک اَور پیشینگوئی پر غور کریں۔‏

‏[‏صفحہ ۴ پر عبارت]‏

‏”‏ہم سائنس‌دان اِن کو محض بڑی شدت کے زلزلے کہتے ہیں لیکن عام انسان اِنہیں آفت کہتے ہیں۔‏“‏—‏زلزلوں پر تحقیق کرنے والے امریکی ماہر،‏ کین ہڈنٹ۔‏

‏[‏صفحہ ۴ پر تصویر کا حوالہ]‏

William Daniels/Panos Pictures ©