مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

۳.‏ وبائیں

۳.‏ وبائیں

۳.‏ وبائیں

‏”‏وبائیں پھیلیں گی۔‏“‏—‏لوقا ۲۱:‏۱۱‏،‏ ‏”‏نیو اُردو بائبل ورشن۔‏“‏

● ایک افریقی ملک جو خانہ‌جنگی سے متاثر تھا،‏ اِس کے ایک گاؤں میں کئی کان‌کُن ماربرگ بخار کی وجہ سے مر رہے تھے۔‏ * وہاں کے محکمۂ‌صحت کے ایک افسر،‏ بونزالی نے اِن کان‌کنوں کا علاج کرنے کے لئے اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کی۔‏ اِس سلسلے میں اُنہوں نے قریبی شہر میں محکمۂ‌صحت کے افسروں سے باربار مدد کی درخواست بھی کی۔‏ لیکن اُن کی درخواستوں پر کوئی توجہ نہ دی گئی۔‏ آخرکار چار مہینے کے بعد محکمۂ‌صحت کے کچھ افسروں کو وہاں بھیجا گیا۔‏ لیکن تب تک بونزالی مر چکے تھے۔‏ ماربرگ کے مریضوں کا علاج کرتےکرتے اُنہیں بھی یہ مرض لگ گیا تھا۔‏

اعدادوشمار سے کیا ظاہر ہوتا ہے؟‏ نمونیا،‏ دست،‏ ایڈز،‏ ٹی‌بی اور ملیریا کا شمار جان‌لیوا بیماریوں میں ہوتا ہے۔‏ سن ۲۰۰۴ میں صرف اِن پانچ بیماریوں کی وجہ سے تقریباً ایک کروڑ ۷۰ لاکھ لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔‏ اِس کا مطلب ہے کہ اُس سال اِن بیماریوں کی وجہ سے ہر تین سیکنڈ میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔‏

لوگ کیا اعتراض کرتے ہیں؟‏ دُنیا کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے تو ظاہر سی بات ہے کہ بیمار ہونے والے لوگوں کی تعداد بھی بڑھے گی۔‏

کیا یہ اعتراض درست ہے؟‏ سچ ہے کہ دُنیا کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔‏ لیکن یہ بھی تو سچ ہے کہ اب انسان اِن بیماریوں کا آسانی سے پتہ لگا سکتا ہے،‏ اِن کو پھیلنے سے روک سکتا ہے اور اِن کا علاج کر سکتا ہے۔‏ اِس لحاظ سے تو انسانوں کے بیمار ہونے کا امکان کم ہونا چاہئے۔‏ لیکن ایسا ہو نہیں رہا۔‏

آپ کا کیا خیال ہے؟‏ کیا پاک صحیفوں کی پیشینگوئی کے مطابق لوگ خطرناک بیماریوں اور وباؤں کا شکار ہو رہے ہیں؟‏

زلزلوں،‏ کال اور وباؤں کی وجہ سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔‏ لیکن لاکھوں لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنوں کے ہاتھوں تکلیف اُٹھاتے ہیں۔‏ آئیں،‏ غور کریں کہ اِس سلسلے میں پاک صحیفوں میں کیا پیشینگوئی کی گئی ہے۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 3 یہ ایک ایسا بخار ہے جس میں مبتلا ہونے والے شخص کے جسم میں خون رسنے لگتا ہے۔‏ یہ بخار ماربرگ وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے جو ایبولا وائرس سے ملتاجلتا ہے۔‏

‏[‏صفحہ ۶ پر عبارت]‏

‏”‏کسی بیماری کا ایک انسان کو اندر ہی اندر کھا جانا اُتنا ہی خوفناک ہے جتنا کہ شیر یا کسی اَور جانور کا اُس شخص کو کھا جانا۔‏“‏—‏وباؤں پر تحقیق کرنے والے ایک ماہر،‏ مائیکل آسٹرہولم۔‏

‏[‏صفحہ ۶ پر تصویر کا حوالہ]‏

William Daniels/Panos Pictures ©